احکامات قرآن کریم
*احکامات قرآن کریم*
پیر 18 جولائی 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے قرآنی احکامات کو ہم نے یکجا کرنے کی کوشش کی ہے اور عرب وعزم کےجید علماء کے فتاوی کی روشنی میں سوالات کے جوابات کو مرتب کیا ہے تاکہ قارئین کرام کو یہ ضروری اور اہم مسائل کے بارے میں معلومات روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا سکے تاکہ قارئین کرام کے لئے ان احکامات پر سمجھ بوجھ کر عمل کرنے میں آسانی ہو۔*
*اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین*
*داعی الی الخیر*
*انجینیئر نذیر ملک سرگودھا*
*گذشتہ سے پیوستہ قسط ہفتم*
سوال 40: قرآن کی تلاوت سے فارغ ہو کر قرآن کو چومنا اور اسے پیشانی سے لگانا اور چہرے پر رکھنا کیسا ہے ؟
جواب: قرآن کی تلاوت سے فارغ ہو کر قرآن کو چومنا اور اسے پیشانی سے لگانا اور چہرے پر رکھنا بدعت ہے ، (دیکھیے شیخ رائد بن صبری بن ابی علفہ کی کتاب معجم البدع)
قرآن چومنے والے اسے پیشانی سے لگانے والے اسے کہتے ہیں کہ ہم ایسا قرآن کے احترام اور تعظیم میں کرتے ہیں جب کہ ہم کہتے ہیں کہ قرآن اور حدیث نبوی کا احترام اس میں ہے کہ اسے نہ چوما جائے ، کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے جو آپ سے ، آپ کے صحابہ، تابعین اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین سے ثابت نہیں ہے۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں گرچہ چومنے میں قرآن کا احترام اور عظمت ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ ایسا نہ کیا جائے۔
کیا آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے جب بیت اللہ کا طواف کیا تو بیت اللہ کے تمام رکنوں کا بوسہ لیا تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے حضرت معاویہ کو ٹوکا تو حضرت معاویہ نے فرمایا کہ بیت اللہ کی کوئی چیز چھوڑے جانے کے قابل نہیں ہے ، تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا سنت یہی ہے کہ حجر اسود کے علاوہ اور کسی کا بوسہ نہ لیا جائے۔
(دیکھئے شیخ ابن مفلح کی کتاب الاداب الشرعہ ج 2، ص 273)
اسی طرح حضرت سعید بن مسیّب رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ فجر کی نماز کے بعد کثرت سے رکوع اور سجدوں کر رہا ہے آپ نے اس کو منع فرمایا تو اس نے کہا اے ابو محمد ایعذبنی اللہ علی الصلاہ کیا اللہ تعالیٰ نماز پر بھی مجھے عذاب دے گا، فرمایا نہیں لیکن خلاف سنت عمل پر عذاب دے گا۔ دیکھئے ( التمھید لا بن عبد البر20 / 104 مطبوع دار طیبہ بحوالہ کتاب الاداب لفواد بن عبد العزیز السلہوب)
سعودی عرب کے افتاء کی دائمی کمیٹی کا بھی یہی فتوی ہے کہ قرآن چومنے کی مشروعیت پر کوئی دلیل نہیں ہے اللہ نے قرآن کو پڑھنے اس کو تدبر کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے نازل کیا ہے۔ دیکھئے ( فتوی 8852، 2/273)
یا اللہ تعالی تیرا ٹریلین ٹریلین بار شکر ہے کہ قرآنی احکامات اور اس متعلقہ شرعی مسائل کا سلسلہ جو پچھلے ہفتے شروع کیا تھا آج سات اقساط میں مکمل ہوا۔
اللہ تعالی دینی مسائل میں مجھے مذید شرع صدر کے ساتھ سنت نبوی کے مطابق عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہم تیرے جمیع احکامات کو دل سے مانتے ہیں بس ہمیں تیرے احکامات پر مکمل عمل کرنے والا بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik. com
Cell: 00923008604333
تبصرے