خراج عقیدت

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے بھائی اسامہؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اسامہ بھائی ایک نڈر، سچے اور مخلص مجاہدِ دین تھے۔ وہ نہ صرف توحید کے پرچار میں پیش پیش رہے، بلکہ ختم نبوتؐ جیسے عظیم عقیدے کے بھی پرجوش محافظ تھے۔
سوشل میڈیا پر ان کی ہر پوسٹ دین کی روشنی بکھیرتی، اور وہ ہمیشہ نوجوانوں کو دینِ حق کی طرف بلاتے رہے۔ وہ دینی محافل، اجتماعات، جلسے اور ہر وہ کام جس میں دین کا بول بالا ہو، اس میں سب سے پہلے اور سب سے آگے ہوتے تھے۔

📿 اُن کی زندگی کا ہر لمحہ دین کے لیے وقف رہا۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات پر ہر دل غمگین ہے۔
🕋 دین کی خاطر اُن کی کاوشیں اور جدوجہد ان شاء اللہ صدقۂ جاریہ بنیں گی

تبصرے