حرمین الشریفین میں 20 نہیں بلکہ 8 تراویح کا حکم جای
*نماز تراویح کے مسائل* بدھ 26 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *حرمین الشریفین میں آٹھ 8 تراویح پر عمل درآمد* رمضان المبارک میں حرمین الشریفین میں بیس کی بجائے 8 تراویح پڑھی جائیں گی کیونکہ یہی سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے *دلیل:* *وضاحت کیلئے ملاحظہ فرمائیں مسئلہ نمبر 482* "حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان میں نماز کی کیا کیفیت ہوا کرتی تھی؟ *حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ: اللہ کے رسول رمضان اورغیررمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔* آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے چاررکعت ادافرماتے تھے، پس ان کی خوبی اورلمبائی کے بارے میں مت پوچھ (کہ وہ کتنی لمبی اور خوب ہوا کرتی تھیں) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت اسی طرح پڑھا کرتے تھے۔ پھر تین رکعت وتر پڑھا کرتے تھے، مسئلہ نمبر 480 *نماز تراویح گذشته تمام صغیرہ گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے۔* حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان میں قیام کیا اس کے...