*سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کیجیۓ*

اتوار 15 جون 2025
تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

محترم بھائیو !
اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں سخت وعید فرمائی ہے۔ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ 

”ان لوگوں کو ڈرنا چاہیئے جو آپ کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں کہ کہیں ان پر فتنہ (شرک و کفر) اور دردناک عذاب آ نہ جائے۔“ (النور63)

مومن کی تو یہ شان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان آ جائے تو سر تسلیم خم کر دے۔ اس کا عمل اگر پہلے خلاف سنت تھا۔ تو اب دلیل مل جانے پر اپنے عمل کو سنہ رسول کے مطابق کرے، یہ کیسی ہٹ دھرمی ہے کہ حدیث رسول کو اپنے پہلے سے طے شدہ اصول اور عمل کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی سوچ و فکر سے اپنی پناہ میں رکھے آمین۔

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
”میری تمام امت جنت میں داخل ہو گی سوائے اس کے جس نے انکار کر دیا۔“ کسی نے پوچھا: انکار کرنے والا کون ہو گا؟
آپ نے فرمایا : ”جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوا۔ اور جس نے میری نافرمانی کی تو اس نے میرا انکار کیا۔(بخاری 7680)

نیز فرمایا :
”جس نے بھی میری سنت سے منہ موڑا وہ ہم میں سے نہیں(متفق علیہ 
”جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو اسے بجا لاؤ۔“(بخاري 7688)
 
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا : ”نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہو۔“(بخاري:231)

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”جس نے ہماری طرح نماز پڑھی۔ ہمارے قبلہ کا رخ کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا تو وہ مسلمان ہے(بخاري 391)

ایک دوسری روایت میں ہے۔
”مجھے اللہ نے حکم دیا کہ میں لوگوں کے ساتھ جنگ کروں جب تک لوگ اللہ کی وحدانیت کا اقرار کر لیں اور ہماری طرح نماز پڑھیں(بخاری  396)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”میری سنت کو میرے خلفائے راشدین کی سنت کو مضبوطی سے پکڑ لو۔“(ابوداؤد : 2607)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”آخری زمانہ میں دجال اور کذاب ہوں گے وہ تمہیں ایسی ایسی احادیث سنائیں گے جنہیں تم نے اور تمہارے آباو اجداد نے نہیں سنا ہو گا۔ لہذا ان سے اپنے آپ کو بچانا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تمہیں گمراہ کر دیں اور فتنہ میں ڈال دیں۔“ (مسلم : 7)

محترم بھائیو، بزرگو ! 
اپنی نمازوں کی اصلاح کیجئے اور امام الانبیاء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بنائی ہوئی ”نماز محمدی“ کو سینے سے لگائیں۔ اسی میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔

”جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو وہ عظیم کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔“ (الاحزاب : 71)

ورنہ یاد رکھیں :
 ”قیامت کے دن انسان اسی کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔(بخاری3288)

وما علينا إلا البلاغ​ المبین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333 
سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عمل کیجیۓ

تبصرے