عورتوں کے چلتر
*عورتوں کے چلتر*
اتوار 22 مئ 2022
انجینئر نذیر ملک
سرگودھا
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک فلاسفر اپنی ایک کتاب کی تکمیل کے لیے شہر شہر قریہ قریہ پھر رہا تھا کہ وہ ایک گاؤں کے کنویں پر پہنچا جہاں کچھ عورتیں پانی بھر رہیں تھیں ایک عورت سے اس نے پینے کے لئے پانی مانگا عورت نے اسے پانی پلایا اور ساتھ ہی اس سے استفسار کیا کہ بھائی کہاں سے آئے ہو اور کس سے ملنا ہے وہ شخص گویا ہوا کہ کہ میں ایک محقق ہوں اور عورتوں پر تحقیق کر رہا ہوں اور میں ایک کتاب لکھ رہا ہوں جس کا نام ہے
*عورتوں کے چلتر*
خاتون نے پوچھا ابھی تک کیا لکھا ہے۔ محقق نے کچھ تفصیل اس کو بتلائی۔ خاتون کہنے لگی آپ میرے ساتھ گھر چلیں میں بھی آپ کو ایک چھوٹی سی چلتری دکھاتی ہوں۔ جب وہ اس خاتون کے ساتھ اس کے گھر گیا تو دیکھا کہ گھر میں تو کوئی شخص نہ تھا وہ کہنے لگی کہ میرے شوہر کے آنے کا وقت ہو گیا ہے اور اگر اس نے آپ کو میرے ساتھ دیکھ لیا تو ہم دونوں کی کمبختی آ جائے گی تو بہتر ہے کہ اس کو چلے جانے دو تو پھر میں آپ سے بات کروں گی فی الحال آپ یوں کریں کہ یہ جو لوہے کی پیٹی پڑی ہے اس میں تم چلے جاؤ میں باہر سے تالا لگا دیتی ہوں اور جب میرا شوہر چلا جائے گا تو باتیں ہونگی۔ کچھ دیر بعد اس کا شوہر آیا اور خاتون نے اسے کھانا دیا وہ کھانا کھانے لگا تو عورت گویا ہوئی کہ آج تو میرے ساتھ ایک بہت بڑا ظلم ہونے لگا تھا میرے گھر میں ایک اجنبی گھس آیا اور میرے ساتھ زورا ظلمی کرنے لگا۔ آخر کار میں نے اس کو پکڑ کر اس پیٹی میں بند کر دیا اور یہ لو چابیاں اور اسے خود دیکھ لو پکڑ لو۔ اس نے غصے میں آ کر ایک تالا کھولا اور پیٹی کا دوسرا تالا کھولنے لگا تو خاتون نے قہقہ مارا اور کہنے لگی کہ ذرا سوچو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نوجوان اکیلی عورت پر گھر میں داخل ہو اور وہ عورت اس پر غلبہ پا لے اور اکیلی عورت اسے آہنی پیٹی میں بند کر دیے۔ میں تو تجھ سے مذاق کر رہی تھی آپ کھانا تناول فرمائیں۔ اس نے کھانا کھایا اور اپنے کام پر چلا گیا تو اس خاتون نے پیٹی کے تالے کھولے اور محقق صاحب کو باہر نکالا کہنے لگی کہ تم نے ساری کاروائی سن لی ہے یہ تھی ایک عورتوں کی چھوٹی سی چلتری۔
بہت
بھائیو اور بہنو
وجود زن سے ہے تخلیق کائنات میں رنگ
اور اسی کے دم سے ہے سوز و فراز
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہمیں شیطان کے شر سے محفوظ رکھے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
Please visit us at www.nazirmalik.com
Crll: 00923008604333
تبصرے