کیا سفر میں جمع بین کرنا ضروری ہے؟

*السلام علیکم و رحمہ 
*ایک بھائی نے سوال پوچھا ہے کہ کیا سفر میں جمع بین کرنا ضروری ہے*

جواب سب کیلئے 

مسئلہ نمبر 364
*سفر میں نماز قصر ادا کرنی چاہئے ۔*

حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے عرض کیا کہ اللہ تعالی کا حکم ہے کہ اگر تمہیں کافروں کی طرف سے فتنہ کا خوف ہو تو نماز قصر ادا کرنے میں کوئی ہرج نہیں لیکن اب تو زمانہ امن ہے لہذا قصر کا جواز ختم ہو گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ  کہنےلگے جس بات پر تمہیں تعجب ہوا ہے مجھے بھی تعجب ہوا تھا لہذا میں نے رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم سے پوچھا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا قصر کی رعایت اللہ کی طرف سے تم لوگوں پر صدقہ ہے لہذا اللہ تعالی کا صدقہ قبول کرو۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

تبصرے