پاکستان کا قومی لباس کون سا ہو
*پاکستان کا قومی لباس کون سا ہو؟*
جب پاکستان بنا تو مسئلہ آیا کہ نئے ملک کی آفس یونیفارم کیا ہوگی؟
کسی نےشلوار قمیض کا مشورہ دیا تو کسی نے پاجامہ کرتا اور کسی نے پنٹ شرٹ کی بات کی تو ایک بزرگ گویا ہوئے کہ بھائیو! ملک نیا ہے اور ہمیں حکومت کرنے کا خاص تجربہ نہیں ہے میری سمجھ ہیں یہ بات آئی ہے کہ
*ہمارا قومی لباس دھوتی کرتا ہونا چاہیئے۔*
لوگوں نے جب استفسار کیا تو صاحب گویا ہوئے
بھائیوں اس لباس کے بہت سے فائدے ہیں اس لباس سے موسمی حالات کا مقابلہ بھی ہو سکتا ہے اور غریب قوم کی کئی ضروریات بھی اس میں مضمر ہیں۔
دھوتی کو رات کو کھول کر آپ اوپر اوڑھ لیجیے کسی اور کپڑے کی ضرورت نہ پڑے گی سبزی لینے جاو تو ڈب میں باندھ لیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ نئی نئی قوم ہے نئے نئے لوگ لا اینڈ آرڈر کی جو صورت ہوگی اللہ جانے۔
لیکن دھوتی کیا یہ فائدہ ہو گا کہ
*اگر حکومت کا کوئی آرڈر جب تک ماننا ہے دھوتی پیچھے سے اٹھائے رکھو اور جب آرڈر نہیں ماننا تو دھوتی آگے سے اٹھا دو۔۔۔۔۔*
تبصرے