بہترین معاشرے کی تشکیل کے لۓ قرآنی احکانات
*بہترین معاشرے کی تشکیل کیلۓ قرآن مجید کے 101 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات* بدھ یکم دسمبر 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اس کائنات میں اللہ تعالی کی بہترین مخلوق انسان ہے اور آخری کتاب قرآن مجید ہے۔ بیشک انسانی معاشرے کی بہترین تشکیل کے لۓ قرانی احکامات یعنی اللہ تعالی کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ذیل میں معاشرے کی تشکیل کے لئے قران مجید کے 101 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات مرتب کۓ گۓ ہیں تاکہ معاشرے کی تشکیل میں رہنمائی لی جا سکے اور ہم اپنے رب کی منشاء کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ 1۔ گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو، (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83) 2۔ غصے کو قابو میں رکھو (سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134) 3۔ دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو، (سورۃ القصص، آیت نمبر 77) 4 تکبر نہ کرو (سورۃ النحل، آیت نمبر 23) 5۔ دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو، (سورۃ النور، آیت نمبر 22) 6۔ لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو، (سورۃ لقمان، آیت نمبر 19) 7- اپنی آواز نیچی رکھا کرو، (سورۃ لقمان، آیت نمبر 19) 8۔ دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو، (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11) 9- والدین کی خدمت کیا کرو، (سورۃ الإسر...