اشاعتیں

ستمبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

*ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں* ہفتہ 24 ستمبر 2022 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  خلا زمانۂ قدیم سے انسان کے لیے ایک معمہ رہی ہے۔ وہ زمین پر رہتے ہوئے آسمان پر چاند، ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں کا مطالعہ کرتا اور مختلف طرح کے نظریات قائم کرتا۔ انسان نے فضا میں اڑنے اور خلا میں جانے کا خواب ہمیشہ سے دیکھا۔ بالآخر ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی کہ وہ خلا میں جانے کے قابل ہو گیا۔ 12 اپریل 1961ء کو انسان نے ایک ’’معجزہ‘‘ کر دکھایا اور خلا کی جانب روانہ ہو گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سات اپریل 2011ء کو ایک قرارداد منظور کی جس میں 12 اپریل کو انسان کی خلا میں پرواز کا عالمی دن قرار دیا گیا۔ تلاش کرنا ہو گا۔ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے گزشتہ سالوں میں ماحولیاتی تحقیق پر بھی کام کیا ہے۔ اس نے ہوا کے معیار، آب و ہوا کی تبدیلی، متبادل توانائی اور زمین کے قریب خلائی اشیا جو زمین کو تباہ کر سکتی ہیں، کا مطالعہ کیا ہے۔ خلائی ریسرچ نے بہت سی ایسی چیزوں کو دریافت کرنے میں مدد کی ہے جس کے بارے ہمارا گمان بھی نہیں جاتا، جیسے ڈائنو سورس کس طرح ختم ہو ئے اور چاند کس طرح بنا۔ خلائ...

ڈارون کا نظریہ ارتقاء

*چارلس ڈارون اور ارتقاء کائنات* اتوار 25 ستمبر 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  آپ کو ایک ایسے سائنس دان کی زندگی کے حالات بتاتے ہیں جس نے زمین پر زندگی کے متعلق جستجو کی اور جانداروں کے ارتقا کو جاننے کی کوشش کی۔ اٹھارویں صدی کے آخری نصف دور میں لچ فیلڈ نامی ایک مقام پر ایک ڈاکٹر رہتا تھا جس کا نام اراسمس ڈارون تھا۔ اس کی قابلیت کی وجہ سے اس کی شہرت اتنی زیادہ تھی کہ انگلستان کے بادشاہ جارج سوم نے اسے لندن آنے کی دعوت دی تھی، لیکن اراسمس ڈارون لچ فیلڈ ہی میں خوش تھا جہاں اس نے ایک باغ لگا رکھا تھا۔ ڈاکٹری کے علاوہ اسے قدرتی مناظر، شاعری اور فلسفے سے بھی لگاؤ تھا۔ اس زمانے کے تمام سائنس دان اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ دنیا کا ہر جان دار شروع سے اسی حالت میں تھا جس میں وہ اب موجود ہے۔ میں اس نے ایک ایسی کتاب شائع کی جس نے اس کے نام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔ اس کا نام اصل الانواع (اوریجن آف سپیشیز) ہے۔ اس کتاب کی بارہ سو جلدیں پہلے ہی دن فروخت ہو گئیں۔ 19 اپریل 1882ء کو اس عظیم سائنس دان کا انتقال ہو گیا۔ اس کے نظریات سے اختلاف ہو سکتا ہے ،لیکن اس نے جو شمع اپنی محنت اور جستجو ...

بابائے کیمیا جابر بن حیان

*بابائے  کیمیا جابر بن حیّان* منگل 27 ستمبر 2022 تلخیص: انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا  عباسی دور کا سب سے نامور سائنس داں اور انسانی تاریخ کا پہلا با ضابطہ کیمیا داں جابر بن حیان ہے۔ یورپ کے تمام محققین اس بات پر متفق ہیں کہ تاریخ میں پہلا کیمیا داں جابر بن حیان ہے۔سونا بنانے کی دھن نے جابر بن حیان کو علم کیمیا کا موجد بنا دیا جس پر انہوں نے بہت سے تجربے کیے اور مشہور ہو گئے۔ آج پوری دنیا انہیں فن کیمیا کا باوا آدم تسلیم کرتی ہے۔ اہل یورپ میں وہ جیبر (Geber) کے نام سے مشہور ہیں جو جابر کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ جابر بن حیان، عرب کے جنوبی حصے یمن کے ایک قبیلے ’’بنوازد‘‘ کے فرد تھے ان کے خاندان کے لوگ یمن چھوڑ کر کوفہ میں آباد ہو گئے تھے، اس شہر میں ان کے والد احمد حیان کی عطر کی دوکان تھی۔ یہ دوسری صدی ہجری کا ابتدائی زمانہ ہے جب بنوامیہ کے مظالم کے رد عمل کے طور پر ان کی جگہ بنو عباس کو تختِ خلافت پر متمکن کرنے کے لیے عالم اسلام کے دوردراز گوشوں میں ایک منظم تحریک شروع ہو گئی تھی۔ ایران کا شمالی صوبہ خراسان اس تحریک کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ خراسان کے مشہور شہر طوس میں اس تحریک ک...

الرازی کا طبی انسائیکلوپیڈیا

*طبیب و فلسفی الرازی کا طبی انسائیکلوپیڈیا "الحاوی"* ستمبر 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  ابوبکر محمد ابن زکریا الرازی 864ء میں ایران کے شہر رے میں پیدا ہوئے۔ آپ نامور مسلمان عالم، طبیب، فلسفی، ماہر علم نجوم اور کیمیا دان تھے۔ جالینوس العرب کے لقب سے مشہور ہوئے۔ جوانی میں موسیقی کے دلدادہ رہے پھر ادب و فلسفہ، ریاضیات و نجوم اور کیمیا و طب میں خوب مہارت حاصل کی۔ دنیا کی تاریخ میں ان کا نام علم طب کے اماموں میں آتا ہے۔ پہلے کیمیا گری کے فن کو اس خیال سے اپنایا کہ کم قیمت دھاتوں کو سونے میں تبدیل کر کے بہت جلد امیر اور دولت مند بن جائیں گے۔ رائج طریقوں میں مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر دھات کو آگ پر رکھنا پڑتا تھا اس لیے ایک دوا فروش سے دوستی ہو گئی اور وقت کے ساتھ طب کے علم میں دلچسپی لینے لگے۔  وہ طب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بغداد چلے گئے اور طب کے رموز سیکھے۔ بغداد کے بڑے شفاخانہ کے کئی برس اعلیٰ افسر رہے۔ یہ عرصہ انہوں نے طبی تحقیقات اور تصنیف وتالیف میں گزارا۔ ان کی سب سے مشہور کتاب ’’الحاوی‘‘ اسی زمانے کی یاد گار ہے اس کا پورا نام ’’کتاب الحاوی فی الطب‘‘ ہے۔ الحاوی دراصل...

مسلمان سائنسدانوں کا سنہرا دور

*مسلمان سائنسدانوں کا سنہرا دور* تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  شاید ہی دنیا کا کوئی علم ایسا ہو جسے مسلمانوں نے حاصل نہ کیا ہو۔ اسی طرح سائنس کے میدان میں بھی مسلمانوں نے وہ کارہائے نمایاں انجام دیئے جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔ گوکہ آج اہل یورپ کا دعویٰ ہے کہ سائنس کی تمام تر ترقی میں صرف ان کا حصہ ہے مگر اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ تجرباتی سائنس کی بنیاد مسلمانوں نے ہی رکھی ہے اور اس کا اعتراف آج کی ترقی یافتہ دنیا نے بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں ایک انگریز مصنف اپنی کتاب ’’میکنگ آف ہیومینٹی‘‘ میں لکھتا ہے :’’مسلمان عربوں نے سائنس کے شعبہ میں جو کردار ادا کیا وہ حیرت انگیز دریافتوں یا انقلابی نظریات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کی ترقی یافتہ سائنس ان کی مرہون منت ہے‘‘ایک دوسرا انگریز مصنف جان ولیم ڈریپرا اپنی کتاب ’’یورپ کی ذہنی ترقی‘‘ میں لکھتا ہے کہ مسلمان عربوں نے سائنس کے میدان میں جو ایجادات و اختراعات کیں وہ بعد میں یورپ کی ذہنی اور مادی ترقی کا باعث بنیں۔ آٹھویں صدی سے بارہویں صدی عیسوی میں مسلمان سائنس پر چھائے رہے۔ جس وقت مسلمان سائنس میں ن...

سانحہ کربلا

‏"چہلم امام حسین علیہ السلام" جس وقت سانحہ کربلا برپا ہوا اس وقت اسلامی سلطنت پہ بنو امیہ کے قبضے کو اکیس سال ہو چکے تھے، سلطنت کے ہر صوبے و شہر پہ ان کے وفادار گورنر و افسران متعین تھے طاقت کے ظالمانہ استعمال سے انہوں نے خوف کی فضا قائم کر رکھی تھی اور کسی میں ان کیخلاف نکلنے   کی ہمت و جرات نہ تھی یہی وجہ تھی کہ سانحہ کربلا کے بعد بھی پوری سلطنت میں کہیں پر لوگ امام حسین علیہ السلام سے اظہار یک جہتی یا افسوس کیلئے نہیں نکلے تھے یہاں تک کہ خانوادہ رسول ﷺ کا لٹا پٹا قافلہ بیڑیوں اور زنجیروں میں جکڑ کر برہنہ پا سینکڑوں میل چلتا رہا اور کسی نے انہیں پانی تک نہ پوچھا کربلا سے دمشق کے درمیان کئی بڑے شہر اور قصبے تھے مگر یا تو وہ لوگ جانتے ہی نہ تھے کہ ان کے سامنے سے کائنات کے سب سے عظیم لوگوں کا قافلہ گزر رہا ہے یا اگر جانتے تھے تو اموی حکومت کے ظلم کے ڈر سے خاموش رہنے پر مجبور تھے، یزید کے دربار میں پہنچنے کے بعد اہل بیت پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی صرف اجمالی صورت ہمیں تاریخ میں دکھائی گئی ہے تفصیل کسی کو معلوم نہیں ہے اور جنہیں معلوم تھی وہ تلوار کے سائے میں لکھنے کی جرات نہ کر...

آئیس کا نشہ

*اپنی ہونہار اولاد کو آئیس کے خطرناک نشہ سے بچائیں* منگل 13 ستمبر 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *آئس نشہ کیا ہے؟* *کیوں کیا جاتا ہے؟* *کون سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے* آئس نشہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں خوفناک حد تک اس کے استعمال میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے آئیس نشہ یا کرسٹل میتھ ایک مخصوص وقت کیلئے جسم کو جگانے والی ایکٹو کرنے والا  ایک کیمیکل ہے۔ ایک وقت میں لی جانے والی اسکی مقدار یعنی چائے یا کافی کی طاقت کو 1000 میں ضرب دیا جائے تو کچھ حد تک آئس نشے کے زہریلے اثر کو محسوس کیا جا سکتا ھے ۔  *آئس نشہ کیا ہے؟*  آئس نشہ ایک میتھ ایمفٹامین یا ایفیڈرین نامی کیمیکل سے تیار کی جاتی ہے ایفیڈرین پیناڈول ، پیراسٹامول ، ویکس اور نزلہ زکام کی ادوایات میں استعمال کی جاتی ہے ایک تو براہ راست ایفیڈرین یا میتھ ایمفٹامین حاصل کرنا یا پھر آئس یا کرسٹل میتھ کیلئے استعمال کرنا ۔یہ باریک شیشے عموما بلب کے شیشے سے گزار کر حرارت دی اور لی جاتی ہے جو سونگھنے اور سانس کے ذریعے استعمال کی جاتی ہے  انجکشن کی صورت میں بھی لگائی جاتی ہے یہ چونکہ ایک کیمیکل سے تیار کی جانے والی ڈرگ ہے جو...

Appreciations from KSA

[10/09, 19:34] +966 55 842 9761: اميد واثق ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے. اکثر آپ کی تحریریں پڑھنے کو ملتی ہیں. بہت ہی عمدہ سلیقے سے لفظوں کا چناؤ کیا جاتا ہے. سبق آموز.دلچسپ اور بات میں وزن ہوتا ہے.  جو کہ ہر بندے کے بس کا کام نہیں ہے.  کافی لوگ آپ کی تحریروں کے دیوانے ہوں گے.  ان میں سے ایک میں ہوں.  میرا تعارف.  احسان الله المحمدی کلیار  چک نمبر 128 شمالی کلیارانوالہ.  تحصیل سلانوالی  ضلع سرگودھا  مقیم سعودی عرب. اپنے موبائل میں تھوڑی سی جگہ مجھے بھی دیں.  میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا.  جو بھی آپ تحریر لکھے یا آپ کے پاس پہلے سے موجود ہوں تو وہ مہربانی کر کے مجھے بھی ارسال کر دیا کریں.  اسلامی تاریخ کے متعلق ہوں.  جنگی ہوں کوئی بھی ہوں  بہت بہت شکریہ.  اور کوئی میرے لائق خدمت ہو تو.  ایک بار ضرور موقع دیں.  والسلام.  بہی خواہ مسلم؛ رائے احسان الله المحمدی کلیار [11/09, 06:41] Nazir Malik: السلام علیکم  برادرم  تحاریر کی پسند آوری کا شکریہ جزاک اللہ خیرا   اللہ تعالٰی  سے دعاء ...

پنجاب میں آتشبازی پر پابندی

*لاہور: پنجاب حکومت نے شادی بیاہ میں ون ڈش کی پابندی کے آرڈیننس کو اسمبلی سے منظور کرواکر باقاعدہ قانونی شکل دے دی ہے جس کے تحت گانے بجانے اور آتش بازی پر بھی مکمل پابندی ہوگی* 14 اپریل 2016 ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی بیاہ میں ون ڈش کی پابندی کے آرڈیننس کو اسمبلی سے منظور کرواکر باقاعدہ قانونی شکل دے دی۔ اس قانون کی روشنی میں مایوں کی رسم، مہندی کی تقریب، نکاح، بارات اور ولیمہ کے پروگراموں میں ون ڈش کی پابندی ہوگی۔ شادی آرڈیننس کے مطابق کسی قسم کی نمود نمائش کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ شادی بیاہ والے گھر میں گانا بجانا اور ڈانس پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت شادی بیاہ کے موقع پر آتش بازی پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ جیل جانا ہوگا جب کہ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا https://www.google.com/url?sa=t&source=web&rct=j&url=https://www.express.pk/story/491467/%3Famp%3D1&ved=2ahUKEwiKz_nD9Yf6AhX5VfEDHXK0CPwQFnoECAYQAQ&usg=AOvVaw23IUPgvC2uXu_hgdVhazQP

Fireworks, Dowry Illegal During Weddings In Pakistan's Punjab

Fireworks, Dowry Illegal During Weddings In Pakistan's Punjab World Press Trust  Updated: April 16, 2016 3:44 am IST The law bars such a person from exploding or allowing anyone to explode cracker or other explosive device. (Representational Image) Highlights Law prohibits serving more than one dish to guests at a marriage ceremony Violation of law can lead to up to one month in jail or fine of 20 lakhs Punjab Chief Minister said new law is to promote 'simplicity' at weddings Lahore: In a bid to discourage ostentatious marriages, Pakistan's Punjab province has passed a law banning serving of more than one dish, display of fireworks and dowry during the wedding ceremony. Violations of the new law is punishable by imprisonment for a term up to one month and a fine upto 20 lakhs. Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif has vowed to strictly implement the new law, saying it will help promote 'simplicity' and discourage 'unnecessary show off' in marriage functio...

FIRE WORKS

Fireworks, Dowry Illegal During Weddings In Pakistan's Punjab  This Article is From Apr 16, 2016 Fireworks, Dowry Illegal During Weddings In Pakistan's Punjab World Press Trust of India Updated: April 16, 2016 3:44 am IST The law bars such a person from exploding or allowing anyone to explode cracker or other explosive device. Highlights Law prohibits serving more than one dish to guests at a marriage ceremony Violation of law can lead to up to one month in jail or fine of 20 lakhs Punjab Chief Minister said new law is to promote 'simplicity' at weddings Lahore: In a bid to discourage ostentatious marriages, Pakistan's Punjab province has passed a law banning serving of more than one dish, display of fireworks and dowry during the wedding ceremony. Violations of the new law is punishable by imprisonment for a term up to one month and a fine upto Rs. 20 lakhs. Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif has vowed to strictly implement the new law, saying it will help promot...

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مقوقس کے نا

*سیرت النبی کریم ﷺ* *آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مُقَوَقس شاہِ مصر کے نام خط* پیر 05 ستمبر 2022 انجینیئر  نذیر  ملک  سرگودھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گرامی نامہ "جریج بن متی" کے نام روانہ فرمایا جس کا لقب *مُقَوَقس* تھا اور جو مصر و اسکندریہ کا بادشاہ تھا۔  (یہ نام علامہ منصور پوری نے "رحمۃ للعالمین" ۱/۱۷۸ میں ذکر فرمایا ہے، ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے اس کا نام "بنیامین" بتلایا ہے۔ دیکھئے: "رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیاسی زندگی"۔ ص ۴۱ )  نامۂ گرامی یہ ہے:  *"بسم اللہ الرحمن الرحیم"* *اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے مقوقس عظیمِ قِبط کی جانب* "اس پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے، اما بعد!  میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں، اسلام لاؤ، سلامت رہوگے اور اسلام لاؤ اللہ تمہیں دوہرا اجر دے گا۔ لیکن اگر تم نے منہ موڑا تو تم پر اہلِ قبط کا بھی گناہ ہوگا۔" "اے اہلِ قبط! ایک ایسی بات کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس ک...

 آڑو و ٹامز اور منرلز کا خزانہ

*آڑو وٹامز اور منرلز کا خزانہ* منگل 05 جولائی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا آجکل مارکیٹ میں آڑو کی بہتات ہے آڑو کے استعمال میں صحت کا خزانہ ہے   *آڑو میں موجود غذائیت* ایک درمیانے پکے ہوئے آڑو میں درج ذیل وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے فائبر 2 گرام اور 1 گرام پروٹین آڑو آپ کے جسم کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق ٪6 وٹامن اے اور آپ کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق 15 ٪ وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک درمیانے آڑو میں روزانہ کی مقدار کا ٪2 وٹامن ای اور وٹامن کے، نیاسن، فولیٹ، آئرن، کولین، پوٹیشیم، مگنیشیم، فاسفورس، مینگنیز، زنک اور کاپر بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ سب وہ ضروری معدنیات ہیں جو آپ کے جسم کے نارمل کام کرنے کے لئیے ضروری ہوتے ہیں۔ 1۔ آڑو آپ کی دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں دل کی اچھی صحت کے لئیے ویسے تو سارے پھل اہم ہوتے ہیں۔ لیکن اس معاملے میں آڑو کے کچھ خاص فوائد ہو سکتے ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق یہ پتا چلا ہے کہ آڑو ہمارے کولیسٹرول اور بڑھتے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔  اس کے علاوہ آڑو وٹامن سی، فائبر اور پوٹاشیم کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ اور  یہ بلڈ پریشر کو ک...

اچھی صحت کے لئے 13 مشورے

*یا اللہ  میں تجھ سے ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں* ہفتہ 27 اگست 2022 انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا  خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارے کے لئے مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں۔   *پہلا مشورہ:*   ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ بھی لگے یا ضرورت بھی نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔  2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)  *دوسرا مشورہ:*   کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔  پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے...   *تیسرا مشورہ:*   ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں ہوتا۔  اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔  پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔   *چوتھا مشورہ*   جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچ...

جنازہ کے حق میں اک مفید دعاء

*نماز جنازہ میں میت کے حق میں ایک مفید دعاء* بدھ 31 اگست 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء میں سے یہ لفظ یاد رکھے۔ «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ» ترجمہ ”یا اللہ! بخش اس کو اور رحم کر اور تندرستی دے اس کو، اور معاف کر اس کو، اور اپنی عنایت سے میزبانی کر اس کی، اس کا گھر (قبر) کشادہ کر، اور اس کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کو گناہوں سے صاف کر دے، جیسے سفید کپڑا میل سے صاف ہو جاتا ہے اور اس کو اس گھر کے بدلے اس سے بہتر گھر دے، اور اس کے لوگوں سے بہتر لوگ دے او...

قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا

*حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا : قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا* جمعرات یکم ستمبر 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا نبی اکرم ﷺ نے اِرشاد فرمایا کہ " میدانِ محشر میں رحم (جو رشتہ داری کی بنیاد ہے) عرشِ خداوندی پکڑ کر یہ کہے گا کہ جس نے مجھے (دُنیا میں) جوڑے رکھا آج اللہ تعالیٰ بھی اُسے جوڑے گا (یعنی اُس کے ساتھ انعام وکرم کا معاملہ ہوگا) اور جس نے مجھے (دُنیا میں) کاٹا آج اللہ تعالیٰ بھی اُسے کاٹ کر رکھ دے گا (یعنی اُس کو عذاب ہوگا)"۔ (بخاری ٥٩٨٩، مسلم ٢٥٥٥) نیز احادیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ دُنیا میں بالخصوص دو گناہ ایسے شدید تر ہیں جن کی سزا نہ صرف یہ کہ آخرت میں ہوگی، بلکہ دُنیا میں بھی پیشگی سزا کا ہونا بجا ہے: ایک ظلم، دُوسرے قطع رحمی۔ (ابن ماجہ ٤٢١١، ترمذی ٢٥١١) ہمارے معاشرے میں قطع رحمی بڑھتی جا رہی ہے، اچھے بھلے دین دار لوگ بھی رشتہ داروں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے۔ جب کہ رشتہ داروں کے شریعت میں بہت سے حقوق بتائے ہیں ”سو (اے مخاطب) تو قرابت دار کو اس کا حق دیا کر اور (اسی طرح) مسکین اور مسافر کو۔ ان لوگوں کے حق میں بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب رہتے ہیں اور یہی لوگ تو...

پاک و ہند میں سگریٹ نوشی

*پاک و ہند میں تمباکو نوشی* جمعہ 02 ستمبر 2022 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  پاک و ہند میں حقے کا استعمال اکبر اعظم کے زمانے سے چلا آ رہا تھا مگر سگریٹ انگریزوں کی ایجاد ہے *گورے بابا نے ہندوستان میں سگریٹ متعارف کروایا*  ہندوستان میں انگریزوں نے سگریٹ متعارف کروایا تھا تو سگریٹ کی فروخت کو پروموٹ کرنے کے لیۓ سڑکوں اور چوراہوں پر سگریٹ کے  اسٹال لگاۓ جاتے تھے اور سگریٹ مفت تقسیم کۓ جاتے تھے اور عوام الناس کو سگریٹ کی طرف مائل کرنے کے لۓ مشہور کیا گیا کہ سگریٹ پینے کے تین فوائد ہیں جب لوگوں نے پوچھا کہ وہ کیا ہیں تو مارکیٹنگ پروموٹرز نے بتلایا کہ۔۔۔۔۔ 1۔جو شخص سگریٹ پیۓ گا وہ کبھی بوڑھا نہ ہو گا۔  2۔ جو شخص سگریٹ پیۓ گا اس کے گھر میں کبھی چوری نہیں ہو گی۔ 3۔ جو شخص سگریٹ پیۓ گا اسے کبھی بھی کتا نہیں کاٹے گا۔ لوگ سگریٹ کی طرف ذوق و شوق سے مائل ہونے لگے اور اس طرح سگریٹ نوشی کی لت ہندوستان میں ایسی پڑی کہ رہے رب کا نام۔ کچھ عرصے بعد کسی سیانے نے گورے بابا سے پوچھا کہ سگریٹ کے فوائد کی اصلیت کیا ہے تو گورے بابا نے بتلایا کہ 1۔جو شخص سگریٹ پیۓ گا وہ کبھی بوڑھا...

مویشیوں میں لمپی سکن

*لمپی سکن مویشیوں میں کیپریپوکس وائرس کی وجہ سے ہونے والی جلد کی بیماری ہے* ہفتہ 03 ستمبر 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  یہ بیماری 2012 تک افریقہ میں پائی جاتی تھی اسکے بعد یہ مشرق وسطیٰ، ایشیا اور مشرقی یورپ کے ممالک میں بھی پھیل چکی ہے۔ 2019 میں لمپی سکن کی بیماری چائنہ،بنگلہ دیش اور انڈیا میں بھی پھیل گئی۔ 2020 میں ایشیا کے مختلف ممالک جیسا کہ بھوٹان، میانمر،نیپال ، تایوان،ویتنام،سری لنکا بھی اس بیماری کی زد میں آ گئے۔ لمپی سکن کی بیماری ہر عمر اور ہر جنس کے جانوروں میں پائی جاتی ہے۔ تاہم چھوٹے جانور اس بیماری سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ لمپی سکن کی علامات میں بخار،ہائپر سلائویشن اور جلد کا پھٹ جانا شامل ہے۔ بیماری بنیادی طور پر کیڑوں جیساکہ مکھیوں اور مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اسکے علاوہ لمپی سکن آلودہ آلات اور بعض صورتوں میں براہ راست جانوروں سے دوسرے جانوروں میں بھی پھیلتی ہے۔ لمپی سکن کی بیماری میں مویشیوں کے جسم پرپچاس ملی میٹر قطر کے ابھار سر،گردن اور دیگر اعضاء پر نمودار ہوتے ہیں۔ ان ابھار میں سرمئی یا پیلا مادہ موجود ہوتا ہے۔ شدید متاثرہ جانوروں میں لمپی سکن کی وجہ سے ...