اشاعتیں

مارچ, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نماز عید

برادرم السلام علیکم گزارش ہے کہ فقط ایک بار بخاری شریف میں  عید کی نماز کا طریقہ دیکھ لیں اور پھر نبی کریم کے طریقہ کا اپنے طریقہ سے موازنہ کریں کہ کونسا طریقہ بہتر ہے اور مسنون ہے مذید برآں اپنی پنج وقتہ نماز کے طریقہ بھی بخاری الشریف سے موازنہ فرما لیں۔ اللہ تعالی حق پہچاننے اور پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین داعی الخیر انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا

موٹر سائیکل سواروں کے حاثات

*موٹر سائیکل سواروں کے بڑھتے ہوۓ حاثات* پیر 16 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  سابقہ سیفٹی انجینیئر آرامکو سعودیہ موٹرسائیکل اور بائی سائیکل دنیا کی وہ سواریاں ہیں جو چلتی تو زمین پر ہیں مگر زمین پر ان کے ٹائر بس انچ دو انچ ٹچ کرتے ہیں لیکن یہ پہیۓ کے مومنٹم کی وجہ سے بس چلتے رہتے ہیں مگر ان کا بیلنس رکھنا سوار کی ذمہ داری ہے سوار کا ذرا دھیان دائیں بائیں ہوا اور سوار اپنی سواریوں سمیت زمین پر دڑھام۔ وطن عزیز میں 60 % لوگ اندرون شہر چھوٹے سفر کے لئے بائیک کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ سواری ہونے کے ساتھ ساتھ تنگ سے تنگ گلی کوچوں میں بھی پہنچ جاتی ہے۔ لکین کچھ نہ سمجھ اور نا عاقبت اندیش حضرات دوسرے شہروں کا دور دراز سفر بھی بائیک پر کرنے سے دریغ نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات میاں بیوی بچوں سمیت ایک بائیک پر بڑے دھڑلے سے ہائی سپیڈ ٹریک میں بیچ گنجان ٹریفک کے بہاؤ میں تیز رفتاری سے  سڑکوں پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی لگن میں خطرناک صورت حال میں سفر کر رہے ہوتے ہیں اور ذرا سی کوتاہی اور غفلت ایک بڑے حادثات کا پیش خیمہ ہو جایا کرتی ہے۔ موٹرسائیکل کے موجد نے یہ سنگل پرسن سواری...

توبہ النصوح

*توبۃ النصوح* بدھ 18 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملکُُ سرگودھا "أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَيْهِ" ''استغفار'' کے معنی ہیں اپنے گناہوں اور قصوروں کی معافی مانگنا اور اللہ تعالی سے بخشش طلب کرنا یعنی توبہ کرنا، اور اس کی حقیقت اور روح یہ ہے کہ آدمی اپنے گناہوں کو سوچے، جنہوں نے اس کے نفس کو گھیر رکھا ہے، یعنی اس کو میلا اور پراگندا کررکھا ہے اور پھر اسبابِ مغفرت اختیار کر کے نفس کو ان گناہوں سے پاک کرے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ اؤل باری تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کا اعتراف کرے، اور اس پر ندامت کا اظہار کرے، اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کرے اور اس کے بعد صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے، اور اللہ تعالی سے معافی کےلئے یہ الفاظ استغفار کا مفہوم بخوبی و احسن طریقہ سے ادا کرتے ہیں۔ "أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَيْهِ" اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اپنے پروردگار سے اپنے تمام گناہوں کی معافی طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں، علماءِ کرام نے عربی نہ جاننے والوں کی آسانی کے لیے مختلف احادیث اور استغفار ...

عورتوں کے چلتر

*عورتوں کے چلتر*   اتوار 22 مئ 2022 انجینئر  نذیر ملک سرگودھا  ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک فلاسفر اپنی ایک کتاب کی تکمیل کے لیے شہر شہر قریہ قریہ پھر رہا تھا کہ وہ ایک گاؤں کے کنویں پر پہنچا جہاں کچھ عورتیں پانی بھر رہیں تھیں ایک عورت سے اس نے پینے کے لئے پانی مانگا عورت نے اسے پانی پلایا اور ساتھ ہی اس سے استفسار کیا کہ بھائی کہاں سے آئے ہو اور کس سے ملنا ہے وہ شخص گویا ہوا کہ کہ میں ایک محقق ہوں اور عورتوں پر تحقیق کر رہا ہوں اور میں ایک کتاب لکھ رہا ہوں جس کا نام ہے  *عورتوں کے چلتر*  خاتون نے پوچھا ابھی تک کیا لکھا ہے۔ محقق نے کچھ تفصیل اس کو بتلائی۔ خاتون کہنے لگی آپ میرے ساتھ گھر چلیں میں بھی آپ کو ایک چھوٹی سی چلتری دکھاتی ہوں۔ جب وہ اس خاتون کے ساتھ اس کے گھر گیا تو دیکھا کہ گھر میں تو کوئی شخص نہ تھا وہ کہنے لگی کہ میرے شوہر کے آنے کا وقت ہو گیا ہے اور اگر اس نے آپ کو میرے ساتھ دیکھ لیا تو ہم دونوں کی کمبختی آ جائے گی تو بہتر ہے کہ اس کو چلے جانے دو تو پھر میں آپ سے بات کروں گی فی الحال آپ یوں کریں کہ یہ جو لوہے کی پیٹی پڑی ہے اس میں تم چلے جاؤ میں باہر س...

رسول اللہ کا کھانے پینے کا ذوق

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کھانے پینے کا ذوق* جمعہ 27 مئی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *حضور ﷺ كا کھانے پینے کا ذوق بہت نفیس تھا* گوشت سے خاص رغبت تھی، زیادہ ترجیح دستی، گردن اور پیٹھ کے گوشت کو دیتے، نیز پہلو کی ہڈی پسند تھی، ثرید (گوشت کے شوربہ میں روٹی کے ٹکڑے بھگو کر یہ مخصوص عربی کھانا تیار کیا جاتا تھا) تناول فرمانا مرغوب تھا، پسندیدہ چیزوں میں شہد، سرکہ، خربوزہ، ککڑی، لوکی، کھچڑی، مکھن وغیرہ اشیاء قشامل تھیں، دودھ کے ساتھ کھجور (بہترین مکمل غذا بنتی ہے) کا استعمال بھی اچھا لگتا اور مکھن لگا کے کھجور کھانا بھی ذوق میں شامل تھا، کھرچن (تہ دیگی) سے بھی اُنس تھا، ککڑی نمک لگا کر اور خربوزہ شکر لگا کر بھی کھاتے، مریضوں کی پرہیزی غذا کے طور پر حریرا کو اچھا سمجھتے اور تجویز بھی فرماتے، میٹھا پکوان بھی مرغوب خاص تھا، اکثر جو کے ستو بھی استعمال فرماتے۔ ایک مرتبہ بادام کے ستو پیش کئے گئے تو یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ امراء کی غذا ہے، گھر میں شوربہ پکتا تو کہتے کہ ہمسایہ کے لئے ذرا زیادہ بنایا جائے، پینے کی چیزوں میں نمبر ایک میٹھا پانی تھا اور بطور خاص دو روز کی مسافت سے من...

اسلامی اخلاقیات

*سیاسی اور غیر سیاسی اجتماعی اور انفرادی اسلامی اخلاقیات* پیر 30 مئی 2022 انجینیئر  نذیر  ملک سرگودھا  اس پر فتن دور میں کچھ نا عاقبت اندیش سیاسی لیڈروں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور شتر بے مہار کی طرح جو منہ میں آتا ہے بک دیتے ہیں اور بولتے وقت یہ بھی نہیں سوچتے کہ عوام الناس اور ان کے اپنے چاہنے والوں کی اخلاقی قدروں پر ان منفی رویوں سے کیا اثرات مرتب ہونگے۔ سیاسی لیڈر قوم کے معمار ہوا کرتے ہیں اور اگر معمار ہی منحنی سوچ و بد زبان ہوں تو پھر قوم کی تعمیر نہیں بلکہ اخلاقی اور معاشرتی تباہی ایسی قوم کا مقدر بن جایا کرتی ہے جس کے سدھرنے کے لئے سال نہیں صدیاں چاہیئں۔ ہمارے نبی کریم صل اللہ  علیہ وآلہ وسلم  نے بگڑے ہوئے  عرب معاشرے کو اپنے حسن اخلاق سے ریوڑ سے مسلمان قوم بنا دیا۔ اے عقل و دانش والے لوگو۔  ہم تو نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میراث کے مالک تھے ہم نبی کریم کی مرتب کردہ اخلاقیات سے کیوں مرکز گریز ہوتے جا رہے ہیں؟ کیا معمار انسانیت نے کبھی یہ زبان استعمال کی تھی؟ ہم اپنے آپ کو اہل سنت والجماعت گردانتے ہیں مگر نبی کریم صل اللہ علیہ ...

سورہ العصر ترجمہ و تفسیر

*سورۃ العصر ترجمہ ومختصر تفسیر* منگل 14 جون 2022 انجینیئر  نذیر  ملک  سرگودھا  بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ وَالْعَصْرِ[1] إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ[2] إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ[3] زمانے کی قسم! [1] کہ بے شک ہر انسان یقینا گھاٹے میں ہے۔ [2] سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔ *مختصر نقصان اور اصحاب فلاح و نجات* «عصر» سے مراد زمانہ ہے جس میں انسان نیکی بدی کے کام کرتا ہے، زید بن اسلم رحمہ اللہ نے اس سے مراد عصر کی نماز یا عصر کی نماز کا وقت بیان کیا ہے لیکن مشہور پہلا قول ہی ہے۔ اس قسم کے بعد بیان فرماتا ہے کہ انسان نقصان میں، ٹوٹے میں اور ہلاکت میں ہے، ہاں اس نقصان سے بچنے والے وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں ایمان ہو، اعمال میں نیکیاں ہوں، حق کی وصیتیں کرنے والے ہوں یعنی نیکی کے کام کرنے کی، حرام کاموں سے رکنے کی ایک دوسرے کو...

بہترین حاکم اور برے حاکم

*بہترین حاکم اور برے حاکم کی وضاحت و شناخت* اتوار 19 جون 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہتر حاکم وہ ہیں جن کو تم چاہتے ہو اور وہ تمہیں چاہتے ہیں اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اور تم ان کے لئے دعا کرتے ہو۔ اور تمہارے برے حاکم وہ ہیں جن کے تم دشمن ہو اور وہ تمہارے دشمن ہیں، تم ان پر لعنت کرتے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم ایسے برے حاکموں کو تلوار سے دفع نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز کو قائم کرتے رہیں۔ اور جب تم اپنے حاکموں کی طرف سے کوئی ناپسندیدہ بات دیکھو، تو ان کے اس عمل کو برا جانو لیکن ان کی اطاعت سے باہر نہ ہو (یعنی بغاوت نہ کرو)۔ رواہ مسلم۔1228 *ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں میں قحط سالی کی وجہ سے غلہ مہنگا ہوگیا تو آپ رضی اللہ عنہ "جَو" کا آٹا استعمال کرنے لگے جس سے آپ رضی اللہ عنہ کے پیٹ میں گُڑگُڑاہٹ شروع ہوگئی۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے پیٹ پ...

یوم عرفہ کا روزہ

*یوم عرفہ جمعتہ المبارک کا ہوگا اور اس دن کا ایک روزہ دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے* جمعرات 07 جولائی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا یوم عرفہ کا ایک روزہ ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ یعنی دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے جبکہ یوم عاشورہ محرم کا روزہ گزشتہ سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہے *دلیل* حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا  میں اللہ تعالی سے امید رکھتا ہوں کہ یوم عرفہ کے روزے کے بدلے میں اللہ تعالی ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے اور  یوم عاشورہ محرم کے روزہ کے بدلہ میں گزشتہ سال کے گناہ معاف فرمائیں گے۔(مسلم) *وقوف عرفات ہی حج ہے* کل ان شاء اللہ جمعتہ المبارک 09 ذوالحجہ یعنی یوم عرفہ ہو گا اور حجاج کرام  میدان عرفات میں وقوف کریں گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے فرمایا کہ وقوف عرفات ہی حج ہے *ایک غلط فہمی کا ازالہ* یاد رہے حدیث الشریف کے مطابق روزہ 09 ذوالحجہ کا نہیں بلکہ یوم عرفہ کا ہوتا ہے یعنی جس دن حجاج کرام میدان عرفات میں وقوف فرماتے ہیں اور یہ کل جمعتہ المبارک ک...

گناہوں کی معافی کی سالانہ اسکیم

*گناہوں کی معافی کی سالانہ اسکیم* جمعرات 07 جولائی 2022 انجینیئر  نذیر  ملک سرگودھا کیونکہ اس سال حج جمعہ  کے دن ہو گا حجاج کرام خطبہ حج سماعت فرمائیں گے اور عام نمازی خطبہ جمعہ سماعت فرمائیں گے ان دونوں خطبوں میں سے ایک خطبہ کا سننا کفایت کرتا ہے دونوں خطبے سماعت کرنا ضروری نہیں ہے *گناہوں کی معافی کی اسکیم* حج کی ادائیگی  سے پچھلے سارے زندگی بھر کے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور جمعہ کے دن عام مسلمان یوم عرفہ کا ایک روزہ رکھ کر ایک سال اگلے اور ایک سال پچھلے کے گناہ معاف کرا سکتے ہیں (حوالہ مسلم شریف) خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس سال حج کر رہے ہیں اور عام امتی اپنی اپنی جگہ جمعہ کا روزہ رکھ کر اپنے دو سال کے گناہ معاف کروائیں۔ اللہ تعالی  عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین  داعی الی الخیر انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.com  Cell: 00923008604333

وقوف عرفہ

*آج یوم عرفہ ہے* جمعہ 08 جولائی  2022 انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا آج دس لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید عرفات کے میدان میں کھلے آسمان تلے اپنے رب کے حضور لبیک اللھمہ لبیک کا تلبیہ پکارتے ہوئے اپنی حاضری لگوا رہے ہیں۔ عَرَفَہ، ماہ ذوالحجہ کے نویں دن کو کہا جاتا ہے جس کی دین اسلام میں بہت اہمیت ہے۔عرفہ کا نام سرزمین عرفات سے ماخوذ ہے، یہ پہاڑوں کے درمیان ایک معلوم اور شناخت شدہ زمین ہے اسلئے اسے عرفات کہا جاتا ہے۔یوم عرفہ مسلمانوں کے ہاں افضل ترین ایام میں سے ایک ہے اور احادیث میں اس دن کے حوالے سے مختلف اعمال ذکر ہوئے ہیں جن میں سے افضل ترین عمل دعاء اور استغفار کرناہے۔روایات میں ملتا ہے کہ یوم عرفہ، اللہ تعالی کی پہچان اور شناخت کا دن ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو اپنی عبادت اور اطاعت کی دعوت دی ہے۔اس دن حجاج کرام میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعاء اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا پروردگار جو بڑی برکتوں اور بلند ذات والا ہے آخر تہ...

وقوف مذدلفہ

*وقوف مذدلفہ* ہفتہ 09 جولائی 2022 انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا  وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام مغرب کی آذان ہوتے ہی نماز پڑھے بغیر مذدلفہ کی طرف رخت سفر باندتے ہیں اور وہاں پر پہنچ کر نماز مغرب اور نماز عشاء قصر و جمع بین کرکے پڑھتے ہیں جیسے مینا میں نماز ظہر اور عصر قصر اور جمع بین کے ساتھ پڑھی تھیں۔ بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ حجاج کرام دوران حج عبادات تو بہت کم کرتے ہیں نمازیں قصر اور جمع بین کرتے ہیں مگر حج کا ثواب اتنا کہ زندگی بھر کے گناہ معاف ہو جائیں۔ سبحان اللہ الحمدللہ زائر حرم کا اصل مقصود تو اﷲ کے گھر خانہ کعبہ کی زيارت اور اس کے ديدار سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو سرور پہنچانا اور آتش شوق کو بجھانا ہے۔ حج کا اہم ترين رکن خانہ کعبہ ہی نہيں بلکہ ارضِ حرم سے باہر عرفات کے ميدان ميں ادا ہوتا ہے۔ اس کی حکمت ميں يہ بات بيان ہوئی کہ يہ حرم کے باب الداخلہ پر اجازت طلبی کی مانند اور خوب تو بہ استغفارکرکے ، گناہوں سے معافی مانگ کر قلب کی صفائی و پاکيزگی اور زيارت ِکعبہ کے لئے تياری نيز اہليت و صلاحيت پيدا کرنے کی طرح ہے۔  اسی طرح مزدلفہ کا وقوف انعامات الٰہیہ پر شکر بجالانے ...

احکامات قرآن قسط چہارم

*احکامات قرآن کریم* جمعہ 15جولائی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے قرآنی احکامات کو ہم نے یکجا کرنے کی کوشش کی ہے اور عرب وعزم کےجید  علماء کے  فتاوی کی روشنی میں سولات کے جوابات کو مرتب کیا ہے تاکہ قارئین کرام کو یہ ضروری اور اہم مسائل  کے بارے میں معلومات روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی تاکہ قارئین کرام  کے لئے  ان احکامات پر سمجھ بوجھ کر عمل کرنے میں آسانی ہو۔* *اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین* *داعی الی الخیر* *انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا* *گذشتہ سے پیوستہ قسط چہارم* سوال 36: قرآنی آیتوں اور سورتوں کو لکھ کر گھر کی دیواروں ، دکانوں ، گاڑیوں اور چوراہوں پر لٹکانا کیسا ہے ؟ جواب:  افتاء کی دائمی کمیٹی کا فتوی ہے کہ قرآنی آیتوں اور سورتوں کو لکھ کر گھر کی دیواروں، دکانوں، گاڑیوں اور چوراہوں پر لٹکانا درج ذیل اسباب کی بنا پر منع ہے : (1) قرآنی آیات اور سورتوں کے لٹکانے میں نزول قرآن کے مقاصد سے انحراف ہے۔ (2) یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین کے عمل کے سراسر خلاف ہے۔ (3) اللہ نے قرآن کریم...

احکامات قرآن قسط پنجم

*احکامات قرآن کریم* ہفتہ 16 جولائی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے قرآنی احکامات کو ہم نے یکجا کرنے کی کوشش کی ہے اور عرب وعزم کےجید  علماء کے  فتاوی کی روشنی میں سوالات کے جوابات کو مرتب کیا ہے تاکہ قارئین کرام کو یہ ضروری اور اہم مسائل  کے بارے میں معلومات روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا سکے تاکہ قارئین کرام  کے لئے  ان احکامات پر سمجھ بوجھ کر عمل کرنے میں آسانی ہو۔* *اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین* *داعی الی الخیر* *انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا* *گذشتہ سے پیوستہ قسط پنجم* سوال: قرآن مجید کی تلاوت سے فارغ ہو کر صدق اللہ العظیم کہنا کیسا ہے اور کیا ایسا کہنے پر کوئی دلیل ہے؟ جواب: قرآن کی تلاوت سے فارغ ہو کر صدق اللہ العظیم کہنے کی کوئی دلیل نہیں ہے گرچہ یہ اکثر قاریوں کا عمل ہے لیکن اکثریت کا عمل اس کے حق اور سچ ہونے کی دلیل نہیں ہے ، فرمان الٰہی ہے {وما اکثر الناس ولو حرصت بمومنین} البتہ جو لوگ قرآن کی تلاوت سے فارغ ہو کر صدق اللہ العظیم کہنے کے قائل نہیں ہیں ان کے ساتھ دلیل ہے جیسا کہ امام بخاری و امام مسل...

احکامات قرآن قسط ششم

*احکامات قرآن کریم* اتوار 17 جولائی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے قرآنی احکامات کو ہم نے یکجا کرنے کی کوشش کی ہے اور عرب وعزم کےجید  علماء کے  فتاوی کی روشنی میں سوالات کے جوابات کو مرتب کیا ہے تاکہ قارئین کرام کو یہ ضروری اور اہم مسائل  کے بارے میں معلومات روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا سکے تاکہ قارئین کرام  کے لئے  ان احکامات پر سمجھ بوجھ کر عمل کرنے میں آسانی ہو۔* *اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین* *داعی الی الخیر* *انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا* *گذشتہ سے پیوستہ قسط ششم* سوال 39: سجدہ تلاوت کرنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب:  سجدہ تلاوت واجب نہیں بلکہ سنت ہے اور اس کے سنت ہونے اور عدم و جوب کی دلیل یہ ہے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ نجم پڑھی اور آپ نے سجدہ نہیں کیا۔(صحیح بخاری: حدیث 1037، صحیح مسلم حدیث:577) اسی طرح حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن ممبر پر خطاب کے دوران سورہ نحل کی تلاوت کی اور پھر سجدہ کے مقام پر سجدہ کیا، پھر اس کے بعد وا...

احکامات قرآن کریم

*احکامات قرآن کریم* پیر 18 جولائی 2022 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے قرآنی احکامات کو ہم نے یکجا کرنے کی کوشش کی ہے اور عرب وعزم کےجید  علماء کے  فتاوی کی روشنی میں سوالات کے جوابات کو مرتب کیا ہے تاکہ قارئین کرام کو یہ ضروری اور اہم مسائل  کے بارے میں معلومات روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا سکے تاکہ قارئین کرام  کے لئے  ان احکامات پر سمجھ بوجھ کر عمل کرنے میں آسانی ہو۔* *اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین* *داعی الی الخیر* *انجینیئر  نذیر ملک سرگودھا* *گذشتہ سے پیوستہ قسط ہفتم* سوال 40: قرآن کی تلاوت سے فارغ ہو کر قرآن کو چومنا اور اسے پیشانی سے لگانا اور چہرے پر رکھنا کیسا ہے ؟ جواب:  قرآن کی تلاوت سے فارغ ہو کر قرآن کو چومنا اور اسے پیشانی سے لگانا اور چہرے پر رکھنا بدعت ہے ، (دیکھیے شیخ رائد بن صبری بن ابی علفہ کی کتاب معجم البدع) قرآن چومنے والے اسے پیشانی سے لگانے والے اسے کہتے ہیں کہ ہم ایسا قرآن کے احترام اور تعظیم میں کرتے ہیں جب کہ ہم کہتے ہیں کہ قرآن اور حدیث نبوی کا احترام اس میں ہے کہ اسے نہ چوما ...

صغیرہ اور کبیرہ گناہ میں فرق

*صغیرہ اور کبیرہ گناہ*   بدھ 20 جولائی 2022 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا معلوم ہوا کہ گناہوں کی دو قسمیں ہیں، کچھ کبیرہ، یعنی بڑے گناہ اور کچھ صغیرہ یعنی چھوٹے گناہ ۔اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اگر کوئی شخص ہمت کر کے کبیرہ گناہوں سے بچ جائے تو اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ ان کے صغیرہ گناہوں کو وہ خود معاف فرما دیں گے۔کبیرہ گناہوں سے بچنے میں یہ بھی داخل ہے کہ تمام فرائض و واجبات کو ادا کرے، کیوں کہ فرض و واجب کا ترک کرنا خود ایک کبیرہ گناہ ہے، تو حاصل یہ ہوا کہ جو شخص اس کا اہتمام پورا کرے کہ تمام فرائض و واجبات ادا کرے اور تمام کبیرہ گناہوں سے اپنے آپ کو بچا لے، تو حق تعالی اس کے صغیرہ گناہوں کا کفارہ کر دیں گے..... *گناہ اور اس کی دو قسمیں صغائر، کبائر*: آیت میں کبائر کا لفظ آیا ہے، اس لیے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ گناہ کبیرہ کسے کہتے ہیں؟ اور وہ کل کتنے ہیں؟ اور صغیرہ گناہ کی کیا تعریف ہے؟ اور اس کی تعداد کیا ہے؟علماءامت نے اس مسئلہ پر مختلف انداز میں مستقل کتابیں لکھی ہیں ۔ گناہ کبیرہ اور صغیرہ کی تقسیم اور ان کی تعریفات سے پہلے یہ خوب سمجھ لیجیے کہ مطلق گناہ نام ہے ہر ایسے کام کا ج...

خطبہ امام زین العابدین

*امام زین العابدین کا دمشق کی جامع مسجد میں خطبہ* جمعرات 03 اگست 2023 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے۔ لوگو! خدا نے ہمیں چھ امتیازات اور سات فضیلتوں سے نوازا ہے؛ ہمارے چھ امتیازات علم، حلم، بخشش و سخاوت، فصاحت، شجاعت، اور مؤمنین کے دل میں ودیعت کردہ محبت سے عبارت ہیں۔ ہماری ساتھ فضیلتیں یہ ہیں: خدا کے برگزیدہ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم سے ہیں۔ صدیق امیر المؤمنین علی بن ابی طالب ہم سے ہیں۔ جعفر طیار ہم سے ہیں۔ شیر خدا اور شیر رسول خدا حمزہ بن عبد المطلب سید الشہداء ہم سے ہیں۔ اس امت کے دو سبط حسن و حسین علیہ السلام ہم سے ہیں۔ زہرائے بتول سلام اللہ ہم سے ہیں اور مہدی امت ہم سے ہیں۔ لوگو! [اس مختصر تعارف کے بعد]  جو مجھے جانتا ہے سو جانتا ہے اور جو مجھے نہیں جانتا میں اپنے خاندان اور آباء و اجداد کو متعارف کرواکر اپنا تعارف کراتا ہوں۔ لوگو! میں مکہ و مِنٰی کا بیٹا ہوں، میں زمزم و صفا کا بیٹا ہوں، میں اس بزرگ کا بیٹا ہوں جس نے حجرالاسود کو اپنی عبا کے پلو سے اٹھاکر اپنے مقام پر نصب کیا، میں بہترینِ عالم کا بیٹا ہوں، میں ا...

ایک مجلس میں تین طلاق

*ایک مجلس میں تین طلاق* ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبد بن یزید (جو رکانہ اور اس کے بھائیوں کے والد ہیں) نے ام رکانہ کو طلاق دے دی، اور ایک عورت جو مزینہ کے قبیلے میں سے تھی اس سے نکاح کیا۔ وہ عورت رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور بولی یارسول اللہﷺ ابو رُکانہ میرے کام کا نہیں مگر اس بال کے برابر اور ایک بال اس نے اپنے سر کا پکڑا یعنی میری حاجت روائی اس سے نہیں ہو سکتی۔ لہذا میرے اور اس کے درمیان جدائی کرادیں، رسول اللہﷺ یہ سن کر گرم ہوئے اور رکانہ اور اس کے بھائیوں کو بلا بھیجا پھر آپﷺ نے لوگوں سے فرمایا کیا تم فلاں لڑکے کو دیکھتے ہو کتنا مشابہ ہے ابو رکانہ سے؟ لوگوں نے کہا ہاں پھر آپ ﷺ نے عبد بن یزید سے کہا اسے طلاق دے دے، اور اُم رکانہ سے رجوع کرلے۔ ابو رکانہ نے کہا کہ میں نے اس کو تین طلاق دی آپ ﷺ نے فرمایا: میں جانتا ہوں ، تو اس سے رجوع کر لے، اور اس آیت کی تلاوت فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ...﴾ ”اے نبی! (اپنی امت سے کہو کہ ) جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہو تو ان کی عدت میں انہیں طلاق دو...“۔   [حَسَنْ...

Zakat highlights

السلام علیکم واضع رہے کہ سال بھر کی جمع پونجی پر سال مکمل ہونا ضروری ہے۔  مثال: پچھلے رمضان میں جو مال آپکے پاس تھا اس پر زکوۃ اس رمضان میں دینا ہو گے اور اس سال جو مال آپکے پاس ہے اس پر زکوۃ اگلے سال رمضان میں دینا ہوگی۔ 1۔ *مکان، دوکان کے وصول ہونے والے کرایہ پر ذکواة* مکان یا دوکان کی مالیت پر زکاۃ نہیں بلکہ جو کرایہ ماہانہ آ رہا ہے اگر کرائے کی رقم جو سال مکمل ہونے پر بچ رہی ہوگی فقط اس پر ذکواة دینا ہوگی اگر رقم سال بھر میں ختم ہوگئی خرچ ہو گئی اس پر کوئی ذکواة نہیں۔ *ذاتی رہائشی مکان یا پلاٹ پر ذکواة نہیں۔* *اگر دوکان اپنے استعمال میں ہے اس پر بھی ذکواة نہیں* *یاد رہے کہ* سونے چاندی پر قیمت فروخت پر ذکواة دینا ہوگی۔ دوکان کے مال پر سال مکمل ہونے پر ذکواة دینا ہوگی۔ گھریلو سامان، گاڑیاں یا ہیرے جواہرات جو تجارتی غرض نہ ہوں ان پر ذکواة نہیں۔ اللہ تعالی کا قرض دل کھول کر ادا کریں۔ واسلام انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

النکاح من سنتی

*نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں* بدھ 18 رمضان المبارک 1446ھ انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  اس پر فتن دور میں ایک خطرناک رواج چل نکلا ہے کہ جوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور شادی کرنے سے بھاگتے ہیں مگر اس سلسلے میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث شریف بھول جاتے ہیں کہ  *النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتي فليس مني* نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ میں سے نہیں۔ ایک دوسرا ارشاد نبوی یہ بھی  *یاد رہے نکاح آدھا دین ہے* حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں  کہ رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا: "جس بندہ نے نکاح کرلیا اس نے اپنا آدھا دین مکمل کرلیا اب اسے چاہیئے کہ باقی آدھے کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے. یاد رہے کہ انسان کے جسم میں دو چیزیں ایسی ہیں جو عام طور پر دین میں نقصان اور فساد کا سبب بنتی ہیں:   (1) شرم گاہ۔ (2) پیٹ۔ *النکاح من سنتی فمن رغب عن سنتي فليس مني* نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔ *غور طلب انتباہ* *جس نے...

جمعرات اٹھارویں سپارے کا خلاصہ

*اٹھارہویں پارے کا خلاصہ*   1446 جمعرات 19 رمضان المبارک   انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  *اٹھارہویں پارے کا خلاصہ* اَعُوذُ بِالله مِنَ الشَّیطٰنِ الَّرجِیمِ بِسْمِ اللہ الرحمن الرحیم اٹھارہویں پارے کا آغاز سورہ مومنون سے ہوتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے اس گروہ کا ذکر کیا ہے جو جنت کے سب سے بلند مقام فردوس کا وارث بننے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ وہ مومن کامیاب ہوئے جنہوں نے اپنی نمازوں میں اللہ کے خوف اور خشیت کو اختیار کیا جنہوں نے لغویات سے اجتناب کیا جو زکوٰۃ کو صحیح طریقے سے ادا کرتے ہیں جو امانتوں اور وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں جو اپنی پاک دامنی کا تحفظ کرتے ہیں سوائے اپنی بیویوں اور لونڈیوں کے کسی کی خلوت میں نہیں جاتے ۔جو صاحب ایمان ایسا کرے گا وہ فردوس کا وارث بن جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب کافروں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آئے گا تو وہ چیخ پڑیں گے۔ اس وقت ان سے کہا جائے گا آج چیخ پکار مت کرو بے شک ہمارے مقابلے میں کسی طرف سے تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔ہماری آیات کی تمہارے سامنے تلاوت کی جاتی تو تم ایڑیوں کے ...