نبی کریم نے متعدد شادیاں کیوں کیں
*حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟ٌ* ____________________________________ ایک دفعہ بہاولپور سے ملتان بذریعہ بس میں سفر کر رہا تھا کہ ایک آدمی لو گو ں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شادیوں کے بارے میں گمراہ کر رہا تھا.....!!!!! میں نے اس کے قریب جانے کی کو شش کی اور بات شروع کی تو وہ چپ ہو گیا اور باقی لوگ بھی ادھر ادھر ہو گئے۔...!!!! لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و نامو س کی خاطر جانیں قربان کی ہیں کیا ہما رے پا س اتنا وقت نہیں کہ ہم اس موضوع کے چیدہ چیدہ نکات کو یاد کر لیں اور موقع پر لو گو ں کو بتائیں ۔...!!! اس بات کا احساس مجھے ایک دوست ڈاکٹر نے دلایا جو انگلستان میں ہوتے ہیں اور یہاں ایک جماعت کے ساتھ آئے تھے....!!!! انگلستا ن میں ڈاکٹر صاحب کے کا فی دوست دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے تھے ، وہ ان کو اس موضوع پر صحیح اطلا ع کرتے رہتے ہیں ۔....!!!! انہو ں نے چیدہ چیدہ نکات بتائے، جو میں پیش خدمت کر رہا ہو ں۔ اتوار کے دن ڈاکٹر صاحب اپنے دوستو ں کے ذریعے ” گر جا گھر “ چلے جا تے ہیں ، وہا ں اپنا تعارف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف کر اتے ہیں ...