شوسل میڈیا کی بدعات

 برادرم

السلام علیکم و رحمہ


جمعہ مبارک کہنا کسی بھی حدیث یا تاریخ سے ثابت نہیں ہے یہ خالصا"

شوسل میڈیا کی جاری کردہ بدعت ہے اور اسلام میں ثواب بس انھیں اعمال کا ملتا ہے جو سنت رسول اللہ سے ثابت ہوں جو عمل نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق نہ ہو گا وہ رد کردیا جائے گا

بلکہ ایسے غیر مسنون اعمال دوسروں کو کے ساتھ شئر کرنے کا گناہ بھی ہوتا ہے کیوں کہ یہ نبی کریم کی سنت کی مخالف ہوتا ہے


مثال یوں سمجھئیے کی اگر ہم نماز ظہر کی چار کی بجائے پانچ رکعت پڑھ لیں تو نماز نہ ہو گی اور نہ ہی اس کا ثواب ملے گا حالانکہ آپ پانچویں رکعت میں سورہ فاتح بھی پڑھ رہے ہوتے ہیں اور رکوع و سجود  بھی کر رہے ہوتے ہین۔


الہذالقیاس

سنت رسول اللہ پر عمل کیجئے اور ثواب پائیئے۔


برادرم آپ ہر صبح نماز کے لئے میسج کرتے ہیں یہ بھی غیر مسنون عمل ہے یہ ثواب کمانے کا طریقہ خود ساختہ ہے کیونکہ یہ بھی سنت رسول اللہ سے ثابت نہیں ہے


اگر لوگوں کو نماز کے لئے اٹھانے کا ثواب لینا ہے تو مسجد میں آذان دیا کریں 

بہت بڑا ثواب کا کام ہے 


میری اس پوسٹ کا مقصد آپکی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ ایک جاری کردہ بدعت کو روکنا اور سنت عمل کی تلقین کرنا ہے اور یہ آپکے لئے خیر خواہی کا جذبہ ہے۔


اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔


آمین یا رب العالمین


احقر الناس

آپ کا بھائی

انجینیئر نذیر ملک

تبصرے