*کاتبین وحی* اتوار 29 اگست 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا کاتب وحی یا کاتبین وحی ایک اسلامی اصطلاح ہے جس کا اطلاق ان صحابہ کرام پر ہوتا ہے جنھوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں وحی لکھی اور اسے مدون کیا۔ *تعداد کاتین وحی* کاتبین وحی کی تعداد کے حوالے سے کتب تاریخ میں مختلف عدد پایا جاتا ہے۔ بعض مورخین نے ان کی تعداد 16 بتائی ہے، جبکہ بعض نے 42 افراد کا بھی ذکر کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد مصطفی اعظمی کی کتاب میں اڑتالیس صحابہ کرام کا ذکر ہے اور المقری محمد طاہر رحیمی ملتانی کی کتاب میں چھپن (56) صحابہ کرام کا ذکر ہے، اسی کتاب سے قاری ابوالحسن صاحب اعظمی نے میں مواد فراہم کیا ہے، ان سب میں سے تکرار کو حذف کرنے کے بعد "کاتبین وحی" کی تعداد پچہتر ہو جاتی ہے، ان میں سے انچاس صحابہ کرام ایسے ہیں، جن کے بارے میں ان کے کاتب ہونے کی صراحت ملتی ہے۔ عہدِنبوی میں اصل مدار تو حفظِ قرآن مجید ہی پر تھا؛ لیکن اس کے ساتھ ساتھ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کتابت قرآن کا بھی خاص اہتمام فرمایا، کتابت قرآن کا طریقہ کار حضرت زید نے اس طرح بیان فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی ک...