اشاعتیں

جنوری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دعائے مغفرت

بعد از مسنون درود و سلام *دعائے مغفرت مرحومہ* یا اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ اسکی نیکیوں کو ستر گنا بڑھا دے۔ گناہوں کو پانی سے دھو دے، گناہوں کو برف سے دھو دے۔ گناہوں کو اولوں سے دھو کر ایسا کردے جیسے سفید سندس کا دھلا ہوا کپڑا۔ یا اللہ تعالی مرحومہ کو جنت فردوس کا اعلی مقام عطا فرمانا، انکی قبر کو جنت کا باغ بنانا اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمانا اور ان کے بچوں کے لئے مرحوم کو  آخرت کا توشہ بنانا۔ آمین یا رب العالمی طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک کھوکھر سرگودھا Cell:00923008604333

اللہ اور اس کے رسول سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو

برادرم قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے کہ  یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(۱) ترجمہ: کنزالایمان اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو بےشک اللہ سُنتا جانتا ہے تفسیر أحسن البيان اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول کے آگے نہ بڑھو (١) اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو یقیناً اللہ تعالٰی سننے والا، جاننے والا ہے۔ ١۔١ اس کا مطلب ہے کہ دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اور رائے کو ترجیح دو، بلکہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو۔ اپنی طرف سے دین میں اضافہ یا بد عات کی ایجاد، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی ناپاک جسارت ہے جو کسی بھی صاحب ایمان کے لائق نہیں۔  ﴿وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ﴾ ” اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے۔ احقر الناس انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہدایت سب کے لئے یا طلب گاروں کے لئے

*ہدایت سب کے لئے یا  طلب گاروں کیلۓ* ہفتہ 28 جنوری 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا نَحْمَدُہُ وَ نُصَلّیِ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمْ اَمّا بَعْدْ۔ فَاَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ اللہ تعالی اگر چاہتا تو دنیا کے سب انسانوں کو مسلمان پیدا کرسکتا تھا مگر اللہ تعالی  نے انسان کو عمل اور اختیار میں آزاد پیدا کیا تاکہ وہ آزماۓ کہ کون احسن عمل کرتا ہے کیونکہ جزاء و سزا کا انحصار عملوں پر ہے نتیجہ کے لحاظ سے کسی پر ظلم یا زیادتی نہیں کی جائے گی اور یہی قرینہ انصاف ہے۔ آزمائش یہ بھی ہے کہ  اللہ تعالی کے احکامات کون بجا لاتا ہے اور کون سرکشی اختیار کرتا ہے تاکہ اعمال کی بنیاد پر جنت اور دوزخ میں ٹھکانے کا تعین ہو سکے۔ مگر ہدایت اسے ہی ملے گی جو ہدایت کا طلبگار ہو گا جنت کا حقدار وہی ہو گا جو اپنے فرائض پورے کرنے کے ساتھ ساتھ برائیوں سے بچے گا اور تقوی اختیار کرے گا کیونکہ قرآن مجید تو متقین کے لئے راہ ہدایت بتلاتا ہے اور جو متقی نہیں اسے ہدایت دینا  قرآن مجید کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ (حوالہ سورۃ بقرہ ابتدائی آیات) ہدایت ہے متقین...

Plumbing & Sewerage Contract

Royal Palace Marquee and hotel plumbing  contract amount 210,000 Sewerage line laying contract awarded to Tariq against Rs. 190,000

کڑوا سچ یا میٹھا زہر (اصل

*کڑوا سچ یا میٹھا زھر* ہم پاکستانی لوگ مسلمان تو ہیں مگر اک وکھری ٹائپ کے۔  ہم کلمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پڑھتے ہیں، اور نیو ایئر بھی مناتے ہیں شب رات بھی پٹاخوں سے مناتے ہیں اور عید میلاد النبی روشنیوں کی چکا چوند اور ڈھول کی دھمال پر گتکا کھیلتے ہوئے ایسے مناتے ہیں کہ مظفر اربلی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور ایسے ایسے پکوان پروستے ہیں کہ جو کبھی مدینے والوں کو بھی میسر نہ تھے۔  بسنت پر کروڑوں روپۓ کی پتنگ بازی میں سینکڑوں راہگیروں کی گردنوں پر ڈور پھروا بیٹھتے ہیں بسنت پر پتنگ بازی ایسی کی نوجوان مرد و زن آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور بو کاٹا کے نعرے سرچ لائٹ کی روشنیوں میں تھرکتی جوانیاں، سحر انگیز میوزک ڈی جے فل والیوم کے ساتھ۔ *بس نہ پوچھ آگے کی بات*  کرسمس، نیو ائیر، ہندؤں کے تہوار ہولی دیوالی ہو یا سکھوں کے گرو نانک کا جنم دن سب ہمارے ہاں ایسے ہی یاد رکھے جاتے ہیں جیسے عید بقرہ عید۔۔۔۔۔۔ ہم سودی لیں دین بھی کر لیتے ہیں، ناپ تول میں کمی بھی کرتے ہوۓ ذخیرہ اندوزی کے حرام مال سے حج بیت اللہ بھی کرلیتے ہیں اور زندگی میں بار بار عمرہ کا احترام باندھ کر لبیک الل...

کڑوا سچ یا میٹھا زہر

*کڑوا سچ یا میٹھا زھر* جمعرات 27 جنوری 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگوھا ہم پاکستانی لوگ مسلمان تو ہیں مگر اک وکھری ٹائپ کے۔  ہم کلمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پڑھتے ہیں اور نیو ایئر بھی کھل کر مناتے ہیں   بسنت پر کروڑوں روپۓ کی پتنگ بازی میں سینکڑوں راہگیروں کی گردنوں پر ڈور پھروا بیٹھتے ہیں بسنت پر پتنگ بازی ایسی کی نوجوان مرد و زن آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور بو کاٹا کے نعرے سرچ لائٹ کی روشنیوں میں تھرکتی جوانیاں، سحر انگیز میوزک ڈی جے فل والیوم کے ساتھ۔ *بس نہ پوچھ آگے کی بات*  کرسمس، نیو ائیر، ہندؤں کے تہوار ہولی دیوالی ہو یا سکھوں کے گرو نانک کا جنم دن سب ہمارے ہاں ایسے ہی یاد رکھے جاتے ہیں جیسے عید بقرہ عید۔۔۔۔۔۔ ہم سودی لیں دین بھی کر لیتے ہیں، ناپ تول میں کمی بیشی کرتے ہوۓ ذخیرہ اندوزی کے حرام مال سے حج بیت اللہ بھی کرلیتے ہیں اور زندگی میں بار بار عمرہ کا احترام باندھ کر لبیک اللھمہ لبیک کا تلبیہ بھی جوش و خروش سے پکار  لیتے ہیں اور حج بیت اللہ سے واپسی پر وہی کالے کرتوت۔      *میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ ہم ہیں کون؟* اور ہم اپنی اصل سے م...

تخلیق انسان اور اس کا ارتقا

*تخلیق انسان اور اس کا ارتقا* بدھ 25 جنوری 2022 تحقیق و تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا نَحْمَدُہُ وَ نُصَلّیِ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمْ اَمّا بَعْدْ۔ فَاَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ ؕ ہم اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے قسم اٹھاتے ہیں تاکہ مد مقابل ہماری بات کا یقین کرلے۔ ذرا غور کریں کہ جب اللہ تعالی قسم کھاۓ تو بات اونچی چلی جاتی ہے اور طرہ یہ کہ ایک قسم نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ چار مسلسل قسمیں کھا کر جو دعوی اللہ تعالی کر رہے ہیں وہ یقینا" بہت ہی اہم ہو گا ذرا غور فرمائیے اللہ تعالی فرماتے ہیں انجیر کی قسم، زیتون کی قسم، طور سینا پہاڑ کی قسم، اور اس امن والے شہر یعنی مکہ کی قسم، اب ان چار قسموں کے بعد اللہ تعالی نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو بہترین شکل(احسن تقویم) میں پیدا کیا۔ یعنی اللہ تعالی کی کائنات میں انسان سے بہتر کوئی مخلوق نہیں۔ فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا یہ بھی ہمارے باپ آدم علیہ سلام کی تکریم ہے وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةًؕ-قَالُوْۤا اَتَجْعَلُ فِیْهَا مَنْ یُّ...

ہماری ترقی ارم پھکی

حضرت صاحب السلام علیکم بہت بہت شکریہ اچھی اچھی معلومات فراہم کرنے کا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلمانوں نے اب تک اس سلسلےمیں کیا بندوبست کیا؟  کیا کرونا کی کوئی دوا ایجاد کی یا اس موذی مرض سے بچنے کا کوئی فارمولا نکالا؟ علماء نے تلمود سے تو کچھ الفاظ اخذ کر لیۓ مگر قرآن پر غور و خوذ کیوں نہیں کیا ؟ ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ یہودی ہم سے بہت آگے ہیں۔ معاشی و تکنیکی اور صحت کے میدان میں وہ نہ کہ خود کفیل ہیں بلکہ بہت کچھ اکسپورٹ بھی کر رہے ہیں۔  کرونا ویکسین میں ایک بڑا حصہ انھی کا ہے  مجھے افسوس ہےکہ صحت کے میدان میں ہماری آخری ایجاد *ارم پھکی* ہے جو ہاضمہ تو درست کرتی ہے مگر فشار خون کا باعث بنتی ہے کیونکہ اس میں 95 فی صد نمک ہے اور نمک بلڈ پریشر بڑھنے کا اہم سبب ہے۔ ہم پاکستانی نقل کرنے کے ماسٹر ہیں مگر ہمارے ڈاکٹر کتا کاٹے کی ابھی تک ویکسین نہ بنا سکے یہ ویکسین ہم ایک دشمن ملک انڈیا سے چوری چھپے منگواتے ہیں کیوں کہ حکومت پاکستان اسکی امپورٹ کی اجازت نہیں دیتی۔ حضرت صاحب مذھبی طور پر ہم اتنے باریک بین ہیں کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں سکے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کیا صورۃ فاتح سے قبل...

وضو، غسل اور تیمم کے احکامات

*وضوء، غسل اور تیمم کے احکامات* بدھ 19 جنوری 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا (طبع ثانی) اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اُٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں کوکہنیوں سمیت دھو لو اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو غسل کرلو ہاں اگر تم بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی حاجت ضروری سے فارغ ہو کر آیا ہو، یا تم عورتوں سے ملے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو، اسے اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مل لو اللہ تعالٰی تم پر کسی قسم کی تنگی ڈالنا نہیں چاہتا بلکہ اس کا ارادہ تمہیں پاک کرنے کا اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دینے کا ہے تاکہ تم شکر ادا کرتے رہو۔(المائدہ آیت۔ *شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں* حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔ میرا رب میرےپاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا اور کہا اے محمد میں نے کہا میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں اللہ تعالی نے فرمایا۔کیا تجھے معلوم ہے بلند پایہ فرشتوں کی جماعت آپس میں کس چیز کے بارے میں جھگرتی ہے؟ م...

تیمم کا مسنون طریقہ

*تیمم کا مسنون طریقہ* منگل 18 جنوری 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم 13 جمادى الاخرى 1443ھ 17 جنوری 202 *دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن* فتوی نمبر : 144108200286 تیمم کا طریقہ اور غسل فرض ہونے کی صورت میں تیمم کیسے کیا جائے؟ السوال تیمم میں کیا صرف چہرہ اور بازؤں کو ہی مسح  کرنے سے پاکی ہو جائے گی؟ اگر غسل فرض ہو تو پھر تیمم کیسے کرے اور پا کیزہ کیسے ہو؟ الجواب: جب  کسی شخص کو  اپنے ارد گرد  کم از کم ایک میل مسافت تک  پانی نہ ملے یا پانی  موجود ہونے کی صورت میں پانی کے استعمال سے بیمار ہوجانے یا مرض کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرنا جائز ہے، اور تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ : پاکی کی نیت کرکے پہلے ایک بار دونوں ہاتھ  مٹی پر مار کر انہیں جھاڑ دے، پھر انہیں سارے منہ پر پھیردے، اسی طرح دوسری بار دونوں ہاتھوں کو مٹی پرمار کے انہیں  ہاتھوں پر کہنیوں تک  اس طرح مل لے کہ کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے، اس سے پاکی حاصل ہوجائے گی۔ نیز وضو اور غسل دونوں صورتوں میں پانی نہ ملنے یا استعمال پر قادر نہ ہ...

تبلیغی جماعت کی شرعی حیثیت

*تبلیغی جماعت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟* منگل 11 جنوری 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *تبلیغ سب پر واجب ہے* یہ امت امت دعوة ہے یعنی دعوة الی اللہ اس امت کی بنیادی ذمہ داری ہے، ارشاد خداوندی ہے وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّةٌ یَدْعُوْنَ اِلَی الْخَیْرِ وَیَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُونَ ( آل عمران: آیت:104) ترجمہ: اورتم میں ایک جماعت ایسی ہونا ضروری ہے کہ (اور لوگوں کو بھی) خیر کی طرف بلایا کریں اور نیک کاموں کے کرنے کو کہا کریں اور برے کاموں سے روکا کریں اورایسے لوگ (آخرت میں ثواب سے) پورے کامیاب ہوں گے۔ دوسری جگہ ارشاد ہے وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا اِلَی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِینَ (حٰمٓ سجدة: آیت:33) پہلی آیت میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ مسلمان صرف اپنے اعمال و افعال کی اصلاح پر بس نہ کریں بلکہ اپنے دوسرے بھائیوں کی اصلاح کی فکر بھی ساتھ ساتھ رکھیں۔ دوسری آیت میں فرمایا گیا ہے کہ انسان کے کلام میں سب سے افضل و احسن وہ کلام ہے جس میں دوسروں کو دعوت حق دی گئی ہو، اس میں دعوت الی اللہ کی...

کیا جوتوں سمیت نماز پڑھنا جائز ہے؟

*کیا جوتوں سمیت نماز پڑھنا جائز ہے؟* پیر 10 جنوری 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا کیا جوتوں سمیت نماز پڑھنا جائز ہے؟ صحیح احادیث سے وضاحت فرمائیں؟ الحمدللہ: *جوتوں سمیت نماز پڑھنا بالکل جائز ہےاور احادیث میں بہت سارے دلائل اس پر موجود ہیں،* اللہ عزوجل کا ارشاد ہے کہ : اعوذباللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيراً (سورہ الأحزاب-21) ترجمہ: یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم میں عمده نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے *جوتوں سمیت نماز پڑھنے کے دلائل*  انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا ؟ أكان النبي ـ صلى الله عليه وسلم يصلي في نعليه؟ قال: (( نعم )) کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھتے تھے ؟ وہ کہنے لگے ۔۔۔! ہاں (صحیح بخاری حدیث نمبر-386 ،5850) (صحیح مسلم،حدیث نمبر-555) (سنن نسائی،حدیث نمبر-775) (مسند احمد،حدیث نمبر-12965) (سنن ...

جاپان کی ایمانداری

سوچنا جرم نہیں ھے‏۔🤔🤔🤔 جاپان میں پچھلے 30 سال میں چوری نہیں ہوئی، قتل نہیں ہوا، کوئی بھوکا نہیں سوتا، زلزلے کے وقت کیمپوں میں سب کچھ رکھ دیا جاتا ہے کوئی ایک چھٹانک ضرورت سے زیادہ نہیں لیتا دیانتداری میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں سڑک پر ایک کروڑ پھینک دیں کوئی نہیں اٹھاتا، آپ کندھا ماریں سامنے والا‏ معذرت کرتا دکھائی دے گا ترقی اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے دس سال آگے جیتے ہیں کام اتنا کرتے ہیں کہ وزیراعظم ہاتھ جوڑ کے آرام کے مشورے دیتا ہے سگریٹ کی راکھ جھاڑنےکی ڈبیا جیب میں رکھتے ہیں صفائی اتنی سڑکوں میں منہ نظر آئے پابندی وقت اتنی کہ پانچ منٹ ٹرین لیٹ ہوئی تو پوری کمپنی بند کر دی ‏اخلاق اتنا بلند آپ حیرت سے منہ تکتے رہ جائیں اخلاص مہمان نوازی اور ثقافت کمال محبت وفا اتنی کہ جاپانی بیوی پوجا کرنے لگ جائے اور آپکو اتنا کھلائے کہ موٹے ہونے کا خوف طاری ہو جائے چاول کی فصل مرغوب غذا، ایک دفعہ قحط پڑا تو تیس سال کا ایسا ذخیرہ کر لیا کے دنیا سے چاول نایاب ہو ‏لیکن وہاں سے ختم نا ہو جاپانی جس کے ہو گے بس پتھر پر لکیر نظام صحت ایسا کہ ٹوائلٹ آپکو جسم کی پوری ڈیٹیل دے دے دو نمبری اور بےایمانی ک...

مطبوعہ مضامین نومبر 2021 حصہ اؤل

[11/13/2021, 4:53 PM] Meena: *اسلام میں مختلف فرقے بننے کے اسباب* بدھ 29 ستمبر2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اہل کتاب (یہود و نصارٰی) کے اختلاف کے اسباب اور وجود پر قرآن مجید کی بے شمار آیتیں شاہد ہیں جن اسبات سے اہل کتاب میں اختلاف پھوٹے وہ اسبات امت مسلمہ میں بھی مدت دراز سے وجود پذیر ہو چکے ہیں۔ اور اختلافات باہمی کا جو نتیجہ یہود و نصارٰی کے حق میں نکلا تھا، مسلمان بھی صدیوں سے اس کا خمیازہ اٹھا رہے ہیں۔ کتاب الٰہی کو پس پشت ڈالنے اور انبیاء کی سنت و طریقے کو فراموش کر دینے اور اس کی جگہ کم علم اور دنیا ساز علماء اور گمراہ مشائخ کی پیروی اختیار کرنے کا جو وطیرہ اہل کتاب نے اختیار کر رکھا تھا مسلمان بھی عرصہ دراز سے اسی شاہراہ پر گامزن ہیں وضع مسائل اور اختراع بدعات سے دین کو تبدیل کرنے کا جو فتنہ یہود و نصارٰی نے برپا کیا تھا بد قسمتی سے مسلمان بھی اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے دین حنیف کا حُلیہ بگاڑ چکے ہیں۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اُمت میں اختلاف بے حد ناگوار تھا۔ صحیح مسلم کی ایک روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم گذشتہ امتوں کی مثال دے کر اپنی امت کو باہمی اختلافات ...