فرمودات EMAM
کسی کو بھی جذباتی ہو کر کسی بھی قسم کا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی احتجاج کرنے کی اجازت ہے ہاں البتہ سوشل میڈیا پر اخلاقی دائرے میں رہتے ہوئے پر زور مذمت اور احتجاج کریں، اور اگر انجینیئر صاحب حق کی راہ میں یزیدی قانون کی زد میں آبھی جائیں تو ہمت نہ ہاریں بلکہ مزید جذبے کے ساتھ دعوت و تبلیغ کا کام جاری رکھیں۔ ہم سب انشا اللہ جنت میں ضرور ملیں گے
This is not end
This is the beginning.
انجئنیر محمد علی مرزا وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نوجوان طبقے میں دین اسلام کو پھیلایا اور لاکھوں لوگوں کو ان کے شرکیہ عقائد سے نکال کر حقیقی دین اسلام کا علم دیا۔ اختلافِ رائے جرم نہیں ہوتا، یہ معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔ ان کو فوری طور پر رہا کیا جاۓ
انجینئر محمد علی مرزا کا شمار ان چند اسلامی سکالرز اور محققین میں ہوتا ہے جو کسی بھی فرقے یا مکتبہ فکر سے قطع نظر قرآن و سنت کے حل پر مبنی حقیقی اسلامی اصولوں اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ان کے نزدیک کوئی بھی فرقہ (سنی، شیعہ، وہابی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث یا کوئی بھی) مکمل طور پر غلط نہیں ہے اور ساتھ ہی بالکل درست نہیں۔ متعلقہ فرقوں کے علماء کی طرف سے اپنے نظریات کا دفاع کرنے اور اپنے پیروکاروں سے سچائی چھپانے کی وجہ سے تنازعات پیدا ہوئے ہیں۔ انجینئر محمد علی مرزا ان متنازعہ مسائل کو قرآن اور صحیح احادیث کے صحیح حوالوں سے اجاگر اور درست کرتے ہیں۔ انجینئر محمد علی مرزا 'قادیانی اور 'نصیری کے علاوہ کسی فرقے کو کافر نہیں سمجھتے
تبصرے