رمضانیات
*رمضانیات*
پیر 17 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
ماہ صیام نیکیوں کا موسم بہار شروع ہوا چاہتا ہے آپ یکسو ہو کر کمر بستہ ہو جائیں اور ماہ صیام کی رحمتوں کا بھر پور فائدہ اٹھائیں اور یقینا" یہی سنت رسول اللہ علیہ والہ وسلم بھی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی شعبان شروع ہوتے ہی استقبال رمضان کے لئے تیاری پکڑ لیتے تھے
حضرت ابو هریره سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا جب رمضان آتا ھے تو جنت کے دروازے کھول دیۓ جاتے ھیں اور جھنم کے دروازے بند کر دیۓ جاتے ھیں اور شیاطین قید کر دیۓ جاتے ھیں. (بخاری و مسلم)
حضرت عمر بن مرة جهینی سے روایت ھے کی ایک آدمی نبی اکرم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا یا رسول الله
اگر میں گواھی دوں که الله کے سوا کوئ الهی نهیں. آپ الله کے رسول ھیں. پانچوں نمازیں پڑھوں ذکواة ادا کروں اور رمضان میں قیام و صیام کروں تو میرا شمار کن لوگوں میں ھو گا؟
آپ نے ارشاد فرمایا صدیقین اور شهدا میں. (رواه بزار و ابن خزیمه)
فرمان نبوی الشریف ہے کہ بد بخت ہے وہ شخص جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنی بخشش نہ کروا سکا۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ
الحمداللہ جنوری کے ماہ سے ہم نے نماز سے متعلقہ مسائل شروع کئے تھے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نماز کے 525 مسائل کتاب و سنت اور احادیث نبوی کے حوالے سے آپ خواتین وحضرات کی خدمت میں پیش کئے گئے اور کل سے انشاءاللہ اسی انداز سے روزوں کے جمیع مسائل کتاب وسنت کی روشنی میں تحریر کرنے کی ابتدا کی جا رہی ہے اور میری کوشش ہو گی کہ رمضان کریم سے پہلے روزوں کے اکثر مسائل میرے قارئین کرام تک پہنچ جائیں تاکہ امسال صحیح مسائل اور فضائل کی روشنی میں رمضان کریم کے روزے رکھے جائیں۔
یاد رہے کہ عبادات اگر سمجھ کر کی جائے تو عبادت ہوتی ہے وگرنہ عادت رہ جاتی ہے۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہماری نمازیں قبول فرمانا، روزے قبول فرمانا، ہمارے رکوع و سجود اور دیگر نیک اعمال قبول فرمانا۔
یا اللہ تعالی ہمیں محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جیسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماء
ماہ صیام کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرماء
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے