خالق کا خط مخلوق کے نام

*دنیا کے انسانوں کے نام: اللہ رب العالمین کا کھلا پیغام*

جمعرات 25 ستمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اے انسان!
میں ہی تیرا خالق ہوں، میں ہی تیرا پروردگار ہوں۔

میں نے فرمایا:
> "الحمدُ للهِ ربِّ العالمين"
(الفاتحہ: 2)
تمام جہانوں کا رب صرف میں ہوں۔

اور میرے نبی ﷺ نے بتایا:

> "اللہ نے ظلم اپنے اوپر حرام کیا ہے اور بندوں کے درمیان بھی ظلم کو حرام کیا ہے۔"
   (صحیح مسلم: 2577)

اے انسان!
میں نے تجھے اور جنوں کو محض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔

> "وما خلقتُ الجنَّ والإنسَ إلا ليعبدون"(الذاریات: 56)

میرے نبی ﷺ نے کہا:
> "اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔"
(بخاری: 2856، مسلم: 30)

اے انسان!
میں نے اپنی ہدایت کا نور، قرآن اتارا تاکہ تو روشنی پا سکے۔

> "شهرُ رمضانَ الذي أُنزِل فيه القرآنُ هدىً للناسِ"
    (البقرہ: 185)

اور میرے نبی ﷺ نے فرمایا:
> "تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔" (بخاری: 5027)

اے انسان!
یاد رکھ! میں عدل کا حکم دیتا ہوں اور ظلم و بے حیائی سے روکتا ہوں۔

> "إنَّ اللهَ يأمرُ بالعدلِ والإحسان"(النحل: 90)

 اور میرے نبی ﷺ نے فرمایا:
> "سب سے زیادہ محبوب عمل اللہ کے نزدیک انصاف ہے۔"(مسند احمد: 23408)

اے انسان!
تم سب ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہو۔ کسی کو کسی پر رنگ و نسل یا قومیت کی بنیاد پر فضیلت نہیں۔

> "إنَّ أكرمكم عندَ اللهِ أتقاكم"(الحجرات: 13)

نبی ﷺ نے اعلان فرمایا:
> "کسی عربی کو عجمی پر، اور کسی عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت نہیں، سوائے تقویٰ کے۔"
    (مسند احمد: 23489)

اے انسان!
یہ دنیا ایک امتحان ہے۔ یاد رکھ، تجھے میرے سامنے جواب دینا ہے۔

> "فمن يعملْ مثقالَ ذرّةٍ خيرًا يره * ومن يعملْ مثقالَ ذرّةٍ شرًّا يره" (الزلزال: 7-8)

نبی ﷺ نے فرمایا:
> "قیامت کے دن انسان سے پانچ چیزوں کے بارے میں سوال ہوگا: عمر کہاں گزاری؟ جوانی کہاں لگائی؟ مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا؟ اور علم پر کتنا عمل کیا؟"
   (ترمذی: 2416)

اے میرے بندے!
ناامید نہ ہو۔ چاہے تو نے کتنے ہی گناہ کیوں نہ کیے ہوں، میری رحمت کے دروازے کھلے ہیں۔
> "لا تقنطوا من رحمةِ الله، إنَّ اللهَ يغفرُ الذنوبَ جميعًا"
    (الزمر: 53)

میرے نبی ﷺ نے فرمایا:
> "اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو بیابان میں اپنی کھوئی ہوئی سواری پا لے۔"
(بخاری: 6309، مسلم: 2747)

 اے انسان!

میرا حق ہے کہ تو صرف میری ہی عبادت کرے۔
عدل و تقویٰ کے ساتھ زندگی گزار۔
میری کتاب قرآن کو مضبوطی سے تھام لے۔

اپنے آپ کو جواب دہی کے لئے تیار رکھ۔
اور ناامید نہ ہو، میری رحمت سب پر سایہ فگن ہے۔

 الدعاء 
یا حیئ یاقوت برحمتک استغیث 

Please visit us at https://engineernazirmalik.blogspot.com 
Cell: 0092300860 4333

تبصرے