چار جنھیں جہاں مسیح الدجال پر نہیں مار سکتا

ِ *مسجد اقصی ان چار جگہوں میں سے ایک ہے,جہاں مسیح الدجال پر نہیں مار سکے گا*
(قسط چہارم)

ہفتہ 19 اپریل 2025
تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

(۸)مسجد ِ اقصی ان چار جگہوں میں سے ایک ہے, جہاں مسیح الدجال پر نہیں مار سکے گا۔
1۔ مکہ المکرمہ 
2۔ مدینہ المنورہ
3۔ مسجد اقصی 
4۔ مسجد طور

جیسا کہ حضرت جنادہ بن امیہ دوسی کی حدیث سے واضح ہے, وہ فرماتے ہیں:

 ترجمہ: میں اور میرا دوست ایک صحابی رسول کے پاس گئے اور کہا: ہمیں ایسی حدیث سنائیے، جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہو، کسی اور سے نہیں گوکہ وہ آپ کے یہاں درست ہی ہو۔ انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ ﷺ ایک دن ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے:  میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں، تین بار ایسا ہی فرمایا، ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے آگاہ فرمایا ہے (لہذا میں بھی آگاہ کئے دیتا ہوں)۔ 
میری امت کے لوگو! وہ تم میں نکلے گا۔ وہ گھنگھریالے بالوں والا اور گندمی رنگ کا ہو گا، اس کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہو گی(نہیں ہوگی) اس کے پاس جنت اور جہنم ہو گی۔(‏‏‏‏درحقیقت) اس کی جہنم، جنت ہو گی اور اس کی جنت، جہنم ہو گی۔ اس کے پاس پانی کی نہر اور روٹیوں کا پہاڑ ہو گا۔ (‏‏‏‏اسے اتنی طاقت و قوت دے دی جائے گی کہ) ایک جان کو قتل کر کے اسے زندہ بھی کر سکے گا، مزید اسے اس قسم کا تسلط نہیں دیا جائے گا۔ وہ آسمان سے بارش برسائے گا، لیکن زمین سے کوئی چیز نہیں ائے گی۔ وہ زمین میں چالیس دن ٹھہرے گا، یہاں تک کہ ہر جگہ پہنچ جائے گا۔ وہ چار مسجدوں کے قریب بھی نہیں پھٹک سکے گا: مسجد حرام، مسجد نبوی الشریف، مسجد مقدس اور کوہ طور۔ اگر کچھ اختیارات کی وجہ سے تم پر (‏‏‏‏اس کے اللہ تعالیٰ سے) مشابہت ظاہر ہونے لگے، تو ذہن میں رکھنا (اور اچھی طرح سے جان لینا) کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔ یہ بات دو مرتبہ آپﷺ ارشاد فرمائی۔

(۹)مسجد اقصی وہ جگہ ہے,جس کے بارے میں خصوصی طور پر یہ حکم نازل فرمایا ہے کہ وہ سب سے بڑا ظالم ہے جو اللہ کے گھروں سے دوسروں کو روکے جیسا کہ فرمایا گیا: 
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَا ۚ أُولَٰئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ ۚ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ)
(سورہ  البقرہ:۱۱۴)
(ترجمہ آیت: اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ تعالی کی مسجدوں میں اللہ تعالی کا ذکر کئے جانے کو روکے اور ان کی بربادی کی کوشش کرے ایسے لوگوں کو خوف کھاتے ہوے ہی اس میں جانا چاہئے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے۔ یہ آیت در حقیقت بخت نصر اور اس کے ساتھیوں کے متعلق نازل ہوئی ہے جو نصرانیوں کی مدد کرتے تھے اور لوگوں کو مسجد اقصی سے روکتے تھے, مسجد میں تباہی مچاتے تھے, گندگیاں پھینکتے تھے, یہی قول ابن جریر کا ہے, دوسرا قول ابن کثیر کا ہے, جو فرماتے ہیں کہ اس سے مراد مشرکین ہیں جنہوں نے نبی  کریمﷺ اور صحابہ کو مکہ سے نکل جانے پر مجبور کیا اور یوں خانہ کعبہ میں مسلمانوں کو نماز سے روکا

(۱۰) ارض فلسطین وہ مبارک مقام ہے,جس کو ارض حشر و نشر قرار دیا گیا ہے, جیسا کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کہ سوال کرنے پر کہ بیت القدس کے بارے میں کچھ بتائیے, نبی کریمﷺ نے فرمایا: أرض المحشر والمنشر، (وہ تو حشر و نشر کی زمین ہے) ابو داؤد کی ایک روایت میں کچھ یوں آتا ہے,
 ترجمہ:
*وہاں جاؤ, نماز ادا کرو (اس وقت وہاں جنگ ہوگی) اگر وہاں نہیں جا سکے اور نماز نہ پڑھ سکے تو (کم از کم) تو تیل بھیج دو جس سے چراغ جلایا جا سکے)

(۱۱) یہیں پر حضرت عیسی 
علیہ السلام نزول فرمائیں گے اور دجال کو قتل کریں گے جیسا کہ اس کی خبر دی گئی فرمایا 
ترجمہ حدیث: ابھی یہ اسی (قسم کے) حال میں ہو گا کہ اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم علیہما السلام کو بھیج دے گا، (جن کی تفصیل یہ ہے کہ) وہ دمشق کے مشرقی جانب سفید مینار کے پاس آسمان سے اتریں گے۔ اس وقت وہ ہلکے زرد رنگ کی دو چادروں میں ملبوس ہوں گے اور اپنے دونوں ہاتھ دو فرشتوں کے بازوؤں پر رکھے ہوئے ہوں گے۔ جب سر جھکائیں گے تو اس سے (پانی کے) قطرات ٹپکیں گے اور جب سر اٹھائیں گے تو اس سے ایسے قطرے گریں گے جو موتیوں کی طرح (چمک دار اور سفید) ہوں گے۔ آپ کے سانس کی خوشبو جو کافر بھی پائے گا اُسی وقت مر جائے گا، اور آپ کے سانس کی خوشبو منتہاے نظر تک پہنچے گی۔ پس عیسیٰ علیہ السلام دجال کو تلاش کریں گے، حتیٰ کہ اسے لُدّ کے دروازے پر پا لیں گے اور اُسے قتل کر ڈالیں گے

(۱۲)بیت المقدس سے ہی صور پھونکا جائے گا جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا:
(وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ)(ق:۴۱)

 ترجمۂ آیت: اور سن رکھیں کہ جس دن ایک پکارنے والا قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا جیسا کہ اس آیت کی تفسیر میں متعدد مفسرین نے یہ بات کہی ہے

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہم بزدل اور کمزور مسلمان ہیں ہم تیری مدد و نصرت کے بغیر فلسطین یہود سے آزاد نہیں کرا سکتے مگر تیرے در پر اپنی جبیں رکھ کر تجھ سے آزادی فلسطین کے لئے دعاء تو کر سکتے ہیں۔

اے ہمارے پروردگار سن لے ہماری التجا۔
فلسطین کو آزادی عنایت فرما۔

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

تبصرے