اشاعتیں

مارچ, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

منحوس منگتا فقیر

منحوس مگتا فقیر نبی کریم نے فرمایا تمہارا بہترین حاکم وہ ہے جو تمہارا بھلا چاہے اور تم اس کے لئے دعاء کرو اور تمہارا برا حاکم وہ ہے کہ وہ تمہارا برا چاہے اور تم اس کے لئے بد دعاء کرو وطن عزیز پر جب سے یہ منحوس فقیر مسلط کیا ہے ملک میں کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہو رہا، ہر کام میں الٹا گئیر لگ گیا ہے یہ اسکی نحوست نہیں تو اور کیا ہے۔ پاکستان میں کرونا آیا تو غربت عروج پر بے روزگاری عروج پر افراط زر عروج پر چوری عروج پر فیکٹریاں بند، کارخانے بند، اسکول بند، کالج بند، یونیورسٹیاں بند، ٹریفک بند، اور تو اور عبادت گاہیں اور مساجد بھی بند۔ جو توبہ کی دعائیں قبول ہونے اور رحمت خداوندی کے حصول کا ذریعہ ہو سکتی تھیں یا اللہ اس منحوس مانگنے والے فقیر سے جان چھڑا دے۔ آمین

حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں

یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں تلخیص: انجینیئر نذیر ملک یونس علیہ السلام کی قوم سے عذاب ٹل جانے کے بعد جب یونس علیہ السلام شہر کے قریب آئے تو آپ نے شہر میں عذاب کا کوئی اثر نہیں دیکھا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ اپنی قوم میں تشریف لے جایئے۔ تو آپ نے فرمایا کہ کس طرح اپنی قوم میں جا سکتا ہوں؟ میں تو ان لوگوں کو عذاب کی خبر دے کر شہر سے نکل گیا تھا، مگر عذاب نہیں آیا۔ تو اب وہ لوگ مجھے جھوٹا سمجھ کر قتل کر دیں گے۔ آپ یہ فرما کر اور غصہ میں بھر کر شہر سے پلٹ آئے اور ایک کشتی میں سوار ہو گئے یہ کشتی جب بیچ سمندر میں پہنچی تو کھڑی ہو گئی۔ وہاں کے لوگوں کا یہ عقیدہ تھا کہ وہی کشتی سمندر میں کھڑی ہو جایا کرتی تھی جس کشتی میں کوئی بھاگا ہوا غلام سوار ہوجاتا ہے۔ چنانچہ کشتی والوں نے قرعہ نکالا تو یونس علیہ السلام کے نام کا قرعہ نکلا۔ تو کشتی والوں نے آپ کو سمندر میں پھینک دیا اور کشتی لے کر روانہ ہو گئے اور فوراً ہی ایک مچھلی آپ کو نگل گئی اور مچھلی کے پیٹ میں جہاں بالکل اندھیرا تھا آپ مقید ہو گئے۔ مگر اسی حالت میں آپ نے آیت کریمہ لَآ اِلٰہَ اِلآَّ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِ...

آفات و وبا میں آذان کی شرعی حیثیت

*آفات، وبا میں اذان کی شرعی حیثیت* جمع وترتیب : *عثمان بن خالد مرجالوی* خويدم العلم وأهله 📌اذان نماز کی طرف بلانے کے لیے ہے، مصیبت، آٖفت اور پریشانی، شیاطین کو بھگانے، جادو توڑنے کے لیے اذان کہنا قرآن وسنت سے ثابت نہیں۔ 📌 اس حوالے تین روایات نشر ہو رہی ہیں، جن سے ثابت کیا جا رہا ہے کہ وبا کی صورت میں اذان کہنا مستحب ہے۔ 📌 وہ تین روایات مع التحقیق پیش خدمت ہیں: 1⃣ پہلی روایت: *" إذا أذن في قرية آمنها الله من عذابه ذلك اليوم ".* ❒ مفہوم : جب کسی بستی میں اذان دی جائے تو اللہ تعالی اس دن اسے اپنے عذاب سے امن دے دیتا ہےـ ❒ تخریج: رواه الطبراني (رقم 746) ، وفي الصغير (رقم 499) ، وفي " الأوسط " (54/2) ، وأبو موسى المديني في " اللطائف " (40/2) عن بكر بن محمد القرشي: حدثنا عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد عن صفوان بن سليم عن أنس بن مالك مرفوعا. وقال الطبراني: " لم يروه عن صفوان إلا عبد الرحمن، تفرد به بكر أبو همام ". ❒ حکم: قال الشيخ الألباني: ولم أجد من ترجمه، وشيخه عبد الرحمن بن سعد ضعيف، كما في " التقريب " ، وبه أعله الهيثمي (1/328) ، و...

سورۃ فاتحہ کی اہمیت

سورۃ فاتحہ کی اہمیت حضرت ابو ہریرہ سے پوچھا گیا کہ  کیا ہم امام کے پیچھے بھی سورۃ فاتحہ پڑھیں تو حضرت ابو ہریرہ نے فرمایا کہ ہاں۔ کیونکہ نبی کریم نے فرمایا کہ جس کی فاتحہ نہیں اسکی نماز نہیں(ترمذی ایک اور روایت ہے کہ جو نماز میں فاتحہ نہیں پڑھتا اسکی نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے۔غیر مکمل ہے مندرجہ حوالہ جات کی روشنی میں جو نمازی امام کے پیچھے خاموشی سے کھڑا رہتا ہے اسکی نماز نہیں ہوتی۔ وہ مسجد لینے کیا جاتا ہے؟ اگر اسے امام کے پیچھے خاموش ہی کھڑے رہنا ہے مجھے افسوس ہے کہ امام کی بات پر تو عمل کر رہے ہیں اور نبی کریم کی بات کو رد کیا جا رہا ہے زرا سو چو! کلمہ نبی کا پڑھا ہے تو بات بھی نبی کی مانیں۔ یاد رہے کہ جو عمل سنت کے مطابق نہ ہوگا وہ اللہ تعالی کے ہاں قابل قبول نہ ہو گا یا اللہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سچا پیروکار بنا دے اور دوسروں سے مستغی کر دے۔ آمین ہا رب العالمین انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

دعاء کے لئے جائز واسطے وسیلے

مقبولیت دعاء کے لۓ جائز واسطے اور وسیلے تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سب سے پہلے ایک اصول یاد رکھیں کہ جو خود اپنی دعاء کی مقبولیت کا اختیار نهیں رکھتا وه آپ کا مددگار کیسے ھو سکتا ھے؟ جائز وسیلے مندرجہ ذیل ہیں 1- الله تعالی کے نیک ناموں کا وسیله (اسم اعظم کا وسیله) 2- اپنے نیک اعمال کا وسیله (بحواله غار والی حدیث) 3- زنده نیک آدمی کا وسیله (بحواله حضرت عباس اور حضرت اویس قرنی والی احادیث) انتباه باقی سب وسیلے شرک کا راسته کھولتے ھیں اور نا جائز ھیں دعاؤں کی مقبولیت فقط الله تعالی کے اختیار میں ھے دعاء الله تعالی سے ڈاریکٹ مانگیں کیونکه وهی نیک و بد سب کا رب ھے دعاء الله تعالی سے مقبولیت کے یقین کے ساتھ مانگنی چاھیۓ کیونکه وھی سب کی سنتا ھے : سب سے بڑا وسیله الله تعالی کے اسماء حسنه عمل صالح اور دعا سے بڑھ کر کوئ وسیله نهیں آپ کیسے سوچ سکتے ھیں که آپ الله کے فرمانبردار ھوں اس کے احکام پر عمل کریں اس سے محبت کریں اور وه آپکی نه سنےاور وه آپکو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لۓ چھوڑ دے (معاذالله اس سوچ کا هونا بھی گناه ھے بس هم سب اپنی بد اعمالیوں اور گناهوں سے بھری زندگی کو چھوڑ کر اس ایک ...

Guru Nank

The first guru of Sikhism, Guru Nanak, founded Kartarpur in 1504 CE on the right bank of the Ravi River and established the first Sikh commune there. Following his death in 1539, Hindus and Muslims both claimed him as their own and raised mausoleums in his memory with a common wall between them. The changing course of the Ravi River eventually washed away the mausoleums. A new habitation was formed, representing the present day Dera Baba Nanak on the left bank of the Ravi river.[12][13][14][15] During the 1947 partition of India, the region was divided between India and Pakistan. The Radcliffe Line awarded the Shakargarh tehsil on the right bank of the Ravi River, including Kartarpur, to Pakistan, and the Gurdaspur tehsil on the left bank of Ravi to India.[16][17] After partition, it is believed that Indian Sikhs would go over to Kartarpur informally, crossing a bridge on the Ravi river which joined Dera Baba Nanak with Kartarpur Sahib. This bridge was eventually destroyed in the Indo-...

وٹس ایپ پر غیر مسنون عملیات

آج کل غیر مسنون عملیات کے پیغامات کی بھرمار ہےکہ یہ عمل اتنی بار کریں یا اتنے لوگوں کو فارورڈ کریں تو اتنا ثواب ملے گا غور طلب بات یہ ہے کہ اس قسم کے عملیات ہمیں نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی صحابہ اکرام کا ان پر عمل رہا ہے کیا قرآن مجید اس لۓ نازل کیا گیا تھا کہ اس سے عملیات لکھیں؟ یاد رہے قرآن مجید کامقصد نزول یہ ہے کہ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ حضرات قرآن مجید سے ہم اسی لئے دور ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ ہم قرآن مجید سے شارٹ کٹ تلاش کر رہے ہیں جس کامنطقی نتیجہ یہ نکلا کہ ہم نے قرآن کو ثواب کمانے کا ذریعہ سمجھ لیا اور اصل مقصد سے دور ہٹ گئے براۓ کرم قرآن مجید کو قرآن رہنے دیں اسے تعویز گنڈوں اور عملیات کی کتاب نہ بنائیں اور ایسے پیغامات بغیر سوچے سمجھے آگے نہ بڑھائیں۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ یا اللہ تعالی ہمیں غیر شرعی اعمال سے بچا۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

کرونا کا ڈر دعاء

یا اللہ! بیشک کرونا وائرس کی وبا غیر مسلموں کے حرام جانور کھانے کی وجہ سے پھیلی ہے لیکن ہم تو تیرا دیا ہوا پاک اور طیب رزق کھا کر تیرا شکر ادا کرتے ہیں بیشک تو ہی اس وبا سے ہمیں بچانے والا ہے یا رب! ساری دنیا کے لوگ اس وبا سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں یا اللہ تجھے تیری کبریائی کا واسطہ ہے کہ ہم مسلمانوں کو اس وبا سے محفوظ فرما۔  یا اللہ ہم مسلمان تیرے حضور التجا کرتے ہیں کہ دنیا بھر کے غیر مسلموں کے دلوں میں اپنا خوف ڈال۔ ان کے سینوں کو اسلام کے لئے ایسا کھول دے کہ یہ سب ایمان لے آئیں اور مسلمان ہو جائیں کیونکہ ہم ان کو مسلمان کرنے سے قاصر ہیں تو ہی ان کو مسلمان کرسکتا ہے لہذا انکے دل اسلام کی طرف پھیر دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. comکرونا

کرونا کے ڈر سے مسجدیں بند

جامعہ فاروقیہ کراچی کا قرآن و سنت کی روشنی میں کرونا وائرس پر یہ بڑا مدلل فتوی ہے لہزہ اس فتوی کوجلد از جلد یقین کے ساتھ پڑھ اور سمجھ کر آگے شیر کریں۔ آج اور ہمیشہ کی طرح اس ایمان کی ضرورت ہے بندہ نا چیز نے اس فتوے کو بغور پڑھا ہے اور موجودہ حالات میں اس پر عمل کرنے کی اشد ضروت ہے۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہم سب کو اس موذی وبا سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین دعاء گو انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *کرونا وائرس کی ڈر سے کیا مساجد بند ہونے چاہئے تفصیلی فتوی* بسم الله الرحمن الرحيم. شیخ احمد کوری حفظه الله ورعاه ( موريتانى) کا فتویٰ: ترجمہ: فیصل احمد خان۔ فاضل جامعہ فاروقیہ کراچی۔ سوال: کیا صحت مند مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ " کورونا وائرس" کے خوف سے جمعے اور جماعت کی نمازوں کو ترک کر دیں؟ جواب: وبالله التوفيق. پہلی بات: یہ بات یقینی طور پر ثابت شدہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے راستے میں دشمن کے سامنے جہاد کے دوران بھی جماعت کی نماز ساقط نہیں ہوتی تو یہ کیسے سمجھ لیا جائے کہ صرف ایک بیماری کے وہم سے جمعہ اور جماعت کو ترک کر دیا جائے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد...

امام ابو حنیفہ مختصر

حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ اہل راۓ تھے آپکی پیدائش سن 80 ہجری میں کوفہ میں ہوئی اور وفات سن 150 ہجری میں کوفہ میں ہوئی۔ ایک عجیب اتفاق ہے کہ جس رات حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کا انتقال ہوا عین اسی رات کی صبح کو حضرت امام شافعی کی پیدائیش مکہ میں ہوئی۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جس رات دین میں منطق کا بادشاہ دنیا سے رخصت ہوا اسی صبح علم الحدیث کا بے تاج بادشاہ نے مکہ میں جنم لیا۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کا قول ہے کہ صحیح حدیث ہی میرا مذھب ہے امام محترم کے زمانے میں امام مالک کی کتاب مؤطا ابن مالک کی تدوین تو ہو چکی تھی مگر صحاح ستہ آپکے زمانہ میں نہ تھیں اور تقریبا" دو سو سال کے بعد ان کتب احادیث کی تدوین ہوئی۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اگر صحاح ستہ کا زمانہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ نے پایا ہوتا تو میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا مذھب اہل حدیث ہوتا کیونکہ آپ کا فرمان ہے کہ صحیح حدیث ہی میرا مذھب ہے اور آج جو کیفیت فقہ حنفی، فقہ مالکی، فقہ شافی اور اہل تشیع کی ہے یہ کیفیت ہرگز نہ ہوتی کیونکہ جو ذخائر احادیث زمانہ بعد میں منظر عام پر آئے اور باقاعدہ علم حدیث کی تدوین ہوئی اور اگر...

غیر مسنون عملیات

آج کل غیر مسنون عملیات کے پیغامات کی بھرمار ہےکہ یہ عمل اتنی بار کریں یا اتنے لوگوں کو فارورڈ کریں تو اتنا ثواب ملے گا غور طلب بات یہ ہے کہ اس قسم کے عملیات ہمیں نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی صحابہ اکرام کا ان پر عمل رہا ہے کیا قرآن مجید اس لۓ نازل کیا گیا تھا کہ اس سے عملیات لکھیں؟ یاد رہے قرآن مجید کامقصد نزول یہ ہے کہ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ حضرات قرآن مجید سے ہم اسی لئے دور ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ ہم قرآن مجید سے شارٹ کٹ تلاش کر رہے ہیں جس کامنطقی نتیجہ یہ نکلا کہ ہم نے قرآن کو ثواب کمانے کا ذریعہ سمجھ لیا اور اصل مقصد سے دور ہٹ گئے براۓ کرم قرآن مجید کو قرآن رہنے دیں اسے تعویز گنڈوں اور عملیات کی کتاب نہ بنائیں اور ایسے پیغامات بغیر سوچے سمجھے آگے نہ بڑھائیں۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ یا اللہ تعالی ہمیں غیر شرعی اعمال سے بچا۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

عورت کی عزت

*"عورت کی عزت! "* اشفاق احمد مرحوم فرماتے ہیں کہ میں اپنی اہلیہ بانو کے ساتھ انگلینڈ کے ایک پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں کچھ نوجوان چہل قدمی کرتے ہوئے پارک میں آئے، اتنے میں مغرب کا وقت ہوا تو انہوں نے وہیں جماعت شروع کردی۔ ان نوجوانوں کو نماز پڑھتا دیکھ کچھ نوجوان لڑکیوں کا ایک گروپ ان کے پاس پہنچا اور نماز مکمل ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ آو دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان کیا بات ہوتی ہے۔ مرحوم فرماتے ہیکہ ہم دونوں میاں بیوی وہاں چلے گئے اور نماز ختم ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ نماز ختم ہوتے ہی ان میں سے ایک لڑکی نے آگے بڑھ کر جماعت کروانے والے نوجوان سے پوچھا کہ کیا تمھیں انگلش آتی ہے؟ تو نوجوان نے کہا کہ جی ہاں آتی ہے۔ تو لڑکی نے سوال کیا کہ تم نے ابھی یہ کیا عمل کیا؟ تو نوجوان نے بتایا کہ ہم نے اپنے رب کی عبادت کی ہے۔ تو لڑکی نے پوچھا آج تو اتوار نہیں ہے تو آج کیوں کی؟ تو نوجوان نے اسے بتایا کہ یہ ہم روز دن میں پانچ بار یہ عمل کرتے ہیں، تو لڑکی نے حیرت سے پوچھا کہ پھر باقی کام کیسے کرتے ہو تم؟ تو اس نوجوان نے اسے مکمل طریقہ سے پوری بات سمجھ...

پاکستان کا نان ٹیکنیکل الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا

پاکستان کا نان ٹیکنیکل الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا یہ روز روشن کی طرح سچ ہے کہ پاکستان کا میڈیا نان ٹیکنیکل ہے اور اکثر انکرز اور تبصرہ نگار بھی بہت سرسی سی معلومات رکھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جس فیلڈ کی خبر ہو اسی فیلڈ کے پرفیشنل کو پروگرام میں مدعو کریں تاکہ عوام کو درست صورت حال معلوم ہو سکے اور یہی مکمل خبر ہوتی ہے۔ کل رات دنیا ٹی وی کے پروگرام "کامران خان کے ساتھ" میں پاور پلانٹس، فرنس آئل اور آئل ریفائنری کی باتیں ہو رہیں تھیں کہ پاکستان کی ریفائنریز 30% فرنس آئل پیدا کر رہی ہیں جو ہماری ضروریات اور کھپت سے کہیں زیادہ ہے۔ حضرات یہ سب پچھلی صدی کی باتیں تھیں اب تو ہائیڈرو کریکر ٹیکنالوجی آ گئ ہے جس کے ذریعے ISOMAX پلانٹ پر فرنس آئل کو سو فی صد پیٹرول، ڈیزل یا کیروسین یا کسی بھی پروڈکٹ میں فوری تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ حتاکہ بچومین یا کول تار کو بھی بینزین یا پیٹرول میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور یہ پلانٹ پاکستان ریفائنری میں کام کر رہا ہے۔ یہی حال پاور پلانٹس اور دوسری انڈسٹریز کی خبروں ہوتا ہے۔ اور یہی حال ہمارے اخبارات کا ہے مگر کیا کیجیئے اس قسم کی معلومات تک رسائی کی ضر...

دین میں نئی نئی تعلیمات کہاں سے آ رہی ہیں

بھائی صاحب دین اسلام تو 1441 سال پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں مکمل ہو گیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ تعلیمات اپنی زندگی میں امت کو قطعا" نہیں دی لیکن اب یہ نئی نئی تعلیمات کہاں سے آ رہی ہیں،؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اک لمحہ فکریہ احقر الناس انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

عورتوں کے شرعی حقوق

عورتوں کے شرعی حقوق عورتوں کے سب شرعی حقوق اسلام نے انھیں 1441 سال پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دے دئیے تھے اور اسلامی معاشرہ انھیں تسلیم بھی کرتا ہے۔ اب قوم کی کچھ گھنی سیانی بیٹیاں اغیار کے کہنے میں آکر وہ کچھ مانگ رہی ہیں جن کی اجازت نہ تو اللہ تعالی دیتا ہے نہ رہبر کائنات محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شرعیت اجازت دیتی ہے۔ غیر فطری اعمال کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکل سکتا۔ خواتین سے گزارش ہے کہ اللہ سے ڈریں اور مغرب زدہ مادر پدر آزادی نہ مانگیں۔ مغرب میں اس آزادی کی وجہ سے عورتوں کا سکون برباد ہو گیا ہے اور خواتین انڈسٹریل مزدور بن گئی ہیں جبکہ آج بھی مشرقی خواتیں گھر کے رانیاں اور بچیاں والدین کی شہزادیاں ہیں یہ ذمہ داری ریاست کی بھی بنتی ہے کہ ملک میں غیر شرعی کاروائیوں کو قانونا" سختی سے روکے وگرنہ شیطان تو چاہتا ہی ہے کہ ہمیں ننگا کر دے۔ علماء اکرام جمعہ کے خطاب میں خصوصی تلقین کریں اور اللہ تعالی سے ان فتنوں سے حفاظت کی دعاء مانگیں۔ یا اللہ تعالی ہمیں جدید فتنوں سے محفوظ رکھ۔ آمین یا رب العالمین احقر انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

سورۃ بقرہ کی دعاء

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ اللہ تعالٰی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو نیکی وہ کرے وہ اس کے لئے اور جو برائی وہ کرے وہ اس پر ہے اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما(بقرہ286 خصوصی دعاء اے اللہ، اے تمام جہانوں کے رب بیشک کرونا وائرس تیری ہی طرف سے ہے اور تو اس کا بھی رب ہے۔ یا اللہ ہمیں اس ناگہانی آفت سے محفوظ فرما اور کفار کے دلوں کو اس کے خوف کی وجہ سے اسلام کی طرف موڑ دے اور اسلام کو دنیا پر غلبہ عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک

مسجد سے بچوں کو مت نکالیں

مسجد سے بچوں کو مت نکالیں اسلام کا مستقبل انھیں سے ہے اگر مسجد میں بچے شرارت کریں تو انھیں درگزر کریں کیونکہ یہ بچے ٹی وی، انٹرنیٹ اور موبائل پر گیم چھوڑ کر مسجد آتے ہیں۔ ان کے جذبے کی قدر کریں کہ مسجد آنا ان کو اچھا لگتا ہے اور ہو سکتا ان کے گھر کے بڑے خواب غفلت میں سو رہے ہوں۔ یاد رہے کہ کل یہی ہمارے بعد دین کو زندہ رکھیں گے www.nazirmalik.com

عورت مارچ کے منتظمین اور قوم کی بیٹیو

ععورت مارچ کے منتظمین اور قوم کی بیٹیوں کو ایک ذمہ دار باپ کی تلقین میں پورے خلوص سے اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ تمام تحریکات نسواں, عورت مارچ کے منتظمین اور قوم کی بیٹیوں کو یہ دعوت دیتا ہوں کہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لاۓ ہوۓ طرز معاشرت کا، عقیدے کے طور پر نہ سہی، ایک اصلاحی تحریک کے طور پر ہی سہی، سنجیدگی سے مطالعہ کریں پھر بتائیں کہ۔۔۔ بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی سنگدلانہ رسم کاخاتمہ کس نے کیا؟ ایک ایک عورت کے ساتھ بیک وقت دس دس مردوں کے نکاح کی جاہلانہ رسم کس نے مٹائی؟ عورتوں کو مردوں کے ظلم اور جبر سے بجانے کےلئے لامحدود طلاقوں کا ظالمانہ قانون کس نے منسوخ کیا؟ بیٹی کی پرورش اور تربیت پر جہنم کی آگ سے بچنے کا مژدہ جانفزا کون لے کر آیا؟ عورت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی بنیاد کس نے ڈالی؟ عورت کی مرد کے ساتھ فطری مساوات کا علم کس نے بلند کیا؟ عورت کو فکر معاش سے با عزت اور با وقار آزادی کس نے دلائی؟ بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کر کے عورت کو عزت اور عظمت کس نے بخشی؟ عورت کو عفت مآب زندگی بسر کرنے پر جنت کی ضمانت کس نے دی؟ عورت کی عزت اور آبرو سے کھیلنے والے مجرموں کو...

میرا جسم میری مرضی

بنت حوا کا شیطانی ٹولہ "میرا جسم میری مرضی " کہنے والی خواتین اللہ سے ڈریں۔ ان کا جسم کہاں سے آیا۔ یہ بھول رہی ہیں کہ یہ جان اسی کی دی ہوئی ہے اور وہ اسے واپس لینے پر بھی قادر ہے۔ کفر کے جملے نہ بولیں۔ یہ بھی ہو سکتا کہ دوسرا سانس بھی نہ آۓ اور انکی ساری ڈگریاں اور ہوشیاریاں لمحے بھر میں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔ پھر انکی مرضی ان کے جسم پر کیسے چلے گی۔ استغفراللہ۔ یاد رہے کہ ایسی کفریہ جملے بولنے والی اکثر خواتین کے گھر بسے ہوئے نہیں ہوتے۔ انھوں نے اپنے گھر تو اجاڑ رکھے ہیں اور دوسری بھولی بھالی لڑکیوں کے گھر اجاڑنے کے در پے ہیں۔ کیا ان ناقص العقل خواتین کو اپنے رب کا بھی ڈر نہیں ہے اور کیا یہ خود اپنی ماں کے بطن سے پیدا ہو گئی ہیں جو اپنی مرضی چلانا چاہتی ہیں۔ یاد رہے ہر ذی روح کو اللہ تعالی نے چوٹی سے پکڑ رکھا ہے۔(القرآن) اور وہ اس پر قادر ہے کہ جب چاہے ہماری جان لےلے۔ پھر ہماری مرضی کیا ہوئی؟ ان بے عقلوں کو جنت کی حوروں کی سردار بننا پسند نہیں ہے۔ کٹی ہوئی پتنگ بننا چاہتی ہیں۔ فرمان نبوی ہے کہ مسلمان کی دنیا میں پہلی بیوی اسے جنت میں ملنے والی حوروں کی سردار ہوگی۔(الحدیث ...

سونا، لوہا، ریشم پہننا مردوں پر حرام

سونا، لوہا اور ریشم پہننا مسلمان مردوں پر حرام حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالی عنہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لوہے کی انگوٹھی پہننے کے سے منع فرمایا ہے(رواہ بیہقی حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میری امت کے مردوں کے لئے ریشم اور سونا پہننا حرام کیا گیا البتہ عورتوں کے لئے جائز ہے(رواہ ترمذی حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے روز ہر بالغ مسلمان کو غسل کرنا چاہئے، مسواک کرنی چاہئے اور جتی خوشبو میسر آ سکے لگانی چاہئے۔(رواہ مسلم یا اللہ تعالی ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم تجھے پسند آ جائیں۔ آمین یا رب العالمین۔ طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

پانچ باتیں انسان کی فطرت میں ہیں

حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا مشرکین کی مخالفت کرو، داڑھی بڑھاؤ اور موچھیں کترواؤ۔ رواہ بخاری حضرت عبداللہ بن عمرکہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے مجوس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا یہ لوگ موچھیں بڑھاتے ہیں اور داڑھیاں منڈاتے ہیں ان کی مخالفت کیا کرو پانچ باتیں انسان کی فطرت حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوۓ سنا کہ پانچ باتیں انسان کی فطرت میں ہیں ختنہ کروانہ زیر ناف بال صاف کرنا موچھیں کترانا  ناخن کاٹنا بغل کے بال صاف کرنا۔(رواہ بخاری عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ اپنی موچھیں اس طرح کاٹتے جس طرح بکری یا اونٹ کی اون (اچھی طرح) کاٹی جاتی ہے۔ رواہ ابن حبان. یا اللہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com