وقوف مذدلفہ
*وقوف مذدلفہ*
ہفتہ 09 جولائی 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام مغرب کی آذان ہوتے ہی نماز پڑھے بغیر مذدلفہ کی طرف رخت سفر باندتے ہیں اور وہاں پر پہنچ کر نماز مغرب اور نماز عشاء قصر و جمع بین کرکے پڑھتے ہیں جیسے مینا میں نماز ظہر اور عصر قصر اور جمع بین کے ساتھ پڑھی تھیں۔
بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ حجاج کرام دوران حج عبادات تو بہت کم کرتے ہیں نمازیں قصر اور جمع بین کرتے ہیں مگر حج کا ثواب اتنا کہ زندگی بھر کے گناہ معاف ہو جائیں۔
سبحان اللہ الحمدللہ
زائر حرم کا اصل مقصود تو اﷲ کے گھر خانہ کعبہ کی زيارت اور اس کے ديدار سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو سرور پہنچانا اور آتش شوق کو بجھانا ہے۔ حج کا اہم ترين رکن خانہ کعبہ ہی نہيں بلکہ ارضِ حرم سے باہر عرفات کے ميدان ميں ادا ہوتا ہے۔ اس کی حکمت ميں يہ بات بيان ہوئی کہ يہ حرم کے باب الداخلہ پر اجازت طلبی کی مانند اور خوب تو بہ استغفارکرکے ، گناہوں سے معافی مانگ کر قلب کی صفائی و پاکيزگی اور زيارت ِکعبہ کے لئے تياری نيز اہليت و صلاحيت پيدا کرنے کی طرح ہے۔
اسی طرح مزدلفہ کا وقوف انعامات الٰہیہ پر شکر بجالانے کی طرح ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے نعمت اسلام سے نواز کر ہدايت سے سرفراز کيا ، اپنے مقدس گھر کی زيارت نصيب فرمائی اوراس کے ديدار سے مشرف کيا چونکہ عرفات ، حرم سے باہر ہے اور وہاں کا وقوف اجازت طلبی کی مانند ہے نيز پرور دگار کے قرب و وصال ميں سب سے بڑی رکاوٹ معصيت وگناہ ہوتے ہيں اس لئے حاجی ميدانِ عرفات ميں اﷲ کی حمد و ثناء اور تسبيح و تقدیس کے ساتھ خوب کثرت سے دُعاء کرتا اور توبہ استغفار کرتا ہے جبکہ مزدلفہ ميں کثرت سے ذکر الٰہی کا حکم ہے۔ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے :
پھر جب تم عرفات سے واپس آؤ تو مشعر حرام کے پاس اﷲ کو ياد کرو اور اس کو اس طرح ياد کرو جس طرح اس نے تمہاری رہنمائی کی ، يقينا تم لوگ اس سے پہلے گمراہ تھے ۔ (البقرہ198)۔
يہ ذکر ، اﷲ تعالیٰ کے انعامات و احسانات پر شکر ہی کی خاطر ہے ، يہ ان نوازشات اور عطاء الٰہی پر بھی شکر ہے جو ميدانِ عرفات ميں حجاج کے لئے پروانہ مغفرت اور رحمتوں کے نزول کی صورت ميں ہوئی ہيں جن کی وسعتوں کا کوئی صحيح اندازہ بھی نہيں کر سکتا۔ ﷲ تعالیٰ کے انعامات تو اتنے زيادہ ہيں کہ کوئی ان کو شمار نہيں کرسکتا اور نہ ہی شکر کا حق ادا ہوسکتا ہے اسی لئے اگلی ہی آيت ميں استغفار کا (پروردگار سے مغفرت چاہنے کا ) حکم ہے ۔
اسی طرح مزدلفہ ميں اُترنا اور يہاں رات گزارنا راحت و آرام کی خاطر بھی ہے کيونکہ حجاج میدانِ عرفات ميں مغرب تک کھڑے دُعاوں ميں مشغول رہے ، زوال کے بعد سے غروب آفتاب تک وہ ان قيمتی لمحات سے بھر پور فائدہ اُٹھانے ميں کوشاں رہے ، پھر سورج غروب ہوتے ہی مغرب کی نماز پڑھے بغير انہیں عرفات سے نکلنے کا حکم ملا ، اگر راستہ ميں کہيں پڑاو ڈالے بغير اور کچھ آرام و راحت حاصل کئے بغير سفر جاری رکھنے اور سيدھا منیٰ جانے کا حکم ديا جاتا تو يہ ان کے لئے مزيد مشقت اور تکليف کا باعث ہوتا۔ دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد جسمانی راحت کے لئے ضروری تھاکہ راستہ ميں رات گزارتے چنانچہ مزدلفہ ميں اُترنے اور يہاں رات گزارنے کا حکم ديا گيا ۔
حجۃ الوداع کےلیے آتے ہوئے نبی اکرم مزدلفہ کے مقام پرکچھ دیر رکھے۔ بعد ازاں یہاں پرایک مسجد تعمیر کی گئی یہ مسجد 'قزح' نامی پہاڑ پربنائی گئی ہے اور یوم عرفہ کو غروب آفتاب کے بعد حجاج اس مسجد کا رخ کرتے ہیں۔
مسجد مشعر الحرام وہ تاریخی مسجد ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے"فإذا أفضتم من عرفات فاذكروا الله عند المشعر الحرام"۔ یہاں مشعر الحرام سے مسجد مشعرالحرام مراد لی جاتی ہے۔ بعض علماء اس مسجد کو مشعر الحرام اور بعض پورے مزدلفہ کو مشعرالحرام قرار دیتے ہیں۔ تیسری صدی ھجری میں یہاں مربع کی شکل کی ایک مسجد موجود تھی مگر وہ بہت چھوٹی تھی اور چھت کے بغیر تھی۔ بعد میں مسلمان سلاطین اور فرمانروائوں نے اس مسجد کی تعمیرو توسیع کا عمل جاری رکھا۔۔
موجودہ آل سعود خاندان کے دور حکومت میں مسجد کی شرقا غربا 90 میٹر توسیع کی گئی جب کہ اس کی چوڑائی میٹر کی گئی ہے۔ اس مسجد میں ایک ہی وقت میں 12 ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مسجد مشعرالحرام کےدو مینار ہیں جن کی اونچائی 32 میٹر ہے۔ مسجد کے شمالی، جنوبی اور مشرقی سمتوں سے داخلی راستے بنائے گئے ہیں
مکہ معظمہ کی تاریخی مساجد میں مزدلفہ کی مسجد مشعر الحرام بھی ایک تاریخی مسجد ہے۔ اسلام کی تابناک تاریخ کی شاہد مساجد میں مسجد مشعر الحرام کو ہمیشہ ایک یادگار کے طورپرجانا جاتا ہے۔
مکہ کئی دوسری مساجد کی طرح مسجد مزدلفہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خصوصی نسبت رکھتی ہے۔ مزدلفہ میں مسجد مشعرالحرام کا عرفات کی تاریخی مسجد نمرہ اور منیٰ کی الخیف مسجد کے درمیان برابر فاصلہ ہے
*الدعاء*
یا اللہ تعالی حجاج کرام کا حج قبول فرما اور ہمیں حج کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 00923008604333
تبصرے