خوشخبری خوشخبری سلسلہ سیرت نبی
*خوشخبری خوشخبری* اتوار 10 اکتوبر 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *خواتین و حضرات متوجہ ہوں* امسال ان شاء اللہ تعالی ربی الاؤل کے مہینہ میں ہم نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر معلوماتی مضامین کا سلسلہ شروع کیا ہے اور آپکو ہم نبی کریم ﷺ کی زندگی کے بارے میں معلومات کا خلاصہ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔ آج صبح ہم نے اس سلسلہ کی پہلی قسط جاری کر دی ہے جس کا عنوان ہے *خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم* (پیدائش سے بعثت تک) اور کل آپکی خدمت میں *خلاصہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم* (بعثت سے ہجرت تک) پیش کریں گے۔ آپ حضرات ہمارے آنے والے سبھی مضامین کو انہماک سے پڑھیں تاکہ نبی کریم ﷺ کی زندگی کے آپکو وہ پہلو بھی اجاگر ہو جائیں جو اس سے قبل آپ سے پنہاں تھے۔ یاد رہے کہ مضامین کے اس سلسلہ کو آپ تک پہنچانے کے لۓ میری ذاتی کاوش سے مستند کتب بخاری الشریف، مسلم الشریف، دیگر کتب صحاح ستہ اور سیرت نبی ﷺ پر دنیا کی اؤل انعام یافتہ کتاب *الرحیق المختوم* سے خصوصی سلیکٹڈ معلومات مرتب کی ہیں تاکہ سیرت نبوی الشریف ﷺ ہر آپ کو سیر حاصل معلومات فراہم ک...