میری پسندیدہ دعاء یا اللہ قبول فرما
*میری پسندیدہ دعاء یا اللہ قبول فرما*
پیر 04 نومبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ھوں کیونکہ تو اللہ ہے۔ تیرے علاوہ کوئی الہ نہیں ہے۔ نہ تو نے کسی کو جنا اور نہ تو کسی سے جنا گیا۔
اے اللہ آخرت میں میرا حساب آسان لینا۔
یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے لہذہ مجھے معاف فرما دے۔
اے اللہ میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں موت و حیات اور فتنہ دجال سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
ﺍﮮ ﺍلله میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جو نعمتیں تو نے مجھے بخشی ہیں انھیں ہمیشہ قائم رکھنا۔ یہ نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔
یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم اور وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔
یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم اور حلال و طیب رزق اور تیرے ہاں مقبول عمل کا تجھ سے سوال کرتا ہوں۔
ﺍﮮ ﺍلله ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ راست عطا فرما۔
ﺍﮮ ﺍلله ﻣﻔﻠﺲ ﮐﻮ ﻏﻨﯽ ﮐﺮ ﺩﮮ۔
ﺍﮮ ﺍلله رزق ﺣﻼﻝ والی ﺭﻭﺯﯼ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﺑﮯ ﺍﻭﻻﺩﻭﮞ ﮐﻮ ﻧﯿﮏ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﻟﺢ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﺑﺪﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﮯ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﻮ ﺩﺭﺳﺖ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﮮ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﺑﺪ ﺍﺧﻼﻕ ﮐﻮ ﻣﮑﺮﻡ ﺍﻻﺧﻼﻕ بنا ﺩﮮ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﺳﻼﻣﺘﯽ ﻭﺍﻻ ﺩﻝ، ﺫﮐﺮ ﻭﺍﻟﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺍﻭﺭ تیرے خوف سے ﺭﻭﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﮮ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﮨﻤﯿﮟ ﺩﯾﻦ ﻭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﺑﺮﺩﺍﺭ بنا ﺩﮮ۔
یا اللہ تعالی، والدین کو اولاد سے انصاف کرنے والا ان کا صحیح حق دینے والا بنا۔
یا اللہ بے انصافی سے بچا اور حقداوں کا حق ادا کرنے والا بنا۔
یا الہی، اے قادر مطلق
ﺍﺟﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﻮ بسا دے ﺍﻭﺭ ﺟﻦ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﺍتفاﻓﯽ ﮨﮯ ﺍﻧﮑﻮ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮐﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﺳﮯ ﻣﺎﻻﻣﺎﻝ ﮐﺮ ﺩﮮ۔
ﺍﮮ ﺍلله ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﮎ ﺩﺍﻣﻨﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻧﯿﮏ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﻧﺼﯿﺐ ﻓﺮﻣﺎ۔
یا اللہ تیرے نبی کی سنت پر عمل کرنے والا بنا دے۔
یا الرحمن و الرحیم میرے وہ گناہ معاف فرما دے جن کا تعلق تیرے حقوق سے ہے(یعنی حقوق اللہ سے ہے) اور میرے ان گناہوں کی معافی کا تو ذمہ دار بن جا جو میرے اور تیری مخلوق کی درمیان ہیں یعنی حقوق العباد۔
ﺍﮮ ﺍلله میری دعاء ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻑ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ۔
اے اللہ مجھے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرما اور جہنم کی آگ سے بچا اور جنت فردوس عطا فرما۔
یا اللہ میرے بدن کو عافیت دے
میری آنکھوں کو عافیت دے
یا اللہ میرے کانوں کو عافیت دے
میرے دل کو بیماریوں پاک رکھ
میرے جسم کے ہر ہر آعضا کی حفاظت فرمانا
یا اللہ تیرے علاوہ کوئی الہ نہیں ہے
یا اللہ میری آنکھوں کو خیانت سے بچا
یا اللہ مجھے ہر صغیرہ و کبیرہ گنا سے محفوظ فرما
یا اللہ مجھے حرام رزق سے بچا اور رزق حلال عطا فرما۔
یا اللہ مجھے نفع بخش اور حلال وطیب رزق عطا فرما اور حرام سے بچا۔
یا اللہ اپنی رحمت کے وسیلے سے مجھے جنت فردوس عطا فرمانا
یا اللہ تعالی مجھے ہر ناگہانی آفت اور بیماریوں سے محفوظ فرما۔
یا اللہ تعالی میرے گناہوں کو نیکیوں سے بل دے اور میری نیکیوں کو سہ چند کر دے۔
اے اللہ تعالی میرے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے۔ میرے گناہوں کو پانی سے دھو دے۔ برف سے دھو دے میرے گناہوں کو اولوں سے دھو دے۔
یا اللہ تعالی میرے برے نصیب کو اچھے نصیب سے بدل دے۔
یا اللہ میرے بگڑے ہوئے سب کام سنوار دے۔ اور میرے کاموں کے درمیان کوئی رکاوٹ ہو تو دور فرما دے۔
یا حیئ یا قیوم برحمتک استغیث
یا اللہ مجھے تیرے احکامات پر تیرے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کے مطابق عمل کرنے والا بنا دے
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ۔
ترجمہ: اے اللہ ! تو مجھے جسمانی صحت میں عافیت عطا فرما، اے اللہ ! تو میری قوتِ سماعت میں عافیت عطا فرما، اے اللہ ! تو میری قوتِ بینائی میں عافیت عطا فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کفر اور فقر سے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
ﺍﮮ جود و سخا اور کرم والے ﺍلله ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺮﻡ فرما اور میری دعائیں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین
دعا گو احقر الناس:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے