عید الاضحی خصوصی مسائل

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹


عید الاضحی مبارک


*عید الاضحٰی کے خصوصی مسائل*


تحقیق و تحریر:

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 


✦ عید الاضحیٰ کے دن نمازِ عید سے پہلے کچھ نہ کھانا سنت و مستحب ہے۔


✦ اگر قربانی جلد ہو جائے تو قربانی کے گوشت سے کھانا شروع کرنا بھی مسنون اور افضل ہے۔


✦ لیکن اگر قربانی میں تاخیر ہو تو نمازِ عید کے بعد ناشتہ یا عام کھانا کھایا جا سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔


✦ البتہ جس شخص نے قربانی کرنی ہو اس کے لیے بہتر اور سنت کے مطابق یہ ہے کہ: یکم ذوالحجہ سے قربانی ہونے تک بال اور ناخن نہ کاٹے جائیں۔


✦ جب قربانی ہو جائے تو پھر بال اور ناخن کاٹ سکتا ہے۔


یعنی کھانے کا تعلق نمازِ عید کے بعد سے ہے، جبکہ بال اور ناخن کا تعلق قربانی مکمل ہونے سے ہے۔


اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔ آمین 🌹


احقر العباد:

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے