اسلامی اخلاقیات
*سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعی اور انفرادی اسلامی اخلاقیات*
پیر 30 مئی 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اس پر فتن دور میں کچھ نا عاقبت اندیش سیاسی لیڈروں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور شتر بے مہار کی طرح جو منہ میں آتا ہے بک دیتے ہیں اور بولتے وقت یہ بھی نہیں سوچتے کہ عوام الناس اور ان کے اپنے چاہنے والوں کی اخلاقی قدروں پر ان منفی رویوں سے کیا اثرات مرتب ہونگے۔
سیاسی لیڈر قوم کے معمار ہوا کرتے ہیں اور اگر معمار ہی منحنی سوچ و بد زبان ہوں تو پھر قوم کی تعمیر نہیں بلکہ اخلاقی اور معاشرتی تباہی ایسی قوم کا مقدر بن جایا کرتی ہے جس کے سدھرنے کے لئے سال نہیں صدیاں چاہیئں۔
ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بگڑے ہوئے عرب معاشرے کو اپنے حسن اخلاق سے ریوڑ سے مسلمان قوم بنا دیا۔
اے عقل و دانش والے لوگو۔
ہم تو نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میراث کے مالک تھے ہم نبی کریم کی مرتب کردہ اخلاقیات سے کیوں مرکز گریز ہوتے جا رہے ہیں؟
کیا معمار انسانیت نے کبھی یہ زبان استعمال کی تھی؟
ہم اپنے آپ کو اہل سنت والجماعت گردانتے ہیں مگر نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جاری کردہ سنتوں کو جھوڑ کر شیطان مردود کے پیروکار بن بیٹھے ہیں جس سے قومی یکجہتی فیتی فیتی ہونے لگی ہے۔
اے قوم رسول ہاشمی آیئے اپنی اصل کی طرف لوٹ چلیں اور نبی کریم کی ان سنتوں پر عمل کر کے پھر سے ایک عظیم قوم بن جائیں۔
آمین یا رب العالمین
یہ ہیں وہ اسلامی اخلاقیات جو ہم چھوڑتے جا رہے ہیں ضروت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی اصل کے طرف لوٹ آئیں۔
*حکم باری تعالی ہے کہ*
*آڑے نام نہ رکھیں- (الحجرات)*
*ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں - (الحجرات: 12)*
*ایک دوسرے پر طعن نہ کریں - (الھمزہ: 1)*
*پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں - (الھمزہ: 1)*
*چغلی نہ کریں - (صحیح مسلم)*
*عیب نہ نکالیں - (سنن ابو داؤد: 4875،*
1. ایک دوسرے کو سلام کریں (مسلم:
2. ان سے ملاقات کرنے جائیں - (مسلم: 2567)
3. ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں۔ - (لقمان: 15)
4. ان سے بات چیت کریں - (مسلم: 2560)
5. ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)
6. ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں - (صحیح الجامع: 3004)
7. اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں - (مسلم: 2162)
8. اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں - (ترمذی: 2485، صحیح)
9. انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں - (مسلم: 2733)
10. بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں - (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)
11. چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں - (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)
12. ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں - (صحیح بخاری: 6951)
13. اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں - (صحیح بخاری: 6951)
14. ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں - (صحیح مسلم: 55)
15. اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں - (صحیح مسلم: 2162)
16. ایک دوسرے سے مشورہ کریں - (آل عمران: 159)
17. ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں - (الحجرات: 12)
18. ایک دوسرے پر طعن نہ کریں - (الھمزہ: 1)
19. پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں - (الھمزہ: 1)
20. چغلی نہ کریں - (صحیح مسلم: 105)
21. آڑے نام نہ رکھیں - (الحجرات: 11)
22. عیب نہ نکالیں - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)
23. ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)
24. ایک دوسرے پر رحم کھائیں - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)
25. دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں - (سورہ مطففین)
26. ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں - (صحیح مسلم: 2963)
27. نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو - (المطففین : 26)
28. طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں - (التکاثر: 1)
29. ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں - (الحشر: 9)
30. اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں - (الحشر: 9)
31. مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں - (الحجرات: 11)
32. نفع بخش بننے کی کوشش کریں - (صحیح الجامع: 3289، حسن)
33. احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں - (آل عمران: 159)
34. غائبانہ اچھا ذکر کریں - (ترمذی: 2737، صحیح)
35. غصہ کو کنٹرول میں رکھیں - (صحیح بخاری: 6116)
36. انتقام لینے کی عادت سے بچیں - (صحیح بخاری: 6853)
37. کسی کو حقیر نہ سمجھیں - (صحیح مسلم: 91)
38. اللہ کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)
39. اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں - (ترمذی: 969، صحیح)
40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں - (مسلم: 2162)
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں اپنے برگزیدہ بندوں میں شامل فرما اور نبی کریم کا صحیح پروکار بنا دے
آمین یا رب العالمین
*طالب الدعاء*
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell:00923008604333
تبصرے