موٹر سائیکل سواروں کے حاثات
*موٹر سائیکل سواروں کے بڑھتے ہوۓ حاثات*
پیر 16 مئی 2022
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
سابقہ سیفٹی انجینیئر آرامکو سعودیہ
موٹرسائیکل اور بائی سائیکل دنیا کی وہ سواریاں ہیں جو چلتی تو زمین پر ہیں مگر زمین پر ان کے ٹائر بس انچ دو انچ ٹچ کرتے ہیں لیکن یہ پہیۓ کے مومنٹم کی وجہ سے بس چلتے رہتے ہیں مگر ان کا بیلنس رکھنا سوار کی ذمہ داری ہے سوار کا ذرا دھیان دائیں بائیں ہوا اور سوار اپنی سواریوں سمیت زمین پر دڑھام۔
وطن عزیز میں 60 % لوگ اندرون شہر چھوٹے سفر کے لئے بائیک کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ سواری ہونے کے ساتھ ساتھ تنگ سے تنگ گلی کوچوں میں بھی پہنچ جاتی ہے۔
لکین کچھ نہ سمجھ اور نا عاقبت اندیش حضرات دوسرے شہروں کا دور دراز سفر بھی بائیک پر کرنے سے دریغ نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات میاں بیوی بچوں سمیت ایک بائیک پر بڑے دھڑلے سے ہائی سپیڈ ٹریک میں بیچ گنجان ٹریفک کے بہاؤ میں تیز رفتاری سے سڑکوں پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی لگن میں خطرناک صورت حال میں سفر کر رہے ہوتے ہیں اور ذرا سی کوتاہی اور غفلت ایک بڑے حادثات کا پیش خیمہ ہو جایا کرتی ہے۔
موٹرسائیکل کے موجد نے یہ سنگل پرسن سواری کے لۓ ایجاد کیا تھا مگر شاید وہ بھول گیا تھا کی پاکستان جیسے ممالک میں اس سنگل پرسن سواری پر پانچ پانچ لوگ اپنے سامان کے ساتھ سفر بھی کریں گے
اور اگر آج موٹر سائیکل کو موجد پاکستان میں اس کے پروڈکٹ کا حال دیکھ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جاۓ کہ لوگ کتنے نڈر ہیں کہ مرنے سے بھی نہیں ڈرتے اور اکثر حادثات میں ہاتھ پاؤں اور ٹانگے ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ اکثر لوگ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تین یا زائد لوگ ایک بائیک پر سفر ہی کیوں کرتے ہیں جبک َ بائیک سنگل سواری کے لۓ ہوتی ہے یا دو بیٹھ جائیں لیکن اس پر اکثر تین لوگوں سے بھی زائد لوگ سوار ہوتے ہیں جن میں چھوٹے دودھ پیتے بچے بھی والدین اپنے ساتھ سوار کر لیتے ہیں اور جب ایمرجنسی میں بائیک بچانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو ڈرائیور اپنی سواری کو کنٹرول نہیں سکتا اور پیچھے بیٹھی ہوئی سواریوں کے جھکاؤ کے امپکٹ اور ان کے خوف و حراس کی صورت حال حالات کو ابتر کر دیتے ہیں
تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ جب بائیک پر تین لوگ سوار ہوتے ہیں تو ڈرائیور بائیک پر کنٹرول نہیں رکھ سکتا اور حادثے کا باعث بنتا ہے۔
*احتیاط میں زندگانی ہے*
روڈ پر محتاط چلیں اور نہ بھولیں کہ آپ دو پہیوں کے پیچھے ہیں
تیز چلو گے تو جلد مرو گے۔
یا الل ہمرے وطن کو بھی امیر کردے کہ ہمارے غربہ بھی عرب ممالک کی طرح گاڑیاں خرید سکیں۔
آمین یا رب کریم
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
تبصرے