خارپشت یعنی سیہ حلال ہے

*فتاوی الاسلامیہ صفحہ 425 جلد سوئم*

ہفتہ 27 جون 2025
خصوصی کاوش:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

*خار پشت کا کھانا*

 *سوال*
کیا خار پشت کا کھانا حلال ہے یا حرام؟

 *جواب*
 خار پشت جسے سیہہ بھی کہتے ہیں کانٹوں والا جانور ہے جنہیں یہ اپنے جسم پر لپیٹ لیتا ہے اس کا کھانا حلال ہے کیونکہ یہ نہ تو کچلی والا درندہ ہے نہ مردار کھاتا ہے بلکہ یہ تو خرگوش وغیرہ کی طرح گھاس پھوس پر گزارا کرتا ہے اس طرح کے جانوروں کے بارے میں اصل حلت و اباحت ہے جبکہ وہ حدیث جس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خار پشت کو خبیث جانوروں میں سے قرار دیا تو وہ اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے ۔

علماء فتوی کمیٹی
الحرمین الشریفین مملکہ العربیہ السعودیہ

تبصرے