نمازیں جمع بین کے مسائل
*نمازیں جمع بین کے مسائل*
ہفتہ 25 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 386
*بارش کی وجہ سے دو نمازیں جمع کی جاسکتی ہیں*
حضرت نافع رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ حکام کے ساتھ بارش میں اکٹھے ہو جاتے تو مغرب اور عشاء کی نماز ( بارش کی وجہ سے) جمع کر لیتے تھے۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 387
*ایام جاہلیت کی فوت شدہ نمازیں ،حاضر نمازوں کے ساتھ جمع کرنا (قضاء عمری ) ادا کرنا سنت سے ثابت نہیں*
مسئلہ نمبر 388
*دوران سفر دو نمازیں جمع کی جاسکتی ہیں۔*
مسئلہ 389
*دو نمازیں جمع کرنے کے لئے اذان ایک مرتبہ لیکن اقامت الگ الگ کہنا ضروری ہے۔*
مسئلہ نمبر 390
*دوران سفر جمع نمازیں قصر کر کے ادا کرنی چاہئیں*
مسئلہ 391
*دوران حضر میں جمع نمازیں پوری پڑھنی چاہئیں*
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (ظہر اور عصر کی) آٹھ رکعتیں اور (مغرب اور عشاء) کی سات رکھتیں جمع کیں۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
*الدعاء*
*یا اللہ تعالی ہمیں دین کا صحیح علم عطا فرماء اور اس پر عمل کی توفیق دے*
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے