*اظہار تشکر*
*الدعاَء* میرے رب میرے بدن کو عافیت دے، میری سماعت کو عافیت دے۔ میری بصارت کو عافیت دے، میری زبان کو عافیت دے۔ میرے دل کو عافیت دے۔ * ٹریلین ٹریلین درود و سلام ہو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے اہل بیت اور اہل و عیال پر اور ان گنت رحمتیں و فوز عظیم ہو امت محمدی پر * یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پر من و عن عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، پاک طیب رزق اور ان اعمال کا سوال کرتا ہوں جو تیرے ہاں مقبول ہوں۔ یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔ یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔ *اظہار تشکر* * الحمدللہ! سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مضامین لکھنے کا جو سلسلہ یکم ربیع الاؤل کو شروع کیا تھا وہ آج بخیر و عافیت تکمیل کو پہنچا * * میں اپنے قارئین کرام کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے یہ سلسلہ پسند فرمایا اور میری حوصلہ افزائی فرمائی جس نے میرے حوصلے کو جلاء بخشی اور مجھ بندہ ناچیز کو سیرۃ النبی جیسے عظیم...