نماز استسقاء بارش کیلئے نماز
*نماز استسقاء بارش کیلئے نماز کے مسائل*
اتوار 26 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 392
*نماز استسقاء، بارش طلب کرنے کے لئے نہایت عاجزی اور مسکینی کی حالت میں نکلنا چاہئے۔*
مسئلہ نمبر 393
*نماز استسقاء ہستی سے باہر کھلے میدان میں باجماعت ادا کرنی چاہئے۔*
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نماز استسقاء کے لئے مسکینی ، عاجزی کے ساتھ مدینہ سے زاری کی حالت میں نکلے اور اسی حالت میں نماز کی جگہ پہنچے۔ (اسے ترندی ، ابو داؤد نسائی اور ابن ماجہ)
مسئله نمبر 394
*نماز استسقاء کے لئے نہ اذان ہے نہ اقامت*
مسئلہ نمبر 395
*نماز استسقاء کی دورکعتیں ہیں۔*
مسئلہ نمبر 396
*نماز استسقاء میں قرات بلند آواز سے کرنی چاہئے۔*
حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نماز استسقاء کے لئے نکلے تو اپنی پشت لوگوں کی طرف کی اور منہ قبلہ کی طرف کیا ، دعاء کی پھر اپنی چادر اپنی پلٹی اور ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی جس میں بلند آواز سے قرآت کی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
مسئلہ نمبر 397
*بارش کے لئے دعا کرتے ہوئے ہاتھ اٹھانے چاہئیں۔*
مسئلہ نمبر 398
*نماز استسقاء کے بعد دعاء کرتے وقت ہاتھ اتنے بلند کرنے چاہئیں کہ ہاتھوں کی پشت آسمانوں کی طرف ہو جائے۔*
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلئ اللہ علیہ واسلم نے نماز استسقاء میں ہاتھوں کی پشت آسمان کی طرف کر کے دعاء فرمائی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 399
*بارش طلب کرنے کی دو مسنون دعا ئیں یہ ہیں۔*
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ إِذَا اسْتَسْقَى قَالَ
*اللَّهُمْ اسْقِ عِبَادَكَ وَ بَهَائِمَكَ وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ وَ أَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيْتَ* ( رَوَاهُ أَبُوْ داوَدَ)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بارش کے لئے یہ دعاء فرماتے الہی ! اپنے بندوں اور چوپایوں کو پانی پلا ، اپنی رحمت عام فرما دے اور مردہ زمین کو ہرا بھرا کر دے ۔
(اسے ابو داؤد نے روایت کیا)
عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ رَفَعَ يَدَيْهِ ، قَالَ : *اللَّهُمَّ أَغِثْنَا أَللَّهُمَّ أَغِثْنَا أَللَّهُمَّ أَغِثْنَا* رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خطبہ جمعہ کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند فرمائے اور بارش کے لئے یوں دعا فرمائی
"یا اللہ ! ہم پر رحمت فرما، اے اللہ ! ہم پر رحمت فرما، اے اللہ، ہم پر رحمت فرما۔(بخاری
مسئلہ نمبر 400
*بارش ہوتے وقت یہ دعا مانگنی چاہئے۔*
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيِّ ﷺ إِذَا رَأَى الْمَطَرُ ، قَالَ *اللَّهُمَّ صَيْبًا نَافِعًا*
مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم جب بارش برستے دیکھتے تو فرماتے یا اللہ تعالی فائدہ پہنچانے والی بارش برسا۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ نمبر 401
*کثرت باراں کے نقصان سے محفوظ رہنے کی دعاء ۔*
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، رَفَعَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَدَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ :
*اللَّهُمَّ حَوَا لَيْنَا وَ لَا عَلَيْنَا أَللَّهُمَّ عَلَى الْأَكَامِ وَالشَّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَرِ*
مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کثرت باراں کے نقصان سے محفوظ رہنے کے لئے ہاتھ اٹھائے اور پھر دعاء فرمائی
*یا اللہ ! ہماری بجائے ارد گرد کے علاقوں پر بارش برسا، میرے اللہ ہوں ، ٹیلوں ، ندی،
یا نالوں اور درخت اگنے کی جگہوں پر بارش برسا*
(رواہ متفق علیہ)
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہم پر اپنی عنایآت فرما اور اپنی رحمت کی بارش برسا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے