روزے کے مسائل (میڈیکل)

 روزے کے مسائل (میڈیکل)

مختصر جوابات


جمعرات 19 فروری 2026

تحقیق و تحریر:

انجینیئر نذیر ملک  سرگودھا


1-خون دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔


2-خون لگوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ خون ملنے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔


3- بلڈ سیمپل دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس سے کوئی طاقت نہیں ملتی۔


4- طاقت والے انجیکشن سے روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ اس سے جسم کو تقویت ملتی ہے


5- طاقت والے انجیکشن سے بھی جسم کو خوراک ملتی ہے اسی لئے  روزہ ٹوٹ جاتا ہے


6- ڈرپ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ یہ خوراک کا بدل ہے

کیونکہ بغیر کھائے پیئے کئی کئی ہفتے ڈرپ پر مریض چلتا رہتا ہے اسے نہ پانی کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ خوراک کی۔


7-انہیلر سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

یہ سگرٹ پینے جیسا ہے

اور دوسرے یہ کہ اس سے دوا گلے سے نیچے جاتی ہے جیسے سگریٹ کا دھواں۔


8-کسی بھی بلڈ ٹسٹ سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔


9-انیمیا سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

کیونکہ مقعد کے راستے کوئی شے داخل ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا بلکہ غسل بھی واجب ہو جاتا ہے جیسے طاقت کی دوا یا مقعد کے راستے سکس کروانا۔


10- آکسیجن لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ یہ بھی ہوا کی ماند ہے 

ہوا میں بھی آکسیجن 21 % ہوتے ہے 


واللہ اعلم بصواب



تحقیق و تحریر

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے