یوم عرفہ کا روزہ

*یوم عرفہ جمعتہ المبارک کا ہوگا اور اس دن کا ایک روزہ دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے*

جمعرات 07 جولائی 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


یوم عرفہ کا ایک روزہ ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ یعنی دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے جبکہ یوم عاشورہ محرم کا روزہ گزشتہ سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے

*دلیل*
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا 
میں اللہ تعالی سے امید رکھتا ہوں کہ یوم عرفہ کے روزے کے بدلے میں اللہ تعالی ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے اور  یوم عاشورہ محرم کے روزہ کے بدلہ میں گزشتہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے۔(مسلم)

*وقوف عرفات ہی حج ہے*
کل ان شاء اللہ جمعتہ المبارک 09 ذوالحجہ یعنی یوم عرفہ ہو گا اور حجاج کرام  میدان عرفات میں وقوف کریں گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ وقوف عرفات ہی حج ہے

*ایک غلط فہمی کا ازالہ*
یاد رہے حدیث الشریف کے مطابق روزہ 09 ذوالحجہ کا نہیں بلکہ یوم عرفہ کا ہوتا ہے یعنی جس دن حجاج کرام میدان عرفات میں وقوف فرماتے ہیں اور یہ کل جمعتہ المبارک کو ہو گا۔ اور ہم اسی حساب سے روزہ رکھیں گے


*ایک نفلی روزے کا ثواب*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں ایک نفلی روزے کا ثواب انسان کو جہنم کی آگ سے ستر سال کی دوری پر کر دیتا ہے

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب (الحدیث)

الدعاء
یااللہ تعالی ہمیں سنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

وما علینا الا لبلاغ المبین

Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333

تبصرے