گناہوں کی معافی کی سالانہ اسکیم
*گناہوں کی معافی کی سالانہ اسکیم*
جمعرات 07 جولائی 2022
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
کیونکہ اس سال حج جمعہ کے دن ہو گا حجاج کرام خطبہ حج سماعت فرمائیں گے اور عام نمازی خطبہ جمعہ سماعت فرمائیں گے
ان دونوں خطبوں میں سے ایک خطبہ کا سننا کفایت کرتا ہے دونوں خطبے سماعت کرنا ضروری نہیں ہے
*گناہوں کی معافی کی اسکیم*
حج کی ادائیگی سے پچھلے سارے زندگی بھر کے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور جمعہ کے دن عام مسلمان یوم عرفہ کا ایک روزہ رکھ کر ایک سال اگلے اور ایک سال پچھلے کے گناہ معاف کرا سکتے ہیں (حوالہ مسلم شریف)
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس سال حج کر رہے ہیں اور عام امتی اپنی اپنی جگہ جمعہ کا روزہ رکھ کر اپنے دو سال کے گناہ معاف کروائیں۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
داعی الی الخیر
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 00923008604333
تبصرے