تحزیر الناس رمضان
*تحزیر الناس* بدھ 21 اپریل 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا یہ سچ ہے کہ ہم نیک بننا نہیں چاہتے بلکہ نیک نظر آنا چاہتے ہیں۔ خبر نہیں کیا نام ہے اسکا خود فریبی یا خدا فریبی اے عقل ودانش والو! رمضان کا مہینہ تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم اس نیکیوں کے موسم بہار کا بھر پور فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ یہ مہینہ ایک چانس دے رہا ہے اپنے اپنے گناہوں کو بخشوانے کا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہلاکت ہو اس شخص کے لۓ کہ جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنے آپ کو بخشوا نہ سکا۔ شب قدر سے بد بخت ہی دور رکھا جاتا ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالی نے شب قدر ایسی نایاب اسکیم عطا کی ہے کہ اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے یعنی ہمارے حساب سے تراسی سال چار ماہ یعنی اوسطا" ایک عام آدمی کی زندگی بھر کی عبادت سے افضل ہے مگر ہم غفلت کی نیند سو رہے ہوتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ بس بخشش ہو جاۓ گی۔ اللہ تعالی اور نبی کریم کے احکامات پر عمل کرنا نہیں اور شفاعت رسول کے امیدوار بنے بیٹھے ہیں۔ ذرا سوچو! اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حشر کے میدان میں یہ سوال کر لیا کہ اے بندے تمہاری شفاعت م...