مسنون دعائیں
مسنون دعاؤں کا ایک مختصر مگر جامع مجموعہ
ہفتہ 04 اپریل 2026
ترتیب و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
1۔ صبح و شام کی جامع دعاء
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ العَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
ترجمہ:
اے اللہ! میں آپ سے دنیا و آخرت میں عافیت مانگتا ہوں۔(سنن ابن ماجہ)
2۔ گناہوں سے معافی کی بہترین دعا (سید الاستغفار)
اللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ... (مکمل دعا)[صحیح بخاری]
فضیلت: جو یقین کے ساتھ پڑھے، جنت کی بشارت ہے۔
3۔ دل کے سکون کی دعا
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الهَمِّ وَالحَزَنِ...
ترجمہ:
اے اللہ! میں غم اور فکر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔
(صحیح بخاری)
4۔ علم میں برکت کی دعا
اللّٰهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي
ترجمہ:
اے اللہ! مجھے اس علم سے فائدہ دے جو تو نے مجھے سکھایا اور مجھے وہ سکھا جو میرے لیے فائدہ مند ہو۔
(جامع ترمذی)
5۔ ہدایت کی دعا
اللّٰهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي
ترجمہ:
اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور مجھے سیدھا رکھ۔(صحیح مسلم)
6۔ رزق میں برکت کی دعا
اللّٰهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ
ترجمہ:
اے اللہ! مجھے حلال کے ذریعے حرام سے بے نیاز کر دے۔( جامع ترمذی)
7۔ ایمان پر ثابت قدمی کی دعا
اللّٰهُمَّ يَا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ(جامع ترمذی)
8۔ جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ( سنن ابو داؤد)
9- شرور سے پناہ مانگیں کی جامع دعاء
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي
ترجمہ:
اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں
میرے کان کے شر سے،
میری آنکھ کے شر سے،
میری زبان کے شر سے،
میرے دل کے شر سے،
اور میری شہوت (شرمگاہ) کے شر سے۔
مختصر وضاحت:
یہ دعا انسان کے اندرونی اور بیرونی فتنوں سے حفاظت مانگنے کا بہترین ذریعہ ہے:
سمع (کان) → غلط بات سننے سے بچاؤ
بصر (آنکھ) → حرام دیکھنے سے حفاظت
لسان (زبان) → جھوٹ، غیبت اور گناہ سے بچاؤ
قلب (دل) → حسد، تکبر، نفاق سے بچاؤ
منی (شہوت) → بے حیائی اور ناجائز خواہشات سے حفاظت
(سنن ابو داؤد اور ترمذی)
الدعاَء
یا اللہ تعالٰی میری دعائیں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
تبصرے