خلیفہ اؤل حضرت ابو بکر صدیق
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا خلیفہ اؤل حضرت عبداللہ بن ابی قحافہ المعروف حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ 27 اکتوبر 573ء کو مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے اور 23 اگست 634ء مدینہ المنورہ میں وفات پائی۔ حضرت ابوبکر صدیق پاکیزگی، بلند کردار،اعلیٰ اخلاق،عقل ودانش،فہم وفراست،امانت ودیانت اور خداترسی میں مشہور تھے۔ آپ ؓ ہمیشہ غرباء ومساکین پر خرچ کرتے تھے۔آپ ؓ نے اپنے دور حکومت میں مکہ شہر میں ایک مہمان خانہ بنارکھا تھاجہاں باہر سے آنے والے مسافروں کو کھانا اور رہائش مفت فراہم کی جاتی تھی۔حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے بیت اللہ میں توحید ورسالت پر خطبہ شروع کیا یہ تاریخ اسلام میں سب سے پہلا خطبہ اور حضرت ابوبکر صدیق ؓ پہلے خطیب تھے۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اپنے مال ودولت کو اسلام کیلئے وقف کردیا۔معراج کے سفر کی سب سے پہلے تصدیق حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے کی،جس کی بدولت حضور اکرم ﷺ کی زبان مبارک سے آپ ؓ کو صدیق کا لقب ملا۔ حضور ﷺ کے آخری ایام میں سیدنا حضرت ابوبکر صدیق نے حضور ؐ کے حکم سے مسجد نبوی میں مصلیٰ رسول ؐ پر نمازیں پڑھائیں۔حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے...