غدار اور جاسوس

اے قوم غداروں اور جاسوسوں سے ہوشیار رہیں۔

اتوار 22 جون 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

دھرتی ماں ہوتی ہے ماں کے ساتھ غداری ماں بیچنے کے مترادف ہے 

لوگ ایرانی قوم میں "غدار" دریافت ہونے پر نہایت حیران ہو رہے ہیں حالانکہ ہمارے مشہور ترین غدار ایرانی ہی تھے. وہی جعفر از بنگال اور صادق از دکن والے دونوں حضرات ایران سے تشریف لانے والوں میں سے تھے. یہ خراسان بخارا گردیز وغیرہ اس زمانے میں ایران ہی ہوتے تھے 

یا رہے مسلمانوں کو جب بھی شکست ہوئی ہے وہ ہمیشہ عورتوں اور غداروں کی وجہ سے ہوئی۔

ایران کی نیشنل سیکورٹی بڑی کمزور ثابت ہوئی ہے مجھے افسوس ہے کہ اس ملک میں آج بھی بہت سے یہودی آباد ہیں اور وہ ایران کی ناک تلے ڈروںن بناتے رہے اور دوسرے ممالک کی خواتین اپنے حسن کے جال میں حساس اداروں کے اعلی حکام کو  پھنساتی رہیں اور ملک کے سیکیورٹی اداروں کے کرتا دھرتا دوسروں کے لئے جاسوس بنے رہے اور ایران کی حکومت کو بھنک بھی نہ ہوئی؟

جس ملک میں یہ حالات ہوں تو اس کا بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

ایسے لوگ گندے انڈے ہوتے ہیں جو ملک کا خون چوستے ہیں۔

لوگ غدار کیوں بنتے ہیں فقط مال و متاع کے لئے۔ اگر ٹھنڈے دل سے سوچا جائے تو ملک کا راشی طبقہ ہی آگے چل کر جاسوس بنتے ہیں۔

ہوشیار باش۔
اگر دوست غدار ہو جائیں تو دشمن کی قطعا" کمی نہیں رہتی۔

یا رب کائنات مسلمان ممالک کو غداروں سے محفوظ فرما اور اہل اسلام کے حفاظت فرما

آمین یا رب العالمین

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  پاکستان

تبصرے