غاصب کی شفاعت آپ بیتی
*کیا غاصب کی بھی شفاعت ہو جائے گی؟* منگل 28 مئی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اس سچی آپ بیتی تحریر کا مقصد عوام الناس کو چوکس کرنا ہے کہ اے دنیا والو اپنا سب کچھ اپنے بہن بھائیوں پر نچھاور نہ کر دو اپنی اولاد کا حق بھی پہچانو یاد رہے کہ کنبے کے سبھی بچے کامیاب نہیں ہوتے ہر گھرانے میں قدرتی طور پر ایک ہیرو ہوتا ہے جو اپنی قسمت، تعلیم اور ذاتی محنت کی وجہ سے دنیاوی ہمالیہ کی کھٹن چوٹیاں سر کرتا جاتا ہے اور اسے یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ یہ سب کچھ کب اور کیسے ہو گیا کیونکہ یہ تو اپنی سچی لگن میں میں مگن رہتا ہے یاد رہے کہ ہم تین بھائی تھے بڑا بھائی والد صاحب کے کاروبار کا حصہ تھا اور ہم دو چھوٹے اپنی تعلیم مکمل کرتے رہے گو میں جسمانی طور پر کمزور تھا مگر ذہنی طور پر فتین تھا اور تعلیم کے میدان میں ہر منزل با آسانی طے کرتا گیا اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1974 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں بحیثیت انجینیئر سلکٹ ہو گیا بعد ازاں جولائی 1980 میں ملک سے باہر جاب کا چانس ملا اور سعودی آرامکو میں تقریبا"ساڑھے تیئس سال ملک سے باہر ریاض سعودی عریبیہ کی الریاض آئل ر...