!اے عقل و دانش والے لوگو
اے عقل و دانش والے لوگو! شہروں کا لاک ڈاؤن کرنا کرونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ اور خطرناک ہے۔ کرونا وائرس سے تو بچا جا سکتا ہے مگر بھوک سے بچنا مشکل ہے کیونکہ بھوک میں ہر جرم چھپا ہے۔ بے روزگاری سب سے زیادہ خطرناک وائرس ہے اگر کاروبار نہ ہو گا تو جمع پونجی کب تک چلے گی؟ موجودہ پاکستانی حکومت خودساختہ سائینس دانوں کی ٹیم ہے جو اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے اور حقیقت میں کچھ نہیں سمجھتے۔ حکمرانوں کا مقصد حیات فقط اپنے سیاسی مخالفین کو لاک ڈاؤن اور قرنطین کرنا ہے اس کے علاوہ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ یہ حلواہ پکاؤ اور حلوا کھاؤ لوگ ہیں۔ جب یہ حکومت جاۓ گی تو پاکستان تباہی کے دھانے پر کھڑا ہو گا اور ملک کا کوئی سیاستدان حکومت چلانے کو تیار نہ ہو گا۔ کیونکہ معاملات اتنے بگڑ چکے ہونگے کہ جن کا تدارک ممکن نہ ہو گا۔ اس وقت وطن عزیز گہری کھائی میں گر رہا ہے اور نا تجربہ کار لوگ اپنے اپنے خیالی تجربات کر رہے ہیں۔ کوئی ہم سے پوچھے کہ کاروبار ختم کیسے ہوتا ہے؟ کاروباری خسارہ کیا ہوتا ہے؟ سچ تو یہ ہے موجودہ حکومت کی طفلانہ پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ عرش سے فرش پر آ گیا ہے مگر حکومت کے آئن سٹائن تجربے...