اشاعتیں

نومبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اہل حدیث کیا ہیں اور کون ہیں

’’ اہل حدیث کیا ھے اور کون ھیں"؟ تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا یہ دو لفظوں کا مرکب ہے: (۱) اہل (۲) حدیث اہل کا معنی والا۔ حدیث کا معنی بات اور گفتگو۔ اصطلاحاً: محدثین کی اصطلاح میں حدیث ہی اس قول فعل یا تقریر کوکہتے ہیں جو رسول ﷺ کی طرف منسوب ہو۔(القاموس الوحید) نبی کریم ﷺ کی بات کے علاوہ اللہ کے کلام قرآن مجید کو بھی حدیث کہا جاتا ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (اللّٰہُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ) (الزمر۔23) ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے بہترین حدیث نازل فرمائی ہے۔ پتہ چلا کہ(قرآن و حدیث‘‘ ان دونوں کو مشترکہ طور پر ’’حدیث‘‘ کہا جاتا ہے۔ اہل حدیث کا معنی قرآن و حدیث والا۔یعنی قرآن و حدیث پر عمل کرنے والا۔ *اہل حدیث کی ابتداء* نبی کریم ﷺ کی زندگی کے آخری ایام میں حجۃ الوداع کے موقعہ پر وادی منٰی میں خلفاء اربعہ، عشرۃ مبشرہ، حفاظ قرآن ، کاتبین وحی و دیگر ہزاروں صحابہ کے عظیم الشان مجمع کو تلقین کرتے ہوئے کہا تھا’’ تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمْرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسّکْتُمْ بِہِمَا کِتَابَ اللّٰہ وَسُنَّۃِ نَبِیِّہِ‘‘ ترجمہ: میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جب تک ان دونوں...

وراثت کی تقسیم کا قانون

Inheritance in Urdu. وراثت کی تقسیم کا قانونی طریقہ کار آسان اردو زبان میں ملاحظہ فرمائیں۔ اس پوسٹ کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کریں۔ وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار: (١): جائیداد حقداروں میں متوفی پر واجب الادا قرض دینے اور وصیت کو پورا کرنے کے بعد تقسیم ہوگی. (٢): اگر صاحب جائیداد خود اپنی جائیداد تقسیم کرے تو اس پر واجب ہے کہ پہلے اگر کوئی قرض ہے تو اسے اتارے، جن لوگوں سے اس نے وعدے کیۓ ہیں ان وعدوں کو پورا کرے اور تقسیم کے وقت جو رشتےدار، یتیم اور مسکین حاضر ہوں ان کو بھی کچھ دے. (٣): اگر صاحب جائیداد فوت ہوگیا اور اس نے کوئی وصیت نہیں کی اور نہ ہی جائیداد تقسیم کی تو متوفی پر واجب الادا قرض دینے کے بعد جائیداد صرف حقداروں میں ہی تقسیم ہوگی. جائیداد کی تقسیم میں جائز حقدار: (١): صاحب جائیداد مرد ہو یا عورت انکی جائیداد کی تقسیم میں جائیداد کے حق دار اولاد، والدین، بیوی، اور شوہر ہوتے ہیں. (٢): اگر صاحب جائیداد کے والدین نہیں ہیں تو جائیداد اہل خانہ میں ہی تقسیم ہوگی. (٣): اگر صاحب جائیداد کلالہ ہو اور اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں تو کچھ حصہ سوتیلے بہن بھائی کو جاۓ گا او...

ایک محب الوطن عام آدمی کی آواز

وطن عزیز ترقی کی راہ پر یا تباہی کے دھانے پر یہ تو آنے والا وقت بتلاۓ گا کہ میرے وطن کو تباہ و برباد کس نے کیا۔ کیا اس حکومت کے دور میں کوئی ترقی ہوئی ہے یا ہو رہی ہے؟ اتنا تو آپ کو بھی نظر آ رہا ہو گا کہ جو بھی ترقی نظر آ رہی ہے وہ پچھلے ادوار کی مرہون منت ہے۔ ملک کی معاشیات کو تباہ کر کے اب موجودہ حکومت " کرونا " کے پیچھے چھپ رہی ہے یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف ایک بزنس مین تھا اس نے اپنے دور میں فیکٹریاں لگائیں اور خوب منافع کمایا  کیا یہ کارخانے پاکستان میں نہیں لگے اور کیا یہ سڑکیں پاکستان میں نہیں بنیں؟ کاروبار کا اصول ہے کہ سرمایا دار اپنا سرمایا اپنے منافع کے لئے لگاتا ہے۔ جب کسی ملک میں کارخانے لگتے ہیں تو مزدوروں کو روزگار ملتا ہے۔ کاروبار سے بہت سے تاجر منسلک ہو کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔ کیا ملکی ترقی اسی کا نام نہیں؟ میں ایک مثال دیتا ہوں ایوب خان کے دور میں گوہر ایوب صاحب نے بنک سے کچھ قرض لیا اور قندھارا انڈسٹری کے نام سے کراچی میں بیڈ فورڈ ٹرک اور بسوں کا اسمبلی پلانٹ لگایا اور کچھ سالوں کے بعد اس نے لیا ہوا قرضہ بنک کو واپس کر دیا اور قندھارا انڈسٹریز  گوہر ایو...

پرویزی فرقہ کی اصلیت

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 500=119-4/1432 پرویزی فقہ منکرین حدیث ہی کی ایک قسم ہے جوکہ غلام احمد پرویز بٹالوی کی طرف منسوب ہے، اس فرقے کے عقائد قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کے بالکل مخالف ہیں، یہ فرقہ ظاہراً حدیث رسول کا منکر ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ فرقہ قرآن کریم اور مذہب اسلام کا بھی مخالف ہے؛ کیوں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے لے کر آج تک مذہب اسلام کا مدار دو ہی چیزیں رہی ہیں۔ (۱) کتاب اللہ، (۲) سنت رسول اللہ (حدیث) خلفائے راشدین، صحابہٴ کرام فقہائے عظام؛ بلکہ تمام عالم کے علماء حدیث رسول کو حجت مانتے آئے ہیں، مگر اس فرقے کا خیال اور عقیدہ یہ ہے کہ حدیث رسول حجت نہیں۔ در اصل اس فرقے کا مقصد صرف انکار حدیث تک محدود نہیں بلکہ یہ لوگ اسلام کے سارے نظام کو مخدوش کرکے ہرامر ونہی سے آزاد رہنا چاہتے ہیں، نمازوں کے اوقاتِ خمسہ، تعداد رکعات، فرائض وواجبات کی تفصیل، صوم وصلاة کے مفصل احکام، حج کے مناسک، بیع وشراء، امور خانہ داری، ازدواجی معاملات، اور معاشرت کے قوانین ان سب امور کی تفصیل حدیث ہی سے ثابت ہے، قرآن کریم میں ہرچیز کا بیان اجمالاً ہے جس کی تشریح وتفصیل حدیث می...

مثالی شوہر کی خوبیاں

مثالی شوہر کی خوبیاں بیوی سے حسن سلوک کرنے والا مرد بہترین شوہر ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کی رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کےلۓ اچھا ہو. اور میں تم سب میں سے اپنے اہل عیال کے لئے اچھا ہوں۔ جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کی بری باتیں کرنا چھوڑ دو (رواہ ترمزی حضرت ابن عباس کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورتوں کےلئے اچھا ہے(رواہ الحاکم اپنے اہل و عیال پر خوش دلی سے خرچ کرنا اچھے شوہر کی صفت ہے حضرت ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا آدمی کا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے(ترمذی الدعاء یا اللہ ہمارے گھروں کو شاد و آباد رکھ۔ اے اللہ تعالی ہماری عورتوں کو سلامت رکھ۔ ان میں برکت دے اور ہم میاں بیوی میں محبت ڈال دے۔ اے اللہ تعالی ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور زندگی میں ہمارے لئے حصول رزق میں آسانیاں فرما۔ آمین یا رزاق یا رب العالمین۔ طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

جس دوزخی کے دل میں رائی برابر ایمان ہو گا

جس دوزخی کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو گا حضرت ابی سعید الخدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر  (بھی) ایمان ہو، اس کو بھی دوزخ سے نکال لو۔ تب(ایسے لوگ) دوزخ سے نکال لئے جائیں گے اور وہ جل کر کوئلے کی طرح سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ پھر زندگی کی نہر میں یا بارش کے پانی میں ڈالے جائیں گے۔   اس وقت وہ دانے کی طرح اگ آئیں گے جس طرح ندی کے کنارے دانے اگ آتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ دانہ زردی مائل پیچ در پیچ نکلتا ہے(بخاری۔22) الدعاء یا اللہ تعالی اپنے اعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ تیری رحمت کے وسیلے سے جنت کا طلبگار ہوں. آمین یا رحمن الرحیم۔ طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

عقیدہ توحید جنت کے حصول کا ذریعہ

عقیدہ توحید ایمان کی جڑ اور حصول جنت کا ذریعہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ جو شخص اللہ سے اس کیفیت کے ساتھ ملاقات کرے کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو، وہ (یقیناً)  جنت میں داخل ہو گا، معاذ بولے، یا رسول اللہ! کیا میں اس بات کی لوگوں کو بشارت نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، مجھے خوف ہے کہ لوگ اس پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔ (رواہ بخاری الدعاء یا اللہ تعالی میں تیری ذات و صفات میں شرک سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میرے لئے توحید کو حصول جنت کا ذریعہ بنا دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

رشتوں کو جوڑے رکھیں، انکو ٹوٹنے سے بچائیں

رشتوں کو جوڑے رکھیں انکو ٹوٹنے سے بچائیں تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا کبھی کبھی ماں باپ کے ساتھ سب بہن بھائی ملکر بیٹھا کرو۔ کسی کے چہرے میں ماں مسکراتی نظر آئے گی۔ تو کسی کے لہجے میں باپ۔ ماں ایک ایسا بنک ہے جہاں ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں اپنے والد سے ہم کلام رہو۔ یوں وہ بوڑھا جوان رہتا ہے۔ آئنہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت ہے ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالی نے صفا و مروہ کو حج کا رکن بنا دیا۔ ماں کی اک عادت خدا سے بہت ملتی ہے دونوں ہی خطائیں معاف کر دیتے ہیں ماں باپ کے پاس بیٹھنے سے دو فائدے ہوتے ہیں  ایک تو آپ کبھی بڑے  نہیں ہوتے اور دوسرے وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔ رشتوں کو زندہ رکھیں ان کے بنا آپ ادھورے ہیں رشتے قائم رکھنے کے سنہری اصول۔۔ کبھی بھی رشتوں کو  ترازو میں نہ تولیں یہ تو ہر دور میں انمول رہے ہیں۔ رشتے وہی ہوتے ہیں جو بے لوث ہوں۔ دوستو کو نہ کھوئیں، ان کو ملاقاتوں میں زندہ رکھیں۔ اگر نۓ رشتے نہ بن سکیں تو پرانے رشتے نہ توڑیں، انھیں نبھاتے رہیں، ہو سکتا ہے کہ کل کوئی بہتر سبیل نکل آۓ۔ پیوستہ رہ شجر سے...

رشتوں کو جوڑے رکھیں SMS

رشتوں کو جوڑے رکھیں انکو ٹوٹنے سے بچائیں کبھی کبھی ماں باپ کے ساتھ سب بہن بھائی ملکر بیٹھا کرو۔ کسی کے چہرے میں ماں مسکراتی نظر آئے گی۔ تو کسی کے لہجے میں باپ۔ ماں ایک ایسا بنک ہے جہاں ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں اپنے والد سے ہم کلام رہو۔ یوں وہ بوڑھا جوان رہتا ہے۔ آئنہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت ہے ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالی نے صفا و مروہ کو حج کا رکن بنا دیا۔ ماں کی اک عادت خدا سے بہت ملتی ہے دونوں ہی خطائیں معاف کر دیتے ہیں ماں باپ کے پاس بیٹھنے سے دو فائدے ہوتے ہیں  ایک تو آپ کبھی بڑے  نہیں ہوتے اور دوسرے وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔ رشتوں کو زندہ رکھیں ان کے بنا آپ ادھورے ہیں

اسلام کا عورتوں پر احسان، عدت میں کمی

اسلام کا عورتوں پر احسان اسلام نے شوہر کی موت پر عورت کی عدت چار ماہ دس دن مقرر کی ہے جبکہ زمانہ جہالیت میں یہ عدت ایک سال تھی جسے مینگنی پھینکنا کہتے تھے حضرت زینب بنت امہ سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں جب کسی عورت کا شوہر مر جاتا تو وہ ایک نہایت تنگ و تاریک کوٹھڑی میں داخل ہو جاتی۔ سب سے برے کپڑے پہنتی اور خوشبو کا استعمال ترک کر دیتی۔ یہاں تک کہ اسی حالت میں ایک سال گزر جاتا پھر کسی چوپائے گدھے یا بکری یا پرندہ کو اس کے پاس لایا جاتا اور وہ عدت سے باہر آنے کے لیے اس پر ہاتھ پھیرتی۔ ایسا کم ہوتا تھا کہ وہ کسی جانور پر ہاتھ پھیر دے اور وہ مر نہ جائے۔ اس کے بعد وہ نکالی جاتی اور اسے مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی۔ اب وہ خوشبو وغیرہ کوئی بھی چیز استعمال کر سکتی تھی(بخاری 5337 حقوق نسواں کے علمبرداروں کےلئے لمحہ فکریہ: خواتین کے لئے یہ ہے وہ اصل تبدیلی، سہولت اور احسان جو محسن انسانیت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےجاہل معاشرے کو اسلام کی صورت میں دیا۔ یہ عورتوں پر احسان نہیں تو اور کیا ہے؟ نبی رحمت پر لاکھوں درود و سلام۔ طالب الدعاء انجینیئر نذیر...

قیامت کی ظاہری نشانیاں

قیامت کی ظاہری نشانیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ  علم(دین)  کم ہو جائے گا۔ جہل ظاہر ہو جائے گا۔ زنا بکثرت ہو گا۔ عورتیں بڑھ جائیں گی  اور مرد کم ہو جائیں گے۔ حتیٰ کہ 50 عورتوں کا نگراں صرف ایک مرد رہ جائے گا۔ (بخاری۔81) الدعاء یا رب کریم مجھے قرب قیامت کے فتوں سے محفوظ فرمانا اور یوم الحساب میرا حساب آسان لینا۔ اللھم حاسبنی حسابن یسیرا آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.com

دعوت توبہ اور تجدید ایمان

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تمام دنیا کے لوگوں کو عمومی اور امت مسلمہ کو خصوصی دعوت حق ہے کہ اللہ تبارک تعالی کے حضور اپنے کردہ گناہوں سے توبہ کریں اور تجدید ایمان کے ساتھ  فقط کتاب اللہ اور سنت رسول محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرنے والے بنیں۔ ۔ اے ہمارے رب تیرا شکر ہے کہ تو نے ہمیں امت محمدی میں پیدا کیا۔ ٹریلینز ٹریلینز بار درود و سلام ہو سیّد الاوّٓلین ولآخرین سیّد المرسلین، سیّد الثقلین نبی الحرمین الشریفین، امام القبلتین، امام المتقین، امام الانبیاء، نبی آخر الزماں، خاتم الانبیاء ولرسول، صاحبِ کعبہ قوسین محبوب ربّ المشرقین والمغربین، صاحب المعراج، جدِ الحسنِ والحسین مولناٰ و مولثقیلین ابی القاسم سیّدنا و مولنٰا و ملجانا و شفیعِنا و نبینا و سندِنا محمدی مصطفیٰ احمد مجتبیٰ حبیب کبریا صلّی اللّہ علیہِ وآلہ وسلّم پر۔ یا اللہ تعالی ہمارے سب گناہ معاف فرما دے اور ہمیں دین محمدی پر عمل کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

اضطراری حالت میں نمازی کے آگے سے گزرنا

اضطراری حالت میں ضرورت پڑنے پر نمازی کے سامنے دور سے گزرا جا سکتا ہے ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں گدھی پر سوار ہو کر چلا، اس زمانے میں، میں بلوغ کے قریب تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کے سامنے دیوار (کی آڑ)  نہ تھی، تو میں بعض صفوں کے سامنے سے گزرا اور گدھی کو چھوڑ دیا۔ وہ چرنے لگی، جب کہ میں صف میں شامل ہو گیا( مگر ) کسی نے مجھے اس بات پر ٹوکا نہیں(بخاری۔76 نماز کا ٹوٹ جانا۔۔ نمازی کے آگے سے گزرنے سی نمازی کی نماز نہیں ٹوٹتی لیکن گناہ آگے سے گزرنے والے کو ہوتا ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا(مفہوم)  نمازی کے سامنے سے ان تین چیزوں میں سے کوئی چیز گزر جاۓ تو نماز ٹوٹ جاتی ہے جوان عورت گالا کتا گدھا۔ مسئلہ  نمازی کو چاہئیے کہ نماز پڑھتے وقت اپنے آگے "سترہ" رکھے تاکہ گزرنے والا سترہ کے آگے سے گزرے تو اسے کچھ گناہ نہ ہوگا۔ الدعاء یا اللہ تعالی تیرا حکم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقہ پر بجا لانے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

اللہ تعالی کی بارگاہ میں محبوب اعمال

اللہ تعالی کی بارگاہ میں محبوب اعمال میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے وقت پر نماز پڑھنا، پھر پوچھا، اس کے بعد، فرمایا والدین کے ساتھ نیک معاملہ رکھنا۔ پوچھا اس کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تفصیل بتائی اور اگر میں اور سوالات کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور زیادہ بھی بتلاتے۔ (لیکن میں نے بطور ادب خاموشی اختیار کی) رواہ بخاری۔527  الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے پر کرنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.com

میرا رب میرے پاس خواب میں

حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا میرا رب میرےپاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا اور کہا اے محمد میں نے کہا میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں اللہ تعالی نے فرمایا۔کیا تجھے معلوم ہے بلند پایہ فرشتوں کی جماعت آپس میں کس چیز کے بارے میں جھگرتی ہے؟ میں نے عرض کیا۔ درجات بلند کرنے والے اعمال کے بارے میں۔ گناہ مٹانے والے اعمال کر بارے میں۔ جماعت کے لئے مسجد کی طرف چل کر آنے والے قدموں کے ثواب کے بارے میں شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں جو شخص ان اعمال کی حفاظت کرے گا وہ خیر اور بھلائی پر زندہ رہے گا۔ خیر و بھلائی پر مرے گا اور گناہوں سے ایسے پاک و صاف ہوگا جس طرح ماں کے جننے کے دن گناہوں سے پاک و صاف ہوتا ہے(ترمذی الدعاء یا اللہ تعالی مجھے خیر و بھلائی پر زندہ رکھ اور خیر و بھلائی پر ہی موت دینا۔ یا اللہ میرا حساب آسان لینا اور میری خطائیں درگزر کرنا اور مجھے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنا۔ یا حیئ و یا قیوم برحمتک استغیث آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

What is N R O

What is N.R.O  تلخیص انجینیئر نذیر ملک سرگودھا  لفظ NRO  National Reconciliation Ordinance  کا مخفف ہے یعنی قومی مفاہمتی فرمان جسے سابقہ صدرپاکستان پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 کا جاری کیا۔ اس قانون کے مطابق یکم جنوری 1986ء سے 12 اکتوبر 1999ء کے دوران مالی لوٹ کھسوٹ میں ملوث سیاستدانوں (جس میں بینظیر اور زرداری سر فہرست تھے) کو حکومت "قومی مفاہمت" کے جذبہ کے تحت معاف کر سکے گی۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو خاندان پر تمام مالی لوٹ کھسوٹ کے مقدمات حکومت پاکستان نے واپس لے لیے۔  حکومت کے مطابق آٹھ ہزار سے زائد افراد نے اس فرمان سے فائدہ اُٹھایا جن میں سرکردہ آصف علی زرداری، الطاف حسین (سیاستدان)، رحمان ملک، حسین حقانی شامل ہیں۔[3] صدر پاکستان آصف علی زرداری ، گورنر سندھ عشرت العباد کے علاوہ پاکستان کی مجلس قانون ساز کے 186 اراکین نے اس سیاہ صدارتی حکم سے استفادہ کرتے ہوۓ اپنے جرائم (جن کی اکثریت کرپشن کے مقدمات پر مشتمل ہے ) معاف کرا‎ۓ ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 152 اور سینٹ کے 34 اراکین شامل ہیں ان سب "معزز" اراکین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی ، ...

مٹی سے رشتہ

مٹی سے رشتہ میں کچھ ایسے لوگوں سے واقف ہوں جنھوں نے اپنی پوری جمع پونجی لگا کر بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے باہر بھجوا دیا، بچے جہاں گئے وہیں کے ہوگۓ یوں ان کے جنازے اوروں نے پڑھے میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے جو امن، انصاف، خوش حالی اور مطمئن زندگی کے لیے خاندان کو ملک سے باہر لے گئے، آخر میں خود واپس آ گئے، خاندان وہیں رہ گیا اور جب انتقال ہوا تو بچوں کو چھٹی ملی اور نہ ہی فلائیٹ. میں ایسے لوگوں سے بھی واقف ہوں جو زندگی میں غرور کا غ ہوتے تھے، جنھوں نے زندگی اقتدار کا الف اور شہرت کی ش بن کر گزاری لیکن جب یہ مرے تو دس دس سال تک انکی قبر اولاد کے جوتوں کی آہٹ بھی نہ سن سکے آپ اپنی اولاد کو اپنے آپ سے اتنا بھی دور نہ کریں کہ یہ آپ کے جنازے میں شریک نہ ہو سکیں

قوم کی بیٹیاں

قوم کی بیٹیاں اب تو نہ اپنی ثقافت کا احترام رکھ پاتی ہیں اور نا ہی اسلامی احکام کی پابندی، نماز وقرآن سے اتنی دوری ہوجاتی ہیں کہ لوگ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ نماز اللہ کا حکم ہے، کہتے ہیں کہ میرے اعمال میرے ساتھہ ہیں، میں پڑھوں یا نہ پڑھوں، کچھہ لوگ تو یہاں تک کہہ بیٹھتے ہیں کہ اصل معاملہ دل کا ہے، دل صاف ہونا چاہیے، یہ نماز اور قرآن کیا چیز ہے. ایسی سوچ پہ توبہ کرنا چاہیے کیا معاشرے میں اتنی ڈھٹائی پیدا ہو گئی ہے کہ لوگوں نے اللہ تعالی سے بھی ڈرنا چھوڑ دیا ہے کیا یہ بھول رہے ہیں کہ ہمیں لوٹ کر اللہ تعالی کی طرف جانا ہے اور اپنے کردہ اعمال کا درست حساب دینا ہے جس میں کوئی اینگی بینگی نہیں چلے گی اور پھر اللہ کے ہاں سزا بھی بھگتی ہے الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکامات پر تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے پر عمل کرنے والا بنا دے اور آخرت میں ہمیں کامیابی عطا کرنا۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. comقوم کی

دل کی اتاہ گہرائیوں سے دعاء

دل کی اتاہ گہرائیوں سے اے اللہ ھمیں ہدایت دے، ہمارے اندر صحابہ اکرام والا اسلام سرایت کر دے، ہمیں اسلامی حمیت عطا کر کہ ہم اغیار کے آگے نہیں تیرے آگے جھکیں،  اے ہمارے رب ہماری قوم کو ہدایت کامل عطا کر۔ اے اللہ اگر آپکی مدد نہ آئی تو ہم تو دھیرے دھیرے غیر اسلامی کلچر میں غرق ہوتے جا رہے ہیں اور ہمیں خبر بھی نہ ہوئی کہ ہم کہاں سے کہاں پہنچ گۓ اے رب ہمارے حکمرانوں سے دین کے نفاذ کا کام لےلے وگرنہ اسلام کی قدریں ہمارے دلوں سے محو ہو رہی ہیں۔ بس فقط آپ ہی ہیں جو ہماری ڈوبتی ہوئ ناؤ کو غیر اسلامی کلچر سے نکال کر ہمیں دین کے سیدھے راستہ پر لگا سکتے ہیں۔ یا اللہ ہم مغلوب ہو گۓ ہیں ہماری دعائیں قبول فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک Please visit us at www.nazirmalik. com

گھر سے وضو کرکے مسجد آنے کا اجر

گھر سے وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے کے ارادہ سے مسجد میں آنے والے کو حج کے برابا ثواب ملتا ہے حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا..  جو شخص گھر سے وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے کےلئے مسجد میں آۓ اس کے لئے حج کا احرام باندھنے والے آدمی کے برابر ثواب ہے اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز ادا کرنا جن کے درمیان کوئی لغو اور بیہودہ بات نہ کی گئی ہو ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے۔(رواہ ابوداؤد الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکامات تیرے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے کے مطابق بجا لانے والا بنا دے اور ان اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔ آمین یا رحمن و رحیم طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. comگ

حمل والی خواتین کی عدت وضع حمل

حمل والی خواتین کی عدت وضع حمل یعنی بچہ جننے تک ہے ایک شخص ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ آنے والے نے پوچھا کہ آپ مجھے اس عورت کے متعلق مسئلہ بتائیے جس نے اپنے شوہر کی وفات کے چار مہینے بعد بچہ جنا؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ جس کا خاوند فوت ہو وہ عدت کی دو مدتوں میں جو مدت لمبی ہو اس کی رعایت کرے۔( ابوسلمہ نے بیان کیا کہ ) میں نے عرض کیا کہ ( قرآن مجید میں تو ان کی عدت کا یہ حکم ہے) حمل والیوں کی عدت ان کے حمل کا پیدا ہو جانا ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں بھی اس مسئلہ میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہوں۔ ان کی مراد ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے تھی آخر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام کریب کو ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا یہی مسئلہ پوچھنے کے لیے۔ ام المؤمنین نے بتایا کہ سبیعہ اسلمیہ کے شوہر ( سعد بن خولہ رضی اللہ عنہما) شہید کر دیئے گئے تھے وہ اس وقت حاملہ تھیں شوہر کی موت کے چالیس دن بعد ان کے یہاں بچہ پیدا ہوا پھر ان کے پاس نکاح کا پیغام پہنچا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نکاح کر دیا...

طلاق دینے کا شرعی طریقہ

طلاق دینے کا شرعی طریقہ تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اور اللہ کے احکام کو کھیل نہ بناؤ (بقرہ۔132) اللہ تعالی کے ہاں جائز کاموں میں سب سے پسندیدہ کام نکاح اور جائز کاموں میں ناپسندیدہ کام طلاق۔ طلاق دینے کا شرعی طریقہ: ایک طلاق سے علیحدگی: شوہر بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر پہلی طلاق دے اور دوران عدت(تین ماہ) رجوع نہ کرے تو عدت ختم ہوتے ہی میاں بیوی میں مستقل علیحدگی ہو جاۓ گی۔ اس صورت میں دوسری اور تیسری طلاق کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ ایک طلاق سے فریقین میں علیحدگی کا فائدہ یہ ہے کی یہ مرد اور عورت اگر آئندہ کبھی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بلا تردد کر سکتے ہیں ایک طلاق کی عدت ختم ہونے سے قبل اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کر سکتے ہیں اور اس طرح دوبارہ نکاح کی ضروت نہیں مگر عدت(تین ماہ) پوری ہو جانے کی صورت میں اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو نۓ سرے سے نکاح کرنا پڑے گا۔ دوسری طلاق سے علیحدگی: پہلی طلاق سے رجوع کے بعد دوبارہ کبھی بھی فریقین میں پھر اختلافات پیدا ہو جائیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جائے تو شوہر بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر دوسری...

NRO این آر او کیا ہے

What is N.R.O تلخیص انجینیئر نذیر ملک سرگودھا لفظ NRO National Reconciliation Ordinance کا مخفف ہے یعنی قومی مفاہمتی فرمان جسے سابقہ صدرپاکستان پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 کا جاری کیا۔ اس قانون کے مطابق یکم جنوری 1986ء سے 12 اکتوبر 1999ء کے دوران مالی لوٹ کھسوٹ میں ملوث سیاستدانوں (جس میں بینظیر اور زرداری سر فہرست تھے) کو حکومت "قومی مفاہمت" کے جذبہ کے تحت معاف کر سکے گی۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو خاندان پر تمام مالی لوٹ کھسوٹ کے مقدمات حکومت پاکستان نے واپس لے لیے۔ حکومت کے مطابق آٹھ ہزار سے زائد افراد نے اس فرمان سے فائدہ اُٹھایا جن میں سرکردہ آصف علی زرداری، الطاف حسین (سیاستدان)، رحمان ملک، حسین حقانی شامل ہیں۔[3] صدر پاکستان آصف علی زرداری ، گورنر سندھ عشرت العباد کے علاوہ پاکستان کی مجلس قانون ساز کے 186 اراکین نے اس سیاہ صدارتی حکم سے استفادہ کرتے ہوۓ اپنے جرائم (جن کی اکثریت کرپشن کے مقدمات پر مشتمل ہے ) معاف کرا‎ۓ ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 152 اور سینٹ کے 34 اراکین شامل ہیں ان سب "معزز" اراکین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی ، متح...

مسجد کا احترام

غیر مسلم مسجد میں داخل ہو سکتا ہے حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ ایک آدمی اونٹ پر آیا اور مسجد میں اپنا اونٹ بٹھایا اسے رسی سے باندھا اور پوچھا۔ تم میں سے محمد کون ہیں؟ ہم نے اسے بتایا یہ تکیہ لگاۓ ہوئے گورے شخص محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں (رواہ ابوداؤد-460) مسجد میں خرید وفروخت کرنا منع ہے ابو ہریرہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو اللہ تعالی تجھے تجارت میں نفع نہ دے اور جب کسی کو اپنی گمشدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرتے دیکھو تو کہو اللہ تعالی تجھے کبھی واپس نہ دے (رواہ ترمزی 1066 مسجد میں بلند آواز سے گفتگو کرنا منع ہے الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں مسجدیں آباد کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. comمسجد

حکومت کی کارکردگی اور مشیروں، وزیروں کی کاروائیاں

حکومت کی کاکردگی، وزراء اور مشیروں کی کاروائیاں ملکی معیشت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ مہنگائی انتہا پر مگر حکومت مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو بھوک میں میٹھی نیند سلانے کے لئے بھنگ کو پروموٹ کر رہی ہے۔ ہمارے ایماندار وزیر اعظم سیمیناروں میں اچھی اچھی تقریریں کر کے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔ خان صاحب آپ ملک کے وزیر اعظم ہیں سیمینار یا سمپوزیم کے منٹر نہیں ہیں۔ آپ نئ نئ تھیوری پیش نہ کریں بلکہ آگے بڑھکر ملک کے مسائل حل کریں اور معیشت کو سنبھالا دیں قوم کو بھنگ پر نہ لگائیں انکی بھوک مٹائیں۔ ریاست مدینہ میں بھنگ کا استعمال حرام تھا اور آج بھی حرام ہے۔ آپکی ایمانداری آپکو مبارک، ہمیں تو مسائل کا حل چاہیۓ ملکی اکانومی تباہ ہو چکی ہے اور عوام بے روزگاری کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہو رہی ہے، مہنگائی تن کے کپڑے اتارنے کو ہے لیکن حکومتی مشیر حزب اختلاف پر الزام تراشی اور انکو نیچا دیکھانے کے نت نۓ طریقے گھڑتے رہتے ہیں جبکہ ان کو تو چاہئیے تھا کہ وزیر اعظم صاحب کو اچھے اچھے اور کار آمد مشورے دیں تاکہ حکومت کامیاب ہو سکے مگر وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج اپنی تمام تر توانائیاں فقط حزب ...

نومولود بچے اٹھا کر بیچنے والے گروہ

نو مولود بچے اٹھا کر بیچنے والے گروہ تحریر و تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا لاہور پولیس نے حال ہی میں ایک ادھیڑ عمر کی عورت پکڑی جو اسپتالوں سے نومولود بچے اٹھا کر بیچتی تھی اسکے ساتھ اس کا میاں بھی شامل تھا اور یہ لوگ پچیس سے چالیس ہزار روپۓ میں بچہ آگے کسی منظم گروہ کو بیچتے تھے اور نہ جانے اس طرح کے کتنے نا عاقبت اندیش لوگ اس گھناونے جرم میں ملوث ہیں، کتنے تو پکڑے جاتے ہیں اور اکثر پولیس کے ہتھے چڑھتے ہی نہیں ہیں اور نہ جانیں کتنی ماؤں کی گود اجاڑ رہے ہیں۔ اس گھناونے جرم کے کئی پہلو ہیں جیسے اسپتالوں کی نرسری کی ناقص حفاظت، عملے کی غفلت یا ملوث، بچے والوں کی غفلت، پکڑے جانے والے مجرموں کو سزا کا نہ ملنا، والدین اور نومولود کی باقی زندگی، ماؤں کا ساری عمر تڑپنا اور نہ جانے کون کون سی کہانیوں کا جنم لینا۔ یہ سب کچھ اور اسی نظیر کے دوسرے نت نۓ جرائم اب اتنے کیوں کیوں بڑھ گۓ ہیں۔ بڑے غور و خوذ کے بعد کچھ انکشافات ہوۓ ہیں۔ آیۓ ان پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ ان جرائم اور مجرموں کا سدباب کرنے میں مدد اور رہنمائی مل سکے انسان کو جب چھوٹے گناہ پر سزا نہیں ملتی تو اس کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور دھیر...