بہترین حاکم اور برے حاکم

*بہترین حاکم اور برے حاکم کی وضاحت و شناخت*

اتوار 19 جون 2022
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 


سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہتر حاکم وہ ہیں جن کو تم چاہتے ہو اور وہ تمہیں چاہتے ہیں اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور تم ان کے لئے دعا کرتے ہو۔ اور تمہارے برے حاکم وہ ہیں جن کے تم دشمن ہو اور وہ تمہارے دشمن ہیں، تم ان پر لعنت کرتے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم ایسے برے حاکموں کو تلوار سے دفع نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز کو قائم کرتے رہیں۔ اور جب تم اپنے حاکموں کی طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات دیکھو، تو ان کے اس عمل کو برا جانو لیکن ان کی اطاعت سے باہر نہ ہو (یعنی بغاوت نہ کرو)۔ رواہ مسلم۔1228


*ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں میں قحط سالی کی وجہ سے غلہ مہنگا ہوگیا تو آپ رضی اللہ عنہ "جَو" کا آٹا استعمال کرنے لگے جس سے آپ رضی اللہ عنہ کے پیٹ میں گُڑگُڑاہٹ شروع ہوگئی۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر اسے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:*

❞والله! ما هو إلا ما ترى حتى يوسع الله على المسلمين.❝

*«اللہ کی قسم! جب تک تمام مسلمان خوش حال نہیں ہوجاتے تب تک تیرے لیے میرے پاس وہی کچھ ہے جو تو دیکھ رہا ہے۔»*

حوالہ: تاريخ المدينة المنورة للنميري: ١٢٤٧، وسنده صحيح


*الدعاَء*
یا اللہ تعالی وطن عزیز کو بہترین حاکم عطا فرما جو وطن عزیز کو ترقی دے اور اسلام نافذ فرمائے۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 00923008604333

تبصرے