النکاح من سنتی

*نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں*

بدھ 18 رمضان المبارک 1446ھ
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

اس پر فتن دور میں ایک خطرناک رواج چل نکلا ہے کہ جوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور شادی کرنے سے بھاگتے ہیں مگر اس سلسلے میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث شریف بھول جاتے ہیں کہ 
*النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتي فليس مني*
نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ میں سے نہیں۔

ایک دوسرا ارشاد نبوی یہ بھی 
*یاد رہے نکاح آدھا دین ہے*

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں  کہ رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا: "جس بندہ نے نکاح
کرلیا اس نے اپنا آدھا دین مکمل کرلیا اب اسے چاہیئے کہ باقی آدھے کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے.

یاد رہے کہ انسان کے جسم میں دو چیزیں ایسی ہیں جو عام طور پر دین میں نقصان اور فساد کا سبب بنتی ہیں:  
(1) شرم گاہ۔
(2) پیٹ۔

*النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتي فليس مني*
نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔

*غور طلب انتباہ*
*جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں۔*

حدیث کے آخری الفاظ تہدید کے طور پر ہیں یعنی گویا کہ اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ *تو پھر باقی کیا بچا*
 
*بہنو اور بھائیو*
 بڑی خطرناک تہدید ہے کہ وہ مجھ سے نہیں۔
 ذرا غور کریں اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میدان حشر میں ہمیں اپنی امت ماننے سے انکار کر دیا تو ہمارا کیا ٹھکانا ہو گا ؟؟؟

*ہمارے نیک آعمال کس کام  کے اور یہ دنیاوی محنت ہمارے کس کام کی؟؟؟؟*
جب ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں اپنا ماننے سے ہی انکار کر دیا۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *تم شادی کرو، اس لیے کہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے فخر کروں گا*
[سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1863

اے عقل و دانش والو اللہ تعالی  سے ڈرو اور اپنے بچوں کی شادیاں بروقت کریں وگرنہ اس سنت کو چھوڑنے کا گناہ ہو گا۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی  ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سنتوں پے عمل کرنے کی توفیق عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

تبصرے