غامدی کے خیالات
یہ ساعت اُن ساعتوں میں سے تھی جنہیں انسان اپنی زندگی کے انمول گوشوں میں شمار کرتا ہے۔"
الحمدللہ، بفضلِ خدا، یہ شرف حاصل ہوا کہ عصرِ حاضر کے
مایہ ناز مفکر، مفسّرِ قرآن، صاحبِ بصیرت و تدبّر محترم
Javed Ahmad Ghamidi
جاوید احمد غامدی صاحب سے بالمشافہ ملاقات نصیب ہوئی 🌿
ایسے عبقری ، نابغہ اور غیر معمولی اذہان روز روز پیدا نہیں ہوتے
یہ نشست محض ایک ملاقات نہ تھی بلکہ علم و عرفان کے دریا سے چند بوندیں چن لینے کی ایک عاجزانہ کوشش تھی۔
ایسے لوگ صرف سوچنے والے نہیں ہوتے ، بلکہ سوچ کو برت کر ایک تخلیقی اظہار میں ڈھالتے ہیں۔
ان کے کلام میں وہی وضاحت، وقار، اور فکری شفافیت محسوس ہوئی جو صرف اُن دلوں میں جنم لیتی ہے جو خلوصِ نیت سے حق کی تلاش میں سرگرداں ہوں۔
ان کی گفتگو میں قرآن کی روح، سنت کی روشنی، اور عقلِ سلیم کی حرارت یکجا تھی۔
ایسا محسوس ہوا گویا الفاظ نہیں، حکمتیں نازل ہو رہی ہوں۔
ہر جملہ تدبر کی چنگاری اور ہر لفظ بصیرت کا چراغ تھا 💫
میں ربِ کریم کے حضور شکرگزار ہوں کہ اُس نے مجھے یہ موقع عطا فرمایا کہ میں عصرِ حاضر کے ایک صاحبِ فکر انسان کے روبرو بیٹھ کر علم و دانش کی خوشبو سے اپنی روح کو معطر کر سکوں۔
اللّٰہ تعالیٰ محترم غامدی صاحب کو لمبی عمر عطا فرمائے اور اُن کے علم و فکر کے فیضان کو امتِ مسلمہ کے لیے ذریعr
تبصرے