"ہمارا نظام عدل "خصوصی تحریر
*ھمارا نظام عدل* جمعہ 31 دسمبر 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا وطن عزیز میں مروجه نظام عدل کی خامیںاں جرم اور مجرم کو شه دیتی ھیں. تھانے کامنحنی نظام، وکلا کی چلاکیاں, گواھوں کا عدم تحفظ، قانونی بھول بھلیاں، جھوٹی گواھیاں، ججوں کی مجبوریاں، رشوتوں اور شفارشوں کے جال، سزاؤں پر بروقت عمل نه ھونا، حصول انصاف میں غیر ضروری تاخیر، اسلامی سزاؤں کا فقدان، نظام شریعہ کے نفاز میں رکاوٹ اور جدت پسند سیاسی جماعتوں کا شرعی سزاؤں سے انحرف کا غیر اسلامی رویه، ھمارے نظام انصاف کی ناکامی کے اھم اسباب ھیں ھمارے فرسوده نظام انصاف کو تبدیل نه کرنے کا اھم سبب یه ھے که ھمارے حکمران اور خود ھمارا معاشرہ بدنیت ھے اور ھم خود بھی نھیں چاھتے که وطن عزیز میں شرعی نظام کا نفاذ ھو کیونک ھم مجرمانه ذھن رکھتے ھیں اور ھمیں ڈر لگتا ھے که اگر سرسری شرعی عدالتیں قائم ھو جاتی ھیں تو بیس فی صد مجرموں کی گردنے ماری جائیں گی پندره فیصد کے ھاتھ گٹیں گے بیس فیصد کو کوڑے مارے جائیں گے تیس فیصد کی جائداد ضبط اور پندره فیصد مجرم جیلوں میں چکی پیس رھے ھونگے اور ان سزا یافته مجرموں کی زندگی بھر گواھی قبول نه کی جاۓ گی. اس طرح ...