اس مضمون کو ضرور پڑھیں نماز ایسے پڑھو
*اس مضمون کو ضرور پڑھیں* *فرمان نبوی الشریف ہے کہ نماز ایسے پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھتے ہو* *(نماز کے مسائل)* جمعرات 10 اپریل 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا بھائیو اور بہنوں! السلام علیکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا صلوا کما رایتمونی نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔ صحیح بخاری حدیث 6008۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے نماز پڑھتے تھے ہم احادیث نبوی سے رہنمائی لیتے ہوئے نماز ادا کرنے کے لئے آج سے ہم نماز کے جمیع مسائل بحوالہ کتب احادیث تحریر کرنے کی ابتدا کر رہے ہیں تاکہ ہم احادیث مبارکہ کے روشنی میں مسنون نماز ادا کرنا سیکھ سکیں۔ یا رہے کہ دین اسلام میں عبادات کی قبولیت کا معیار فقط سنت نبوی الشریف ہے۔ رمضان سے قبل ہم نے الحمدللہ مسنون نماز پڑھنے کا مکمل نبوی طریقہ بیان کیا اور نماز سے متعلقہ 525 مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل بیان کیئے تاکہ ہم عین سنت نبوی کے مطابق احادیث شریف کی روشی میں اپنی نمازیں ادا کر سکیں۔ برادران اسلام زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں اب فرصت ہے اور نماز مسنون ادا کرنے کا طریقہ علم حدیث ک...