اشاعتیں

جون, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تقلید اور اس کی شرعی اہمیت

تقلید اور اس کی شرعی اہمیت تقلید کےلغوی معنی تقلید کےمعنی لغت میں پیروی ہے اور لغت کے اعتبار سے تقلید، اتباع، اطاعت اور اقتداء کے سب ہم معنی ہیں۔ تقلید کےاصطلاحی معنی اصولین کے نزدیک تقلید کے اصطلاحی معنی : (قول مجتہد کو بغیر دلیل قطعی ومعرفت تامہ کے بعینہ قبول کرلینا (بوجہ اعتماد کلی کے) اور التقلید: ھول العمل الغیر من غیر حجۃ ملزمۃ ( بغیر کسی لازمی حجت کے دوسرے کوے عمل کو قبول کرنا) اور جناب قاضی محمدعلی صاحب فرماتے ہیں: "التقلید اتباع الانسان غیرہ فیما یقول او یفعل معتقدا للحقیقة من غیر نظر الی الدلیل"۔ (کشف اصطلاحات الفنون:۱۱۷۸) ترجمہ: تقلید کے معنی ہیں کسی آدمی کا کسی دوسرے کے قول و فعل میں دلیل طلب کئے بغیر اس کو حق سمجھتے ہوئے اتباع کرے۔ جائز و ناجائز اتباع و تقلید تقلید کی بھی دو قسمیں ہیں۔ اگرحق کی مخالفت کے لئے کسی کی تقلید کرے تو یہ مذموم ہے جیسا کہ کفار و مشرکین، خدا اور رسول صلی الله علیہ وسلم کی مخالفت کے لئے اپنےآباء واجداداور پیشواؤںکی تقلید کرتے تھے۔ اگر حق پر عمل کرنے کے لئےوہ اس وجہ سے تقلید کرتا ہےکہ وہ مسائل کا براہ راست استنباط نہیں کرسکتا اور مجتہد ک...

ثواب کمانے کے خود ساختہ طریقے

ثواب کمانے کے خو ساختہ طریقے ثواب کمانے کے نت نۓ طریقے ایجاد کرنے والو اپنی فرض اور مسنون عبادات کو با قاعثدگی سے ادا کیجیۓ۔ قرآن کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں اور یہی مقصد نزول قرآن ہے۔ جب ایک بدعت جنم لیتی ہے تو ایک سنت فوت ہو جاتی ہے اور پھر ہر سال بدعت بچہ بھی جنتی ہے۔ مسلمانو!  یا د رکھو کہ اللہ تعالی کے ہاں فقط مسنون عمل ہی قابل قبول ہوتے ہیں۔ بدعات سے بچیۓ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زندہ کیجئے۔ داعی الی خیر انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ٹڈی دل شرعی طور پر حلال ہے

ٹڈی دل شرعی طور پر حلال ہے یا رہے ٹڈی شرعی طور پر حلال ہے لہزہ اسکو بھون کر کھایا جا سکتا ہے یعنی اسے حلال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ ویسے تو خون کا کھانا مسلمان پر حرام ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کے لئے تین خون کھانا حلال ہے مچھلی ٹڈی کلیجی یا تلی ٹڈی کا طریقہ استعمال ٹڈی کا پوٹہ نکال کر پھینک دیں، اسکے پر اور پنجے توڑ کر پھیک دیں باقی درمیانے حصہ آپ بھون کر کھا سکتے ہیں اس میں پروٹین گوشت سے کہیں زیادہ ہیں۔ معلوم رہے کہ عرب بدو اس ٹڈی کو گرم پانی میں ایک جوش دے کر سوکھا لیتے ہیں اور سردیوں میں انھیں پکا کر کھاتے ہیں۔ اس دور میں ٹڈی کو مرغیوں کی فیڈ بنانے میں بخوبی استعمال کیا جاسکتا ہے اس طرح فیڈ فیکٹری کو سستا خام مال میسر آۓ گا دوسرا یہ کہ ملک کو ٹڈی سے چھٹکارا لے گا اور تیسرے یہ ٹڈی فصلوں کو نقصان نہ پہنچا سکے گی اور چوتھی بات یہ کہ اس کے کھانے سے جسم کو پروٹین کی مقدار مہیا ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور این جی اوز کو مشورہ ہے کہ ایک پروجیکٹ لانچ کرے اور اس قدرتی آفت پر قابو پائیں۔ یا اللہ تعالی ہمیں ناگہانی آفات سے محفوظ رکھ امین یا رب العال...

حقیقت کی تلاش

لا مقام کا مقام وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا ۔ اور وہ ( خوب ) جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے اور جو آسمان سے نیچے آئے اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے اور جو تم کر رہے ہو وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔ سورۃ حدید آیت 29

لا مکاں کامقام

لا مکاں مقام  وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی  ہوگیا ۔  اور وہ  ( خوب )  جانتا ہے اس چیز کو جو زمین میں جائے  اور جو اس سے نکلے  اور جو آسمان سے نیچے آئے  اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے  اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے  اور جو تم کر رہے ہو وہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔   سورۃ حدید آیت 29

کرونا سے بچاؤ بس احیاط کریں

کورونا  سے بچاؤ، بس احتیاط کریں۔ تلضیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب کرونا کو تسلیم کر لیں اور یہ حقیقت نہ بھولیں کہ ہمیں باقی زندگی کرونا کے خطرہ کے ساتھ جینا ہوگا   ایک ڈاکٹر صاحب آسٹریلیا سے کورونا کے بارے میں حقیقی رہنمائی دے رہے ہیں جس میں امریکہ کے ایک ماہر اور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کی طرف سے دی گئی ہدایات ہیں۔ جو کورونا کے بارے میں آپ کے خیالات اور معلومات کو ٹھیک جگہ پر سیٹ کر دیں گی۔  یونیورسٹی آف میری لینڈ سے ہیڈ آف انفیکشیس ڈیزیز کلینک لکھتے ہیں: 1۔ ہمیں ممکنہ طور پر کورونا کے ساتھ مہینوں یا سالوں تک رہنا ہی ہوگا۔ اس لیے آئیں اور اسکو قبول کریں، لیکن گھبرانے کی بات بھی نہیں ہے۔ صرف اس حقیقت کو مان کر زندگی گذارنا سیکھنا ہے۔ 2۔ جب کورونا وائرس آپ کے خلیوں میں داخل ہو جاتا ہے تو بالٹیاں بھر بھر کر گرم پانی پینے سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔ ۔ سوائے اس کے کہ آپ بار بار پیشاب کرنے کو دوڑیں۔ 3۔ ہاتھ دھونا اور دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہی بہترین بچاؤ کا طریقہ ہے۔   4۔ اگر آپ کے گھر میں کورونا کا مریض نہیں ہے تو گھر کے فرش کو ڈس انفکیٹنٹ سے دھونے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔  ...

جنت کے لئیے دعاء

السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ  ‏                 اللہ سبحان تعالی سے دعا‎ء ‎ھے کہ یوم حشر الله سبحان و‎ ‎تعالی آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اورجنت کے ھر دروازے سے آپکا نام پکارا جاے‎.   ‏‎  الله پاک آپ کو‎ ‎اپنی رحمت اور شفقت سے کبھی جدا نہ کرے. الله تعالی دنیا جہاں کی ساری خوشیاں اور نعمتیں آپ کو اور آپ کے خاندان کو عطا فرمائے. یا اللہ ہمارے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے اور نیکیوں کو سہ چند کر دے۔ آمین ثم آمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا www.nazirmalik.com

ایٹم بم سے زیادہ کرونا سے اموات

ہیرو شیما اور ناگا ساکی کے ایٹم بموں سے زیادہ اموات کرونا سے ہو چکی ہیں دنیا بھر میں 425000 افراد کرونا وائرس سے وفات پا چکے ہیں اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد ہیرو شیما اور ناگا ساکی میں ایٹم بم سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے اورکرونا کی یہ مار دھاڑ  ابھی جاری رہے گی کیونکہ اس وبا کا اب تک کوئی علاج نہیں بس احتیاط ہے۔ میرے ہم وطنو! اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں وگرنہ یہ اندھا وائرس ہے اس سے خود آپ بچنا اور دوسروں کو بچانا ہو گا۔ خاص طور پر وہ لوگ جو اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں دوسرے لوگوں سے دور رہیں الدعاء یا اللہ تعالی اس کرونا وبا سے ہماری حفاظت فرما۔ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں مگر تو تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہزا ہمیں معاف کردے۔ معافی کے لئےتیرے علاوہ کوئی در نہیں ہے۔ اے ہمارے پالنہار اگر تو ہماری حفاظت نہ کرے گا تو یہ تیری ادنہ سی غیر مرعی وائرس تیری رستی بستی دنیا کو چند دنوں میں کھنڈر کر دے گا۔ تیری یہ سجی سجائی دنیا کھنڈر بن جاۓ گی اور بے شک تو قطعا" یہ نہ چاہے گا لہزا اس موذی  وائرس کو تباہ و برباد کر دے  آمین یا رب ال...

روضہ رسول پر بدو کی دعاء

روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایک بدو کہ دعاء اے اللہ یہ آپ کے حبیب ہیں، میں آپ کا غلام ہوں اور شیطان آپ کا دشمن ہے۔ خدایا اگر تو مجھے بخش دے گا تو تیرا حبیب خوش ہوگا، تیرا بندہ کامیاب ہوگا اور تیرا دشمن غمگین ہوگا. مولا اگر تو نے میری بخشش نہیں کی تو تیرا حبیب غمگین ہوگا، تیرا غلام ناکام ہوگا اور تیرا دشمن خوش ہوگا. الہی! تیری شان اس سے بڑی ھے کہ تو اپنے حبیب کو غمگین کردے اپنے بندے کو ناکام اور اپنے دشمن کو خوش کردے. میرے پروردگار، ہم عرب ہیں ہمارے یہاں جب کوئی سردار فوت ہو جائے تو اس کی قبر پر غلاموں کو آزاد کیا جاتا ہے. یہ تو تمام جہانوں کے سردار محمد الرسول اللہﷺ کی قبر ہے، پس یہاں مجھ غلام کو جھنم کی آگ سے آزاد فرما دے۔ یا اللہ ہماری بھی سادہ سی دعاء قبول فرما لے اور ہم غلاموں کی گردنوں کو جہ کی آگ سے آذاد فر ما دے۔ آمین یا رب العالمین۔ Please visit us at www.nazirmalik. com

مقصد نزول قرآن

برادران اسلام دکھ کی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالی کے پیغام کو ہم نے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ در حقیقت مقصد نزول قرآن کچھ اور تھا اور آج کے کلمہ گو مسلمان نے اسے کیا بنا لیا۔ کیا قرآن مجید میڈیکل کی کتاب ہے؟ کیا یہ طبیبوں اور تعویزوں اور دم درود کے لئے بھیجا گیا؟ کیا قرآن قسم اٹھانے کی کتاب بنا کر بھیجا گیا؟ کیا قرآن بچیوں کو قرآن کے ساۓ تلے رخصت کرنے کے لئے بھیجا گیا؟ قرآن مجید میں کوئی ایک آیت بھی مجھے اس کے ثبوت میں نہیں ملتی اور اگر آپ میری راہنمائی فرما دیں تو نوازش ہوگی۔ اب آپ ذرا غور فرمائیں قرآن ہم سے کیا چاہتا ہے کیا مانگتا ہے تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا آج کے اس پر فتن دور میں وقت کی قلت کا رونا سب روتے نظر آتے ہیں اور ہم سب کی مصروفیت واقعی میں بہت بڑھ گئ ہے مگر اپنی روزمرہ مصروفیت سے کچھ وقت قرآن پڑھنے کیلئے ضرور نکالیں کیونکہ قرآن پڑھنا اللہ تعالی نے ہم پر نماز روزے کے فرائض کی طرح فرض کیا ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد جتنا آسانی سے ہو سکے ضرور قرآن پڑھیں چاہے چند آیات ہی کیوں نہ ہوں انھی آیات کا ترجمہ بھی دیکھ لیں تاکہ قرآن کا پیغام سمجھ سکیں کیونکہ یہ قرآن پر عمل کرنے کیل...

اے کن فیکون کے مالک

السلام علیكم ورحمة الله وبركاته اگر انسان کو امید کا تحفہ نہ ملا ہوتا تو زندگی موت سے بھی بدتر ہوتی۔ اے کن فیکون کے مالک اپنی قدرت کا کرشمہ دکھا دے، ہم تیرے گنہگار بندے ہیں تو ہم پر رحم فرما اور ہمیں اس موذی بیماری "کرونا" سے ہماری حفاظت فرما اور اس بے سکونی کیفیت سے نجات عطا فرما. یا اللہ!  اے ہر جاندار اور بے جان کے مالک, یہ "کرونا" بھی تیری غیر مرعی مخلوق ہے جو تیری طرف سے اس دنیا پر مسلط ہے اسے اپنے امر سے انسانوں کے لئے بے ضرر بنا دے تاکہ پریشان انسانیت کو سکون مل جائے۔ تیرے راز تو ہی جانتا ہے ہم تیرے مقصود سے بے خبر ہیں۔   بے شک تو ہی دعائیں قبول فرمانے والا ہے ہماری التجا سن لے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

چاند اور سورج گرہن کے وقت کیا کرنا چاہیئے

سورج یا چاند گرہن کے وقت کیا کرنا چاہیۓ؟ جس دن رسول اللہ صلعم کے صاحب زادے حضرت ابراہیم کا انتقال ہوا تو اس دن اتفاق سے سورج کو گرہن لگا تھا اور صحابہ اکرام میں چیمیگوئیاں شروع ہوئیں کہ آج سورج گرہن آپکے بیٹے کی وفات کی وجہ سے ہوا ہے۔ آپ صلعم نے فرمایا بےشک سورج اور چاند اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ہیں ان کو کسی کی موت یا زندگی کیوجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ جب تم  انہیں (اس حالت میں) دیکھو تو اللہ تعالی کی بڑائی بیان کرو، اللہ تعالی سے دعاء مانگو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو(مسلم)۔ صلاۃ خشوف یا صلاۃ کشوف۔ سورج اور چاند گرہن کے دوران رسول اللہ صلعم کی سنت مبارکہ یہ تھی کہ دو رکعت صلاۃ خشوف یا صلاۃ کشوف با جماعت ادا کرتے تھے ان دو رکعتوں میں متعدد رکوع اور لمبی قرآت ہوتی تھی یعنی نماز جاری رہتی تھی تا وقتیکہ گرہن نکل جاۓ۔ ان نمازوں کے لۓ آذان نہیں ہوتی بس مؤذن "صلاۃ جامع" کہہ کر نمازیوں کو بلاۓ گا اور یہ دونوں نمازیں جہری پڑھی جاتی ہیں چاہے دن ہو یا رات۔ سائینسی معلومات۔ سورج یا چاند گرہن کے دوران جتنی بھی روشنی زمین پر منعکس ہو کر آ رہی ہوتی ہے اس میں  گیما ریز اور دوسری نقصان دہ ریڈی ...

التحیات کی مسنون دعائیں

نماز میں التحیات اور درود ابراہیمی کے بعد ربی جعلنی پڑھنا مسنون نہیں بلکہ مندرجہ ذیل دعائیں مانگنا مسنون ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ نماز میں قبر کے عذاب سے پناہ مانگو (مسلم ۵۹۰) مگر افسوس کہ ہم نماز میں عذاب قبر سے پناہ نہیں مانگتے دعاء نمبر۔1 اَللّٰھُمَّ إنِّیْ أعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ،وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ،و َمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ،وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ  (بخاری:۱۳۷۷، مسلم:۵۸۸) دعاء نمبر۔2 اَللّٰھُمَّ إنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إلَّا أنْتَ، فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ، وَارْحَمْنِیْ إنَّکَ أنْتَ الْغَفُوْر ُ الرَّحِیْمُ آئیں نبی کریم کے مسنون اعمال اپنائیں طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.comالتحیات

تو نے یہ کارخانہ بے کار نہیں بنایا

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِO رَبَّنَا اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍO رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ أَنْ آمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئآتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِO رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَO } (آل عمران ۱۹۱-۱۹۴) ترجمہ اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے کار نہیں بنایا- تیری ذات پاک ہے تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا- اے اللہ! جسے تونے دوزخ میں داخل کر دیا‘ اسے تو نے رسوا کیا اور مشرکوں کا کوئی مددگار نہیں-اے ہمارے رب!ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز کو سنا(جو کہہ رہا تھا) کہ اپنے رب پر ایمان لائو تو ہم ایمان لے آئے- اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور فرما اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت دے- (ہمارا حشران کے ساتھ ہو) ہمارے مال...

اپنے مسلک کو ثابت کرنے کے لئیے شرعیت کشید نہ کریں

اپنے مسلک کو سچا ثابت کرنے کےلئے شرعیت کو اپنے فقہ کے مطابق کشید نہ کیا جاۓ۔  شرعیت محمدی پر من و عن عمل کرنے والا ہی محمدی کہلانے کا حقدار ہے۔ فرمان ربانی ہے  اللہ اور اسکے رسول سے آگے مت بڑھو(القرآن ایک اور آیت میں حکم ہے اطاعت کرو اللہ کی اور اسکے رسول کی اور اپنے اعمال ضائع مت کرو القرآن یعنی اللہ تعالی اور اسکے رسول اللہ کے علاوہ کسی اور کی اطاعت کرنے سے اعمال ضائع ہوجاتے ہیں احادیث نبوی اگر آپ کے نزدیک قابل عمل نہیں تو ان قرآنی آیات سے کیسے انکار کرو گے؟ حرف آخر اس مسئلے میں امام مالک کا مسلک مجھے زیادہ درست لگتا ہے کہ جہری رکعتوں میں سورۃ فاتحہ سنیں اور سری رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کی امام کے پیچھے قرآت کرنے سے قرآن و حدیث پر مکمل عمل ہو جاۓ گا علمی حلشرعیت

ائمہ اربعہ سے قبل امت کا کیا مذھب تھا

ذرا غور کریں کہ آئمہ اربعہ سے قبل امت کا کیا مذھب تھا؟ وہی دین حق تھا یعنی قرآن و سنت قرآن و سنت کے مقابلے میں راۓ اور اہل رائے کی کوئی اہمیت نہیں رسول اللہ دین کے مکمل اور بہترین شارع تھے۔ آئمہ کا دور دوسری اور تیسری صدی ہجری میں تھا اس دور میں دین کو چار پر تقسیم کر دیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ مسلمان دوبارہ ایک دین پر اکٹھے نہ ہو سکے اور آج اپنی اصل چھوڑ کر اپنی حمیت کھو بیٹھے۔ کیا ایک عرصہ تک حرم مکی میں چاروں آئمہ کے علیحدہ علیحدہ مصلے نہیں تھے؟ اس درجہ ہوۓ فقیہان حرم بے توفیق خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں حرَمِ پاک بھی، اللہ بھی، قُرآن بھی ایک کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک دین پر ایک لمحے کا غور و فکر ستر سال کی عبادت سے افضل ہے۔

کسی بھی امام نے اپنی تقلید کا حکم نہیں دیا

فقہا کی حقیقت کو سمجھنے کے لئے ان سب کی سوانح حیات پڑھیں۔اگر چاہیں تو کتب مجھ سے لے لیں جب آپ چاروں آئمہ کے اسلام کو پڑھیں گے تو آپکو ان کی حقیقت سمجھ میں آۓ گی آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ آئمہ میں آپس میں بہت سے اختلافات ہیں جبکہ کتاب اللہ میں کہیں اختلاف نہ پاؤگے آخر ان میں اختلاف کیوں ہیں جبکہ اکثر لوگ ان سب کو برحق سمجھتے ہیں۔ اگر آپ مذید گہرائی میں جائیں گے تو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ سے بھی ان کے اختلافات سامنے آئیں گے اور آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے آخر اسلام جو محمد رسول اللہ لے کر آۓ تھے وہ ان فقہا میں کہاں ہے؟ سچ یہ ہے کہ مروجہ اسلام رسول اللہ والا اسلام نہیں ہے میں آپکو اصل دین اسلام سمجھنے کی دعوت تحقیق دیتا ہوں داعی الی خیر نذیر ملک

علمی کاوشیں

برادرم علمی باتیں کریں تاکہ ہم بھی آپ کے علم سے استفادہ کر سکیں۔ بنا دلیل کسی کو جاہل گرداننہ بے عقلی ہے۔ میں نے کتاب و سنت سے دلائل دیۓ ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میرے دلائل بودے ہیں تو آپ میری تصحیح کر دیں میں ایک طالب علم ہوں اور علم کا قدردان ہوں میری تحاریر اور دلائل سے آپکو اندازہ ہو جانا چاہئیے کہ نہ تو میں نیم حکیم ہوں اور نہ ہی نیم ملاں الحمدللہ دین کا گہرا مطالعہ رکھتا ہوں اور اس شہر کا واحد اہل قلم و کتاب ہوں اور علماء اکرام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہوں۔ اہل علم طبقہ کے لوگ مذھبی سکالر اور اہل راۓ مانتے ہیں۔ کیا میری یہ پہچان ناکافی ہے کہ تین گورنر اوارڈز مجھے مل چکے ہیں سولہ کتابوں کا مؤلف اور سینکڑوں اخباری مضامین کا رائیٹر اور کالم نگار ہوں۔

ایک اسلام چار مسالک میں تقسیم

ایک اسلام چار مسالک میں تقسیم اسلام دوسری اور تیسری صدی ہجری میں چار گرہوں میں تقسیم ہو گیا تھا آئمہ اربعہ کے شاگردوں کی علمی بحوث اور کوفہ کی گلی کوچوں میں مناظروں کی گہما گہمی، علمی دھینگا مشتی اورکشتی میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لیۓ اپنی تمام تر قوتوں کو بروۓ کار لاتے ہوئے نتائج سے بے خبر امت چار مسالک میں تقسیم کر دی گئی اور اس طرح اسلام کی واحدانیت کا شیرازہ بکھر گیا۔ جس کا منطقی نتیجہ یہ نکلا کہ امت آج تک ایک پلیٹ فارم پر جمع نہ ہو سکی اور کفر کے فتوؤں کی فیکٹریوں نے اسلحہ سازی کا کام کیا اور آج ہم ایک دوسرے کو مسلمان کم اور کافر زیادہ گردانتے ہیں۔ درحقیقت اندھی تقلید ایک ایسا ناسور ہے جس نے ہر دور میں مسلم امّہ کے متحد جسم کو تشتت و افتراق سے لاغر و ناتواں کیا ہے۔ جس نے ہمیشہ دین اسلام کے مجلّٰی و مصفّٰی آئینے کو دھندلایا ہے۔ اسی تقلید کی وجہ سے مسلمان آپس میں ہمیشہ سے باہم دست و گریباں اور ایک دوسرے کے بالمقابل کھڑے نظر آئے ہیں۔ یہ تقلید ہی تو تھی جس نے عالم اسلام کو ایک صراط مستقیم کی بجائے نجات کے مختلف راستے دکھائے، اور دیکھتے ہی دیکھتے امتِ مسلمہ کا شیرازہ یوں بکھیرا ک...

مسئلہ تقلید

مسئلہ تقلید آئمہ اور محدثین کی دینی خدمات سے قطعا" انکار نہیں یہ سبھی لوگ دین کے استاذہ ہیں انھوں نے دین کو سمجھا ہے اور جو انکی سمجھ میں آیا وہ اپنی کتب میں تحریر کر دیا تاکہ لوگ رہنمائی حاصل کر سکیں یاد رہے کہ کسی امام نے یہ نہیں کہا کہ میری تقلید کرو یہ تو بعد کے لوگوں نے اپنے اپنے امام پکڑ لۓ اور مسلمان فرقوں میں بٹ گۓ۔ سوچو، جب اللہ تعالی نے دین مکمل ہونے کا اعلان کر دیا اور قرآن کی حفاظت کا خود ذمہ اٹھا لیا تو پھر کسی امام، محدث یا عالم دین کو کوئی حق نہیں کہ اپنی عقل سے مسائل گھڑے۔ مسئلہ تقلید ہر وہ شخص جسکو علم دین میں دسترس نہیں ہے اس کے لئے تقلید ضروری ہے لیکن جو شخص دین کے ماخوذ کو سمجھتا ہو اور مسائل کو اخد کر سکتا ہو اسکے لئے مقلد ہونا ضروری نہیں

حلال اور حرام جانور سے وطی

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 97=51-2/1433 چوپائے یا جانوروں سے شہورت پوری کرنا ناجائز ہے، شرعاً ایسا شخص لائق تعزیر اور سزا کا مستحق ہے، البتہ سزا میں کوئی تحدید نہیں ہے بلکہ یہ قاضی کی رائے پر موقوف ہے، وہ حسب حال جو سزا چاہے تجویز کرسکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند حلال جانور سے وطی  نبی اکرمﷺ سے یہ روایت کیا گیا ہے کہ جس جانور کے ساتھ وطی کی گئی ہو توا سے قتل کر دیا جائے لہٰذا جانور اگر ماکول اللحم مثلاً بکری وغیرہ ہو تو زیادہ بہتر یہ ہے کہ اسے ذبح کر دیا جائے تاکہ اس حدیث پر عمل ہو سکے اور اس بات کو بھی فراموش کر دیا جائے۔

گستاخ رسول تاریخ کے آینے میں

ﮔﺴﺘﺎﺧﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﺎﻡ.... ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﮯ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ.... ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﺍﺑﯽ ﺑﻦ ﺧﻠﻒ " ﺣﻀﻮﺭ ﷺ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ۳ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ رسول ﷺ " ﺑﺸﺮ ﻣﻨﺎﻓﻖ " ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ رضی اللہ عنہ ﮐﮯﮨﺎﺗﮭﻮﮞ۳ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ ﺍﺭﻭﮦ ( ﺍﺑﻮ ﻟﮩﺐ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ) ﮐﺎ ﻓﺮﺷﺘﮯ ﻧﮯ ﮔﻼ ﮔﮭﻮﻧﭧ ﺩﯾﺎ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﺍﺑﻮ ﺟﮩﻞ " ﺩﻭ ﻧﻨﮭﮯ ﻣﺠﺎﮨﺪﻭﮞ ﻣﻌﺎذ ﻭ ﻣﻌﻮﺫ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ رضی اللہ عنہ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﺍﻣﯿﮧ ﺑﻦ ﺧﻠﻒ " ﺣﻀﺮﺕ ﺑﻼﻝ رضی اللہ عنہ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ۲ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﻧﺼﺮ ﺑﻦ ﺣﺎﺭﺙ " ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ رضی اللہ عنہ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ۲ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﻋﺼﻤﺎ ( ﯾﮩﻮﺩﯼ ﻋﻮﺭﺕ )" 1 ﻧﺎﺑﯿﻨﺎ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﯿﺮ ﺑﻦ ﻋﺪﯼ رضی اللہ عنہ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ۲ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺋﯽ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﺍﺑﻮ ﻋﻔﮏ " ﺣﻀﺮﺕ ﺳﺎﻟﻢ ﺑﻦ ﻋﻤﺮ رضی اللہ عنہ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ۳ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﮐﻌﺐ ﺑﻦ ﺍﺷﺮﻑ " ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮ ﻧﺎﺋﻠﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ۳ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ " ﺍﺑﻮ ﺭﺍﻓﻊ " ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ رضی اللہ عنہ ﮐﮯﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ۳ ﮨﺠﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ۔ ﮔﺴﺘﺎﺥِ ﺭﺳﻮﻝ ﷺ " ﺍﺑﻮﻋﺰﮦ ﺟﻤﻊ " ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺻﻢ ﺑﻦ ...