حادثات اور حادثاتی اموات
*حادثاتی اموات اک لمحہ فکریہ*
بدھ 23 اکتوبر 2024
تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
سابقہ سیفٹی انجینیئر آرامکو سعودیہ
حادثات مکافات عمل ہوتے ہیں۔
سورہ النساء آیت 21 میں
فرمان ربانی ہے
مَاۤ اَصَابَکَ مِنۡ حَسَنَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِ ۫ وَ مَاۤ اَصَابَکَ مِنۡ سَیِّئَۃٍ فَمِنۡ نَّفۡسِکَ ؕ
تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور جو بُرائی پہنچتی ہے وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے
یاد رہے کہ بنا سبب کبھی بھی حادثہ نہیں ہوتا اور اگر مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں تو اکثر حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
حادثات کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔
ا- انڈسٹریل اکسیڈنٹ
ب- روڈ اکسیڈنٹ
ج- گھریلو اکسیڈنٹ
د- آسمانی آفات
@ انڈسٹریز میں اکثر حادثات انٹرینڈ اسٹاف یا سیفٹی اکیومنٹ کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔
لوگ ان کچی پکی سڑکوں پر ایکسپریس سڑکوں کی طرح گاڑیوں کو دوڑاتے پھرتے ہیں اور اکسیڈنٹ کا سبب بنتے ہیں۔
*ٹائروں کی کمزور حالت۔
اکثر گاڑیوں کے ٹائر اپنی ایکسپائری ڈیٹ گزار چکے ہوتے ہیں اور لوگ لالچ میں انھی ٹائروں پر سالہا سال چلتے رہتے ہیں جبکہ ٹائر بنانے والی کمپنیاں ہر ٹائر پر ایکسپائری ڈیٹ کنداں کرتی ہیں مگر اپنے وطن میں لوگ اسکی پرواہ نہیں کرتے اور اکثر ڈرائیور حضرات اس معلومات سے نہ بلد ہوتے ہیں
*دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کے درمیان مناسب محفوظ فاصلہ نہ رکھنا حادثات کا اہم سبب ہے لوگ بمپر سے بمپر ملا کر گاڑیاں چلا رہے ہوتے ہیں اور اگلی گاڑی اگر ایمرجنسی بریک لگائے تو حادثے سے بچنا مشکل ہوتا جاتا ہے
*گاڑیوں کی حالت زار
اکثر گاڑیاں یا موٹر بائک اس قابل ہی نہیں ہوتیں کہ انکو سڑک پر لایا جائے۔ مگر وطن عزیز میں ایسے ادارے کا وجود ہی نہیں جو گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کرتا ہو اور گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کا سرٹیفیکیٹ دیتا ہو۔
موٹر بائک پر لمبا سفر کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ کئی کئی لوگ ایک بائک پر سوار ہوتے ہیں اور دوران ایمرجنسی بریک لگانے سے اکثر بائک ڈرائیور سے بے قابو ہو جاتی ہے اور حادثہ نمودار ہو جاتا ہے
*ڈرائیور ٹریننگ اور لائسنس کا اجراء
*ہمارا وطن اتنا آزاد ہے کہ ان پڑھ اور کمزور نظر والوں کو بھی بندے مارنے کا لائسنس دے دیا جاتا ہے
*قائداعظم زندہ باد*
*ڈرائیور کا اپنی نیند پوری نہ کرنا۔
لمبے روڈ اور موٹر وے پر پرسکون ماحول ملنے پر نیند پوری نہ ہونے کیوجہ سے دوران سفر ڈرائیور کو اونگھ کا آجانا عام سے بات ہے مگر جلد از جلد اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کی پریشانی اور پریشر کی وجہ سے لوگ گاڑی غیر محفوظ اور بہت تیز چلاتے ہیں اور نیند آ جانے کی وجہ سے کبھی بھی گھر نہیں پہنچ پاتے۔ اور کہہ دیتے ہیں کہ اللہ کی مرضی اور قسمت میں یہی لکھا تھا۔ اپنی غلطی نہیں مانتے اور الزام قسمت کو دے دیتے ہیں ۔
* ڈرائیو کرتے وقت نشہ آور اشیاء کا استعمال*
روڈ اکسیڈنٹ کا ایک اہم سبب یہ بھی ہے اور لوگ اپنی تھکاوٹ اور وقت بچانے کے لئے نشہ آور اشیاء اور دواؤں کا استعمال کرتے ہیں اور موت کی ابدی نیند سو جاتے ہیں۔
@ گھریلو حادثات
ہمارے ہاں گھروں میں دن کے وقت خواتین اور چھوٹے بچے رہتے ہیں جنھیں خطرات سے متعلق مناسب آگاہی نہیں ہوتی اور بجلی شارٹ سرکٹ، گیس کی لیکیج اور گھر میں پڑی ادویات، تیز دھار آلے اور اسلحہ گھریلو حادثات کا سبب بنتے ہیں اور ان حادثات کے اسباب تعلیم کی کمی اور مناسب معلومات کا ہونا بنتا ہے۔
@ ناگہانی آفات
بجلی کا گرنا۔
تیز آندھی۔
بارش اور دھند و سموگ
زالہ باری شہاب ثاقب
زلزلہ اور سیلاب بھی بڑے حادثات کا سبب بنتے ہیں
*ایک اہم سبب*
کبھی کبھی دوسرے ڈرائیور کی غلطی سے بھی جان لیوا حادثہ رونما ہو جاتا ہے اور یہاں بندہ بے بس ہو جاتا ہے اور یہی قضاء و قدر ہے۔
*یا آوری*
میرے بابا 95 سال کی عمر میں فرمایا کرتے تھے کہ بیٹا ہمیشہ دوسرے ڈرائیور کو اندھا سمجھو۔
یعنی اپنی حفاظت خود آپ کریں۔
کچھ مشہور جملے
تیز چلو گے جلد مرو گے
پیہے کے پیچھے رہیں یعنی اپنے ذھن کو گاڑی کے ساتھ رکھیں۔
$ ہر کام اپنے دھیان سے کرو $ اپنی سوچ کو دور کھونے نہ دیں۔ اپنی گاڑی پر دھیان رکھیں۔
$ وگرنہ آپ بھی کہیں کھو جائیں گے اور پھر کبھی نہ واپس آئیں گے۔
ہم تیسری دنیا کے مسلمان حادثاتی اموت پر
*اللہ کی مرضی*
کہہ کر خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو قصور وار نہیں گردانتے اور نہ ہی اپنی غلطیوں سے کچھ سیکھتے ہیں۔
دعاء
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہمیں نا گہانی آفات سے بچائے اور ڈر کر ہوش میں رہ کر گاڑی چلانے کی توفیق عطا فرمائے۔
یا اللہ تعالٰی ہماری راہنمائی فرما اور ہمیں ناگہانی موت سے بچا۔ بے شک ہم گناہگار ہی ہیں مگر تیرے بندے ہیں۔
اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر و محافظ ہو
اللہ نگہبان ہو۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے