اشاعتیں

جنوری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وہابی کوئی دین مذہب یا فرقہ نہیں

وہابی کوئی، دین، مذہب یا فرقہ نہیں 30 جنوری 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سعودی عرب کے مسلمانوں کو برصغیر کے کچھ لوگ اور ایرانی لوگ وہابی کہتے ہیں جبکہ عرب کے  یہ لوگ مسلم اہل سنت والجماعت ہیں اور ان کی بنیاد خالص توحید پر ہے اور آج بھی ان کے ہاں کوئی بھی بدعت نہیں اور قرآن کا قانون اور نظام الصلاۃ عملی طور پر نافذ ہے اور در حقیقت محمد الرسول اللہ کا اصل اسلام وہی ہے۔ ہم سب محمد العربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیروکار ہیں مگر افسوس صد افسوس ہم نبی کریم کی پیروی من و عن نہیں کر رہے اور ہم نے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دین میں بہت سی ملاوٹ کر لی ہے اور پھر بھی سمجھتے ہیں کہ ہم محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سچے امتی ہیں؟   قرآن مجید فرقان حمید لوگوں کو یوں سمجھاتا ہے۔ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ حیوان ہیں بلکہ حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔(القرآن اللہ اور اسکے رسول سے آگے مت بڑھو (القرآن دین کے معاملے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حکم کی اطاعت کرنا فرض ھے ارشاد باری تعالی ہے  "هم نے جو بھی رسول بھیجا وه اس لیۓ که الله کے حکم سے اس کی اطاعت کی جاۓ (نسا٦٤...

غیر مسلم مسجد میں داخل ہو سکتا ہے

*غیر مسلم مسجد میں داخل ہو سکتا ہے* جنوری 31، 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ ایک آدمی اونٹ پر آیا اور مسجد میں اپنا اونٹ بٹھایا اسے رسی سے باندھا اور پوچھا۔  تم میں سے محمد کون ہیں؟ ہم نے اسے بتایا  یہ تکیہ لگاۓ ہوئے گورے شخص محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں (رواہ ابوداؤد-460) ابو ہریرہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو اللہ تعالی تجھے تجارت میں نفع نہ دے اور جب کسی کو اپنی گمشدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرتے دیکھو تو کہو اللہ تعالی تجھے کبھی واپس نہ دے (رواہ ترمزی 1066 مسجد میں بلند آواز سے گفتگو کرنا منع ہے الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں مسجدیں آباد کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین

رقیعہ شرعیہ

رقیعہ شرعیہ  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم سفر میں تھے۔ دوران سفر میں وہ عرب کے ایک قبیلہ پر اترے۔ صحابہ نے چاہا کہ قبیلہ والے انہیں اپنا مہمان بنا لیں، لیکن انہوں نے مہمانی نہیں کی، بلکہ صاف انکار کر دیا۔ اتفاق سے اسی قبیلہ کے سردار کو سانپ نے ڈس لیا، قبیلہ والوں نے ہر طرح کی کوشش کر ڈالی، لیکن ان کا سردار اچھا نہ ہوا۔ ان کے کسی آدمی نے کہا کہ چلو ان لوگوں سے بھی پوچھیں جو یہاں آ کر اترے ہیں۔ ممکن ہے کوئی دم جھاڑنے کی چیز ان کے پاس ہو۔ چنانچہ قبیلہ والے ان کے پاس آئے اور کہا کہ بھائیو! ہمارے سردار کو سانپ نے ڈس لیا ہے۔ اس کے لیے ہم نے ہر قسم کی کوشش کر ڈالی لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔ کیا تمہارے پاس کوئی چیز دم کرنے کی ہے؟ ایک صحابی نے کہا کہ قسم اللہ کی میں اسے جھاڑ دوں گا لیکن ہم نے تم سے میزبانی کے لیے کہا تھا اور تم نے اس سے انکار کر دیا۔ اس لیے اب میں بھی اجرت کے بغیر نہیں جھاڑ سکتا، آخر بکریوں کے ایک گلے پر ان کا معاملہ طے ہوا۔ وہ صحابی وہاں گئے اور «الحمد لله رب العالمين» پڑھ پڑھ کر دم کیا۔ ایسا معلوم ہوا جیسے کسی کی رسی کھول دی گئی ہو۔ وہ سردار اٹھ کر چلنے ...

مصیبت میں اللہ تعالی سے مدد کی دعاء

مصیبت میں اللہ تعالی سے مدد کی دعاء جب اُمّ ِ سلمہ رضی اللّہ عنہا کی عدّت ختم ھوئی تو رسول اللّہ ﷺ نے اُن سے نکاح فرما لیا۔ حضرت اُمّ ِ سلمہ رضی اللّہ عنہا خود فرماتی ھیں کہ رسول اللّہ  ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی مُسلمان کو کوئی مُصیبت پہنچے اور وہ اللّہ کے فرمان کے مُطابق یہ پڑھے اِنّاللهِ وَ اِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون ، اَللّٰھُمَّ اَجِرنِی فِی مُصِیبَتی وَاخلِف لِی خَیرًامّنھَا ھم اللّہ ھی کے لیئے ھیں اور ھمیں اللّہ ھی کی طرف لوٹ کر جانا ھے، اے اللّہ میری مُصیبت میں مُجھے ثواب دے اور اس سے بہتر اس کا بدل عطا فرما۔ جب ابو سلمہ رضی اللّہ عنہُ کی وفات ھوئی تو   میں نے یہ دُعا پڑھ لی، جس کا نتیجہ یہ ھوا کہ اللّہ تعالٰی نے ابو سلمہ رضی اللّہ عنہُ کے بعد آنحضرت ﷺ کے نکاح میں آنے کا شرف عنایت فرمایا۔ (سبحان اللہ) الدعاء یا اللہ تعالی ہمارے گھروں میں خیر و برکت، رزق میں فراوانی اور ہر بیماری سے حفاظت و شفاء عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

اللہ تعالی اور نبی کریم سے محبت ایمان کی نشانی

اللہ تعالی اور نبی کریم سے محبت ایمان کی نشانی حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا۔ اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں۔  دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے(بخاری۔16  نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کے دل میں میری محبت نہ ہو جائے۔ (بخاری۔15 اے رب کائنات میں تجھ سے اور تیرے نبی سے دل و جان سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں۔ لہذا مجھے اپنے محبوب اہل ایمان میں لکھ لے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

اسلام میں چار بیویوں کی اجازت

اسلام میں چار بیویوں کی اجازت ہے حضرات گرامی چار بیویوں کی اجازت اس شرط پر ہے کہ اگر آپ ان میں انصاف کر سکو وگرنہ ایک ہی کافی ہے۔ ہمارے اکثر و بیشتر مرد حضرات دل میں یہ خواہش ضرور رکھتے ہیں۔ مگر۔۔۔۔ فرض نماز پڑھتے نہیں۔ روزے رکھتے نہیں۔ زکواۃ دیتے نہیں۔ انصاف کرتے نہیں۔ حلال رزق کماتے نہیں۔  غیر شرعی کام کرتے ہیں حرام کھاتے ہیں۔ قرض لیکر دیتے نہیں۔ لوگوں کا مال غصب کرتے ہیں۔ لیکن شادیاں چار کرنا چاہتے ہیں؟ تاکہ نبی کی سنت پر عمل ہو جاۓ۔ ذرا سوچو! بس یہی ایک سنت رہ گئی ہے جو کہ آپ لوگ چسکے لینے کے لئے پوری کرنا چاہتے ہیں۔ بھائیو!  آخرت کی فکر کرتے ہوۓ شریعت محمدی پر عمل کریں۔ اپنی دینی اور دنیاوی ذمہ داریاں نبھائیں۔ پھر اگر ہمت ہے تو بسم اللہ کریں۔ شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔ داعی الی الخیر  انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

پردہ خواتین پر فتوی دیو بند

معزز قارئین کرام اپنے گھر کی خواتین کو پردے کا حکم دیجئے کیونکہ یہ ذمہ داری فقط آپکی ہے اور اگر آپ نے اپنی خواتین کو پردہ نہ کروایا تو آخرت میں اللہ تعالی کے آپ مجرم ہوں گے۔ سوال عورت کے محرم رشتہ دار کون کون ہیں جن سے کوئی پردہ نہیں  اور عورت جن غیر محرم سے پردہ کر بھی رہی ہے ، لیکن وہ لوگ اچانک عورت کے پاس آجاتے ہیں تو اس وقت عورت کو کیا کرنا چاہئے؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ جواب نمبر: 30430 بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ب):257=235-3/1432 عورت کے محرم شوہر، باپ دادا، پردادا، بیٹا، پوتا، پڑپوتا، نواسہ، داماد، خسر، خسر کا باپ، شوہر کا نانا، حقیقی بھائی، علاتی بھائی، اخیافی بھائی، رضاعی بھائی، رضاعی باپ، حقیقی چچا، تایا، ماموں، نانا، یہ سب عورت کے لیے محرم ہیں۔  اگر کوئی غیرمحرم اچانک آجائے تو عورت کو گھونگھٹ نکال لینا چاہیے۔ اور اس غیرمحرم سے باہر جانے کے لیے فرمائش کرنی چاہیے۔ واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند ہند تلقین:۔ ماؤں، بہنو، بیٹیو! اور معزز خواتین یہ زندگی عارضی اور مختصر سی ہے اس زندگی میں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شرعی ...

بابا جی کہتے ہیں

بابا جی کہتے ہیں۔ تدوین: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا علم کسی کی میراث نہیں ہوتا جو جتنی محنت کرے گا اتنا پا لے گا۔ یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے مگر یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے۔ دنیا کے تکبر سے انسان اتنا برباد نہیں ہوتا۔۔۔ جتنا دین کے تکبر سے برباد ہوتا ہے۔ اپنے آپ کو ایسا نیک مت سمجھیں کہ آپکو ہر بندہ ہی گناہگار نظر آنے لگے۔ گناہ سے نفرت کرو مگر گناہگار سے نہیں۔ انسان کی اصلیت میں نسل کا بڑا اثر دخل ہوتا ہے جاٹ اگر سونے کا بھی ہو جاۓ مگر اسکی مقعد پیتل کی رہتی ہے۔ سنی ہوئی بات اور سیکھا ہوا کام کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ دین منطق نہیں، دلیل مانتا ہے۔ نواقص وضوء میں ریح مقعد سے خارج ہو اور دھوئیں منہ اسکا کوئی منطق نہیں بنتا۔ مجرم جرم کر کے بھی بری۔۔۔۔کیونکہ حکم یہی ہے۔ مرد اگر عورت کوپھسلانا چاہے قطعا" نہیں پھسلا سکتا مگر عورت اگر مرد کو پھسلانا چاہے تو مرد بچ نہیں سکتا کیونکہ ہر مرد یوسف نہیں ہو سکتا سلام اللہ علیہ۔ انسان کا جب ضمیر مردہ ہو جاتا ہے تو اسے حلال و حرام کی تمیز نہیں رہتی اور اس مقام پر انسان اور حیوان میں فرق مٹ جاتا ہے۔ انسان جب لقمہ حرام کھاتا ہے تو اس کے خون میں حرام سر...

بیماروں کی شفایابی کیلئے مجرب مسنون دعاء

بیماروں کی شفایابی کی مسنون مجرب دعاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے بعض  (بیماروں)  پر یہ دعا پڑھ کر دم کرتے اور اپنا داہنا ہاتھ پھیرتے اور یہ دعاء پڑھتے۔ «اللهم رب الناس أذهب الباس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ اشفه وأنت الشافي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ لا شفاء إلا شفاؤك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ شفاء لا يغادر سقما»  ”اے اللہ! لوگوں کے پالنے والے! تکلیف کو دور کر دے، اسے شفاء دیدے تو ہی شفاء دینے والا ہے۔ تیری شفاء کے سوا کوئی شفاء نہیں، ایسی شفاء  (دے)  کہ کسی قسم کی بیماری باقی نہ رہ جائے۔“  سفیان ثوری نے بیان کیا کہ میں نے یہ دعاء منصور بن معتمر کے سامنے بیان کی تو انہوں نے مجھ سے یہ ابراہیم نخعی سے بیان کی، ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسی طرح بیان کی۔ (بخاری 5743) الدعاء یا اللہ تعالی اس مسنون دعاء کے وسیلے سے مجھے ہر قسم کی بیماری سے محفوظ فرما۔ میرے اور میرے سب گھر والوں کے جسم میں جو بھی بیماریاں ہیں ان سے شفا کاملہ عاجلہ عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء احقر الناس انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

امام اعظم ابو حنیفہ کا مقام و مرتبہ

امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ ﷲ علیہ کا مقام و مرتبہ اور مختصر تعارف تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ کا اصل نام نعمان بن ثابت بن زوطا رضی اللہ عنہ ہے۔ آپ 80 ہجری بمطابق 699ء میں کوفہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے فقہ کی تعلیم اپنے استاد حماد بن ابی سلیمان سے حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ کا سب سے پہلا طبقہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ہیں آپ اس اعتبار سے منفرد ہیں کہ آپ تابعی ہیں۔ آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے علمِ حدیث حاصل کیا۔ آپ کے علاوہ امام مالک سمیت ائمہ حدیث اور ائمہ فقہ میں کوئی امام بھی تابعی نہیں آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی براہِ راست زیارت کی اور ان سے احادیث نبوی کا سماع کیا۔ امام اعظم نے علم حدیث کے حصول کے لئے تین مقامات کا بطورِ خاص سفر کیا۔ آپ نے علم حدیث سب سے پہلے کوفہ میں حاصل کیا کیونکہ آپ کوفہ کے رہنے والے تھے اور کوفہ علم حدیث کا بہت بڑا مرکز تھا۔ گویا آپ علم حدیث کے گھر میں پیدا ہوئے، وہیں پڑھا، کوفہ کے سب سے بڑے علم کے وارث امام اعظم خود بنے۔ دوسرا مقام حرمین شریفین کا تھا۔ جہاں سے آپ نے احادیث اخذ کیں اور تیسرا م...

طریقہ نماز مسنونہ مدلل معہ اذکار

*طریقہ نماز مسنونہ مدلل( معہ مسنون تسبیحات)* رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ نماز ایسے پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔ *نیت* 1-نیت دل کے ارادے کا نام ہے نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ *تیاری* 2-پاؤں کے درمیان چار انگلی کا فاصلہ رکھنا سنت سے ثابت نہیں۔ پاؤں کے درمیان فاصلہ تقریبا"  آپکے کندھوں کے برابر ہونا چاہیئے نبی کریم کا جماعت کھڑی کرنے سے پہلے "اعتدلو " کہنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اعتدال سے کھڑے ہوں۔ پاؤں کے درمیان نہ تو چار انگلی کا فاصلہ ہو اور نہ ہی بہت زیادہ ٹانگیں کھولیں۔ ہاں صفیں سیدھی کرنے کے لئیے کاندھے سا کاندھا اور پاؤں سے پاؤں ملانا سنت سے ثابت ہے نبی کریم کا جماعت کھڑی کرنے سے پہلے "صب الخلل" کہنا اس عمل کی دلیل ہے۔ 3- رکوع اور سجدے کی تسبحات کم سے کم تین بار ہیں۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں اور زیادہ سے زیادہ پڑھنا سنت سے ثابت ہے اس سے نماز میں خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے اور اسی نماز میں مزہ ہے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ نماز میں کؤے کی طرح ٹھونگے مت مارو یعنی نماز سکون سے پڑھو۔ رکوع کے بعد کھڑے ہونے کی ...

کچرے کے ڈھروں اور نالیوں سے نومولود بچے

*کچرے کے ڈھیروں اور نالیوں سے نو مولود بچے* تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا مریدکے نامی شہر میں آج کل کچرے سے مردہ و زندہ نو مولود بچے ملنے کے واقعات کثرت سے سامنے آرھے ہیں یاد رہے یہ سب کچھ زنا کاری کے نتائج ہیں۔ حقیقت میں بے غیرت ہیں وہ والدین جو اپنی بیٹیوں پر نظر نہیں رکھتے اور بچوں کی بروقت شادی نہیں کرتے اور زانیہ و قاتلہ ہیں وہ لڑکیاں جو حرام کے بچوں کو جنم دیتی ہیں اور دوہرے گناہ کی مرتکب ہوتی ہیں۔ "ایک زنا اور دوسرا قتل" مجرم ہیں وہ مائیں جو اپنی بیٹیوں کے گناہ پر پردہ ڈالتی ہیں اور بچے کو ٹھکانے لگاتی ہیں۔ شریک جرم ہیں وہ دائیاں اور ڈاکٹر جو رازداری سے اپنی فیس کے لالچ میں ایسے کیس کرتی ہیں۔ آجکل لوگ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں  اور بچوں کی صحیح تربیت نہیں کر پا  رہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور جب بچے شادی کی عمر کو پہنچیں تو انکی فوری شادی کر دیں کیونکہ کسی گناہ کی صورت میں ان بچونکے والدین بھی مجرم ہیں۔ *زنا کی سزا اور عذاب:* قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالی فرماتے ہیں۔ اگر زنا کرنے والے شادی شدہ ہو تو کھلے میدان میں پتھر مارمار کر...

زنا کی سزا اتنی سخت کیوں

*زنا کی سزا اتنی سخت کیوں؟* تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا کئی بار ذہنوں میں سوال اٹھتا ہے کہ شریعت میں صرف زنا کی سزا ہی اتنی سخت کیوں رکھی گئی ہے. یہاں جب قرآن کی طرف رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ جہاں صرف اللہ کے حق کا معاملہ ہوتا ہے تو اللہ نرمی کا رویہ اپناتے ہیں اور جہاں بندے کا حق اللہ کے حق سے مل جائے تو اللہ پاک سختی اختیار کرتے ہیں. یاد رہے کہ دو افراد کے زنا کے متاثرین دو فرد، دو خاندان، دو قومیں، دو گروہ یا دو قبیلے نہیں بلکہ پوری امت ہے. قتل کے گناہ کی سزا بھی قتل ہے جیسا کہ قرآن مجید میں مجید میں ارشاد ہے جس نے ایک انسان کو قتل کیا، اسے نے پوری انسانیت کو قتل کیا” مگر یہاں آپس میں صلح صفائی کی بنیاد پر دیت کی رعایت بھی دے دی. چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا، ڈاکے کی سزا قتل کی سزا قتل ہے مگر زنا کی سزا یوں بھی اپنی شدت میں بڑھ کر ہے کہ یہ چھپ کر نہیں بلکہ سرِعام مجمع میں دینی ہے. اور ہر پتھر جسم پر ایک زخم بنائے گا جب تک جان نہ نکل جائے اس میں حکمت یہ ہے کہ جیسے اس گناہ کے عمل میں اس کے جسم کے ہر ٹشو tissue نے لطف اٹھایا تو اب موت بھی لمحہ لمحہ اور پل پل کی اذیت کے بعد آئے گی. یعنی ز...

معاشرے کو خوشحال کیسے بنائیں سورۃ حجرات

معاشرہ کوکیسے خوشگوار بنائیں (سورۃ حجرات کی تعلیمات) 1- خبر کی خوب تحقیق کر لیا کرو 2- انصاف سے کام لیا کرو 3- ایک دوسرے کو طعنے نہ دیا کرو 4- ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو 5- بد گمانیوں سے بچو 6- کسی کی ٹوہ میں نہ لگو 7- ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو 8- ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑایا کرو 9- مسلمانوں کے درمیان صلح کراؤ دعاء یا اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید کو بغور پڑھنے اس کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔آمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک Please visit us at www.nazirmalik.com

من چاہی زندگی یا رب چاہی زندگی

*من چاہی زندگی یا رب چاہی زندگی* تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سورۃ دھر آیت 1 ،تا 3 بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ  یقیناً گزرا ہے انسان  پرایک وقت زمانے میں  جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا(دھر۔1)  بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لئے  پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا(دھر۔2)   ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکر گزار بنے خواہ ناشکرا(دھر۔3) *رب چاہی زندگی* کلمہ طیب کے دو حصے ہیں   *لا الہ الا اللہ* دل سے مان کر اور زبان سے اقرار کر کے آپ اسلام میں داخل تو ہو جاتے ہیں مگر زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنے کے لۓ *محمد الرسول اللہ* صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سی زندگی گزارنی ہے تب ہی مومن کامل بنو گے کیونکہ نبی کریم کی زندگی ہمارے لئے مثل راہ ہے اور حقیقت میں کامیاب زندگی ہے  جس میں حقوق اللہ کی ادائیگی بھی ہے اور حقوق العباد کی ادائیگی بھی۔  *ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکر گزار بنے خواہ ناشکرا*(دھر۔3 چونکہ اللہ تعالی نے عمل کے لئے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے چاہے تو اللہ تعالی کا شکر گزار بندہ بن کر *رب چاہی* زندگی گزار دے اور جنت کا حق دار بن جائے۔  یا پھر جان...

جادو کے زور پر دو سوکنوں کا قتل

*جادو کے زور پر دو سوکنوں کا قتل  جنوری 20، 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا یہ روز روشن کی طرح سچ ہے کہ ایک شفاک عورت نے اپنی ہونے والی دو سوکنوں کا جادو کے زور پر اپنے عامل سے ان کے گھروں میں آگ لگوا کر قتل کروایا اور کسی کو کانوں کان خبر تو کیا ہونی تھی شک تک نہ ہوا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون کا اس دنیا میں کیا حشر ہو گا اور آخرت میں کیا انجام ہو گا؟  کیا یہ قتل عمداً نہیں ہے؟  کیا دنیاوی قانون اس کی کوئی سزا تجویز کرتا ہے؟  مسند احمد میں مرقوم ہے کہ ہر جادوگر کو قتل کر دو۔ بخاری شریف کی روایت ہے کہ سات مہلک کاموں سے بچو: 1) ﷲ کے ساتھ شرک 2) جادو 3) حرام کی ہوئی جان کو نا حق قتل کرنا 4) یتیموں کا مال کھانا 5) کفار سے مقابلہ کے دن پیٹھ پھیرنا 6) پاک دامن عورتوں پر تہمت 7) سود خوری *جادو* * اور وہ خوب جانتے ہیں کہ اس جادو کو خریدنے والے کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ (سورۃ بقرہ) * ہر جادوگر مرد اور عورت کو قتل کر دو۔ (مسند احمد) * جس نے کسی نجومی کے پاس جا کر کچھ دریافت کیا اور اس کی بتائی ہوئی بات کو سچ سمجھا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہ ہو گی۔ * جو جادو کرے یا کرائے اس ...

تین کبیرا گناہ

تین کبیرا گناہ عبداللہ بن مسعود نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟  فرمایا یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں گے میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟  فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرو(بخاری 4477 برادران اسلام! کہاوت ہے کہ بھائی دور اور پڑوسی نزدیک یعنی کسی بھی ہنگامی حالات میں آپکے بھائی یا عزیز واقارب تو آپکی مدد کے لۓ پہنچتے پہنچتے پہنچیں گے مگر آپ کا پڑوسی اگلے ہی لمحے آپکی مدد کو آ حاضر ہوگا اور ایمرجنسی صورت حال کو فوری کنٹرول کر لے گا بین ہی آپکی پڑوسن ایک عورت ہونے کے ناطے آپکی بیوی کی ضرورت کو پورا کرتے ہوۓ آپکی حقیقی ممد و مددگار  ثابت ہو سکتی ہے۔ پڑوسن کا احترام یوں بھی ضروری ہے کہ اسکا آپکے گھر میں آزادانہ آنا جانا ہوتا ہے اور ایک دوسری کے گھریلو حالات کا بخوبی علم بھی ہوتا ہے اور آتے جاتے نظر بھی پڑ ہی جاتی ہے ۔ اسے ہمیشہ اپن...

اطاعت کے قرآنی احکامات

اطاعت کے قرآنی احکامات جنوری 27 ، 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا بسم اللہ الرحمن الرحیم یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ لَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَکُمۡ ﴿۳۳﴾ اے ایمان والو! اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو (سورۃ محمد آیت33) یعنی اللہ اور اسکے رسول کے علاوہ دین میں کسی اور کی اطاعت کرنے سے انسان کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں ایک اور جگہ ارشاد باری تعالی ہے "اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو" یعنی اللہ تعالی کے حکم اور نبی کریم کی سنت پر من و عن عمل کرو۔ اور اپنی طرف سے کچھ کمی بیشی مت کریں۔ سورۃ النساء میں ارشاد باری تعالی ہے یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمۡرِ مِنۡکُمۡ ۚ فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِیۡ شَیۡءٍ فَرُدُّوۡہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوۡلِ  اِنۡ کُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ ذٰلِکَ خَیۡرٌ  وَّ  اَحۡسَنُ  تَاۡوِیۡلًا (59)                 اطاعت کرو اللہ کی اور اسکے رسول کی اور جو لوگ تم پر حاکم مقرر کۓ گۓ اگر ...

ہمارا نظام عدل

*ھمارا نظام عدل* جنوری 28، 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا وطن عزیز میں مروجه نظام عدل کی خامیںاں جرم اور مجرم کو شه دیتی ھیں. تھانے کامنحنی نظام، وکلا کی چلاکیاں, گواھوں کا عدم تحفظ، قانونی بھول بھلیاں، جھوٹی گواھیاں، ججوں کی مجبوریاں، رشوتوں اور شفارشوں کے جال، سزاؤں پر بروقت عمل نه ھونا، حصول انصاف میں غیر ضروری تاخیر، اسلامی سزاؤں کے نفاز میں رکاوٹ اور جدت پسند سیاسی جماعتوں کا شرعی سزاؤں سے انحرف کا غیر اسلامی رویه، ھمارے نظام انصاف کی ناکامی کے اھم اسباب ھیں ھمارے فرسوده نظام انصاف کو تبدیل نه کرنے کا اھم سبب یه ھے که ھمارے حکمران اور خود ھمارا معاشرے بد نیت ھے اور ھم خود بھی نھیں چاھتے که وطن عزیز میں شرعی نظام کا نفاذ ھو کیونک ھم مجرمانه ذھن رکھتے ھیں اور ھمیں ڈر لگتا ھے که اگر سرسری شرعی عدالتیں قائم ھو جاتی ھیں تو بیس فی صد مجرموں کی گردنے ماری جائیں گی پندره فیصد کے ھاتھ گٹیں گے بیس فیصد کو کوڑے مارے جائیں گے تیس فیصد کی جائداد ضبط اور پندره فیصد مجرم جیلوں میں چکی پیس رھےھونگے اور ان سزا یافته مجرموں کی زندگی بھر گواھی قبول نه کی جاۓ گی. اس طرح اس شتر بےمھار معاشرے کا گند...

اپنی نماز کا معیار بہتر بنائیں

*اپنی نماز کا معیار بہتر بنائیں* جنوری 29، 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 1۔ اپنی نمازوں کا موازنہ نماز نبوی سے کیجئے 2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ نماز ایسے پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔   امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ 3۔ جس نے وضوء سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھی اس کا وضوء نہیں۔ 4۔ پھر فرمایا کہ جس کا وضوء نہیں اسکی نماز نہیں۔ *نیت* 5- نیت دل کے ارادے کا نام ہے نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ 6- ہاتھ باندھنے کا مقام، ناف سے نیچے، ناف پر، ناف سے اوپر سب درست ہیں لیکن افضل عمل سینے پر ہاتھ باندھنا ہے اس کی تاکید بہت زیادہ آئی ہے (روای بخاری 7۔ ہر بار سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں کیونکہ یہ سورۃ فاتحہ کا حصہ ہے 8- رکوع اور سجدے کی تسبحات کم سے کم تین بار ہیں۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں اور زیادہ سے زیادہ پڑھنا سنت سے ثابت ہے اس سے نماز میں خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے اور اسی نماز میں مزہ ہے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ نماز میں کؤے کی طرح ٹھونگے مت مارو یعنی نماز سکون سے پڑھو۔ 9۔ رکوع کے بعد کھڑے ہونے کی مسنون د...

وہابی کوئی دین، مذہب یا فرقہ نہیں

وہابی کوئی، دین، مذہب یا فرقہ نہیں 30 جنوری 2021 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سعودی عرب کے مسلمانوں کو برصغیر کے کچھ لوگ اور ایرانی لوگ وہابی کہتے ہیں جبکہ عرب کے  یہ لوگ مسلم اہل سنت والجماعت ہیں اور ان کی بنیاد خالص توحید پر ہے اور آج بھی ان کے ہاں کوئی بھی بدعت نہیں اور قرآن کا قانون اور نظام الصلاۃ عملی طور پر نافذ ہے اور در حقیقت محمد الرسول اللہ کا اصل اسلام وہی ہے۔ ہم سب محمد العربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیروکار ہیں مگر افسوس صد افسوس ہم نبی کریم کی پیروی من و عن نہیں کر رہے اور ہم نے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دین میں بہت سی ملاوٹ کر لی ہے اور پھر بھی سمجھتے ہیں کہ ہم محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سچے امتی ہیں؟   قرآن مجید فرقان حمید لوگوں کو یوں سمجھاتا ہے۔ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے وہ حیوان ہیں بلکہ حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔(القرآن اللہ اور اسکے رسول سے آگے مت بڑھو (القرآن دین کے معاملے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حکم کی اطاعت کرنا فرض ھے ارشاد باری تعالی ہے  "هم نے جو بھی رسول بھیجا وه اس لیۓ که الله کے حکم سے اس کی اطاعت کی جاۓ (نسا٦٤...

منکرین تقلید

*منکرینِ تقلید توجہ فرمائیں* بہت سے لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ جب ہم خود قرآن و حدیث پڑھ سکتے ہیں اور احادیث کی کتابوں سے اور قرآن سے اپنے مسائل کا حل دریافت کر سکتے ہیں تو پھر ہمیں مجتہدین کی تقلید کی کیا ضرورت ہے؟ جواب اگر کسی کو علوم قرآن اور علوم حدیث میں اتنی ہی نظر ہو تو پھر وہ شخص خود مجتہد ہے اور اسے واقعی کسی کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اگر کوئی قرآن میں ناسخ و منسوخ، محکم و متشابہ، مطلق و مشروط آیات، لغات عرب کا عالم ہو اور حدیث کے مندرجہ ذیل علوم کا ماہر ہوتو پھر واقعا اس پر سے تقلید ساقط ہی ہو جائے گی اور وہ علوم احادیث درج ذیل ہیں جن کو مجتہد بننے کے لئے حاصل کرنا ضروری ہے۔ 1 محدث کی صداقت کا علم 2 اسناد حدیث کا علم 3 حدیث عالی کا علم 4 حدیث نازل کا علم 5 روایات موقوفہ کا علم 6 ان اسناد کا علم جس کی سند پیغمبر اسلام سے ذکر نہ ہو 7 صحابہ کے مراتب کا علم 8 احادیث مرسلہ اور ان کے سلسلے میں پیش کی جانے والی دلیلوں کی معرفت 9 تابعین سے نقل کی گئی احادیث کا علم 10 اسناد مسلسل کا علم 11 احادیث معنعنہ کا علم 12 روایات معضل کا علم 13 احادیث مدرج کی پہچان کا علم 14 تابعین کی شناخت کا علم 15 ت...

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رات کے معمولات

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رات کے معمولات حضرت غضیف بن الحاث نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے پہلے حصہ میں غسل جنابت کرتے ہوئے دیکھا ہے یا آخری حصہ میں؟ کہا: کبھی آپ رات کے پہلے حصہ میں غسل فرماتے، کبھی آخری حصہ میں، میں نے کہا: اللہ اکبر! شکر ہے اس اللہ کا جس نے اس معاملہ میں وسعت رکھی ہے۔  پھر میں نے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے پہلے حصہ میں وتر پڑھتے دیکھا ہے یا آخری حصہ میں؟ کہا: کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے پہلے حصہ میں پڑھتے تھے اور کبھی آخری حصہ میں،  میں نے کہا: اللہ اکبر! اس اللہ کا شکر ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی ہے۔  پھر میں نے پوچھا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن زور سے پڑھتے دیکھا ہے یا آہستہ سے؟  کہا: کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم زور سے پڑھتے اور کبھی آہستہ سے، میں نے کہا: اللہ اکبر! اس اللہ کا شکر ہے جس نے اس امر میں وسعت رکھی ہے۔ (ابوداؤد 226) الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم والے معمولات پر عمل کرنے والا بنادے۔ اے میرے رب مجھے ...

عرب شہزادے تلور کا شکار کیوں کرتے ہیں

عرب شہزادے تلور کا شکار کیوں کرتے ہیں؟ تلور کے شکار سے پاکستان کو کیا فائدہ یا نقصان ہوتا ہے؟ تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا تلور ایک  خاص صحرائی پرندہ ہے جس کا سائز تقریبا" درمیانہ درجہ کی مرغی کے برابر ہوتا ہے اور یہ حلال جانور ہے حال ہی میں حکومت پاکستان نے صوبہ سندھ میں تلور کے شکار کے لیے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سمیت 13 افراد کے اجازت نامے جاری کیے۔ اجازت نامے حاصل کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد، محکمۂ برداشت کے وزیر نہیان مبارک النہیان، ان کےاحباب اور خلیجی ممالک کے اعلی فوجی افسران شامل ہیں۔ ذیل میں آپ کو بتا رہے ہیں کہ تلور کا شکار عرب شہزادوں کے لیے دلچسپی کا باعث کیوں ہے جس کے باعث ہر سال موسم سرما میں وہ جوق در جوق پاکستان کا رُخ کرتے ہیں اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تلور میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ کہا جاتا ہے کہ تلور کا گوشت کھانے سے جنسی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے عرب شہزادوں کی یہ مرغوب غذا ہے لیکن عرب شہزادوں کا خیال ہے کہ تلور پرندے کا شکار ان کا ورثہ ہے جو ان کو ان کے آبا و اجداد سے ملا ہے۔ اور اس کو کھیل ہی...

بریانی۔۔۔ بریانی۔۔۔ شاہی بریانی

  بریانی۔۔بریانی۔۔۔۔شاہی بریانی* تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا بریانی کا نام سنتے ہی بھوک نہ لگے یا منہ میں پانی نہ آئے، ایسا نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جو ہر پاکستانی کی پسندیدہ ہے اور چھٹی والے دن گھروں میں ضرور بنائی جاتی ہے۔ کھانے کے شوقین افراد کا ماننا ہے کہ جیسی بریانی کراچی میں ملتی ہے، ویسی پورے پاکستان میں کہیں اور نہیں ملے گی۔ یہ بات یقینا" درست بھی ہے کیونکہ یہ مغلیائی کھانا ہے اور مغلیائی کھانا پکانے اور کھانے والے علاقوں کے مہاجرین زیادہ تر کراچی اور حیدرآباد میں آباد ہیں۔ پاکستان کے دوسرے علاقوں میں پلاؤ پکایا اور کھایا جاتا تھا لیکن سیولایزیشن کے اس دور میں جیسے زبان کی سرحدیں ختم ہو چکی ہیں ایسے ہی کھانے بھی اب ہر علاقے کے ہر جگہ ملنے لگے ہیں  ہی بات بھی اپنا مقام رکھتی کہ اس جدید دور میں کھانے نت نۓ ایجاد ہو گۓ ہیں اور پیکٹ کے مصالحہ جات نے ذائقے بھی پیکٹوں میں بند کر دیۓ ہیں اور آج وہ زمانہ آگیا ہے کہ یورپین، ایشین، عربین اور کانٹیننٹل کھانوں کا علاقائی کھانوں کے ساتھ امتزاج نے نت نۓ ذائقے متعارف کرا دیۓ ہیں۔ گھی سنوارے سالناں اور بڑی بہو کا نام  یہ بات...

نماز جنازہ میں میت کے حق میں ایک مفید دعاء

نماز جنازہ میں میت کے حق میں ایک مفید دعاء سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء میں سے یہ لفظ یاد رکھے۔ «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ» ترجمہ ”یا اللہ! بخش اس کو اور رحم کر اور تندرستی دے اس کو، اور معاف کر اس کو، اور اپنی عنایت سے میزبانی کر اس کی، اس کا گھر (قبر) کشادہ کر، اور اس کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کو گناہوں سے صاف کر دے، جیسے سفید کپڑا میل سے صاف ہو جاتا ہے اور اس کو اس گھر کے بدلے اس سے بہتر گھر دے، اور اس کے لوگوں سے بہتر لوگ دے اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی دے، اور جنت میں لے...

الشیخ ناصرالدین البانی کا وصیت نامہ

شیخ کا وصیت نامہ شیخ کے وصیت نامہ کی عبارت کا اردو ترجمہ من و عن درج ذیل ہے۔ وصیت نامہ کی عبارت بسم اللہ الرحمن الرحیم میں اپنی بیوی، بچوں، دوستوں اور سارے اعزہ کو وصیت کرتا ہوں کہ جب ان کو میری وفات کی خبر پہنچے تو وہ میرے لیے مغفرت اور رحمت کی دعائيں کریں اور میرے اوپر نوحہ نہ کریں، نہ ہی آواز سے روئيں۔  ثانیا: مجھے دفن کرنے میں جلدی کریں، میری  تجہیز و تکفین  میں جتنے لوگوں کی ضرورت ہو ان کے علاوہ میرے رشتہ داروں، اعزہ و اقارب کو خبر نہ کریں۔ مجھے میرے پڑوسی، میرے مخلص دوست، عزت خصر  ابو عبد اللہ  غسل دیں گے، نیز وہ لوگ ان کے ساتھ غسل دینے میں شریک ہوسکتے ہیں جن کو وہ اپنی مدد کے لیے منتخب کریں گے۔  ثالثا: میں چاہتا کہ مجھے سب سے قریبی جگہ میں دفن کیا جائے تاکہ جو لوگ میرے جنازے کو اٹھائيں، انہیں گاڑی وغیرہ میں رکھنے کی ضرورت نہ پڑے اور لوگوں کو اپنی اپنی گاڑیوں سے قبرستان تک جانے کی ضرروت نہ پیش آئے۔ میری قبر ایسے قبرستان میں ہو جو قدیم ہو اور جس کے بارے میں غالب گمان ہو کہ اسے اکھیڑا نہیں جائے گا۔  جس شہر میں میری وفات ہو وہاں کے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ میری تدفین کے بعد ہی می...

80 سال کے گناہ معاف، والی درود کی حقیقت

سوال نمبر 13080 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سیدنا ابوہریرہ کی ایک حدیث میں نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے اسی مرتبہ یہ درود شریف پڑھے تو اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے اور اسی سال کی عبادت کا ثواب اس کے لئے لکھا جائے گا۔(القول البدیع:۱۸۸) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّی وَعَلٰی آلِہ وَسَلِّمْ تَسْلِیْماً حضرت سہل بن عبداللہ کی روایت میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کے بعد یہ درود شریف اسی مرتبہ پڑھے گا اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے۔( القول البدیع:۱۸۹) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّی وَعَلٰی آلِہ وَسَلِّمْ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! یہ دونوں روایات ہی غیر صحیح بلکہ بے اصل ہیں۔امام سخاوی نے تو اپنی کتاب ( القول البدیع:۱۸۹) میں ان کے بے اصل ہونے کو واضح کیا ہے،جبکہ بدعت پرستوں نے ان سے استدلال کرنا شروع کر دیا ہے۔امام سخاوی سیدنا ابو ہریرہ کی روایت بیان کر کے فرماتے ہیں۔ لم أقف على أصله (ا...

نپولیئن بونا پارٹ سے سیاسی انتقام

*نپولیئن بونا پارٹ سے سیاسی انتقام* تلخیص: انجینیئر نذیر ملک نپولین بونا پارٹ زندگی کے آخری ایام جیل میں گزار رہا تھا۔ اعلٰی پائے کے کچھ صحافیوں کو اُس سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ جیل پہنچے تو دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ نپولین جیسی شاندار اور مشہور شخصیت کو ایک بہت ہی چھوٹا سا کمرہ جس میں ایک چھوٹی سی میز، ایک لکڑی کی ٹوٹی ہوئی کرسی اور زمین پر پڑا ایک گدا بطور بستر دیا گیا تھا۔ کرسی پر بیٹھا نپولیئن سامنے میز پر پڑے کاغذ کے ٹکرے پر کچھ لکھ رہا تھا۔ صحافیوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور ایک صحافی جذباتی انداز میں بولا "آپ جیسے عالمی معیار کی شخصیت کیساتھ یہ سلوک عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے! آپ اپنا احتجاج قلمبند کروائیں، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اِس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے" نپولین مسکرایا اور وہ الفاظ کہے جو آج تک اُس کی شان کی گواہی دیتے ہیں   *"بادشاہ احتجاج نہیں کرتے ! یا حکم دیتے ہیں یا پھر خاموش رہتے ہیں اور مٙیں اِس معاملے میں خاموش رہنا پسند کرونگا "* صحافی لکھتا ہے کہ مٙیں واپسی پر یہ سوچتا رہا کہ بڑے لوگ بلاوجہ بڑے نہیں بن جاتے! اُن کی شخصیت اور خمیر میں ...

نپولیئن بونا پارٹ تاریخ کے آئینے میں

*نپولیئن بونا پارٹ تاریخ کے آئینے میں*  تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا نپولیون فرانس کے جزیرے کارسیکا میں 15 اگست 1769 کو پیدا ہوا۔ فرانس کی ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ اس کی ہمدردیاں انقلاب فرانس کے ساتھ تھیں مہمات 1795 میں اس نے پیرس  میں تشدد اور افراتفری پر قابو پایا۔ 1796-97 میں اٹلی  میں آسٹریا کی فوجوں کو شکست دی۔1798-99 میں وہ فوج لے کر مصر گیا۔ 1799 میں اسے پہلا کونسل بنا دیا جاتا ہے۔ 1804 میں اسے فرانس کا سمراٹ بنا دیا گیا۔1805 فرانسیسی فوج آسٹریا کو الم کے مقام شکست دیتی ہے نپولیون ویانا میں داخل ہوتا ہے اس کے بعد نپولیون روس اور آسٹرایا کی مشترکہ فوجوں کو آسٹرلٹس کے مقام پر شکست دی۔نپولیون اپنے بہن بھائیوں کو یورپ کے مختلف ملکوں کا اقتدار دے دیتا ہے۔ 1806 میں نپولیون جینا کے مقام پر پروشیا کو شکست دیتا ہے۔1807 میں نپولیون فرائیڑلینڈ کے مقام پر روس کو شکست دیتا ہے۔1808 سپین ميں کشمکش۔ 1809 میں نپولیون آسٹریا کو شکست دیتا ہے۔ 1812 میں روس کی ناکام مہم۔1813 میں نپولیون کو لیپزش کے مقام پر شکست ہوئی ہے۔1815 واٹرلو کے مقام پر نپولیون کو ایک اور شکست ہوئی۔1821 میں نپولیون سینٹ ...

Jazz load Reversal

Jazz Load reversal Dial *510*4 TXID*PIN#

ایک قدم اور آگے

ایک قدم اور آگے السلام علیکم ورحمۃ الحمدللہ۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری ایک اور کامیابی سامنے آئی ہے کہ جو پوسٹس آپکو بھجواتا ہوں وہی پوسٹ سرگودھا کے ایک مقامی اخبار " وفد " میں اگلے دن شائع ہو جاتی ہے۔ جو قارئین کرام میری پوسٹ اخبار میں پڑھنا چاہیں وہ اگلے روز "وفد" اخبار میں پڑھ سکتے ہیں۔ الحمدللہ اس سے قبل بھی لوکل، نیشنل اور انٹرنیشنل اخبار و جرائد میں میرے مذھبی کالم شائع ہوتے رہے ہیں جن پر دو بار گورنر ایوارڈز وصول کر چکا ہوں اور الحمدللہ تین سو سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں مذید برآن انٹرنیٹ پر میرا ایک ذاتی بلاگ بھی موجود ہے جس پر میرے دو ہزار سے زائد آرٹیکلز موجود ہیں اور علوم دینیہ کے شائقین اپنی علمی تشنگی کو اس بلاگ سے بخوبی تسکین حاصل کر سکتے ہیں بلاگ کو "لاگ ان" کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ایڈریس یاد رکھیں www.nazirmalik.com یاد رہے کہ آجتک میرے جتنے بھی وٹسایپ پوسٹ ہو چکے ہیں وہ اس بلاگ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ اللہ تعالی کی دین ہے اور میرے رب کا فضل ہے۔ یا اللہ تعالی تیرا کھرب کھرب بار شکر ہے کہ مجھ بندہ ناچیز سے دین کا یہ کام لے رہ...

تواریخ پیدائش و وفات آئمہ اربعہ

*تواریخ پیدائش و وفات آئمہ اربعہ اہل سنت* *تحقیق:* انجینیئر نذیر ملک سرگودھا 1- *حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ* پیدائش: کوفہ 80 ہجری وفات: بغداد 150 ہجری فقہی مکتب فکر: حنفی علاقہ مقلدین:  ترکی، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، بنغلہ دیش وغیرہ 2- *حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ* پیدائش: مدینۃ المنورہ 93 ہجری وفات: مدینۃالمنورہ 179 ہجری فقہی مکتب فکر : مالکی علاقہ مقلدین: یمن و سوڈان وغیرہ 3- *حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ* پیدائش: غزہ فلسطین  150 ہجری وفات فسطاط مصر  204  ہجری فقہی مکتب فکر : شافعی یا شوافع علاقہ مقلدین: مصر و یمن *حسن اتفاق:* جس رات کو عشاء کے بعد حضرت امام ابو حنیفہ کی وفات ہوئی اسی رات فجر کے وقت امام شافعی پیدا ہوۓ۔ 4- *حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ* پیدائش بغداد 164ہجری وفات: 241 ہجری بغداد فقہی مکتب فکر : حنبلی علاقہ مقلدین: جزیرہ العرب و انڈونیشیہ، ملائیشیہ وغیرہ لمحہ فکریہ۔۔۔ اگر کوئی غیر مسلم اسلام کو پسند کرے اور مسلمان ہونا چاہے تو وہ کس فقہی مسلک میں ہو گا؟؟؟؟؟؟

دعاء قنوت واجب یا سنت کی بحث پر فتاوی

دعائے قنوت بھول جانے پر سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں۔ سوال۔  میں کبھی کبھار گھر میں وتر کی نماز پڑھتا ہوں کیا یہ صحیح ہے اور کبھی کبھار اس میں دعاء قنوت پڑھنا بھول جاتا ہوں تو کیا مجھے آخر میں سجدہ سہو کرنے کی ضرورت ہے؟ جواب: وتر کی نماز مسجد اور گھر کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں ، یہ رات کی آخری نماز ہے اور اس میں دعائے قنوت بھول جانے پر سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ واجب نہیں سنت ہے اورنماز میں سنت چھوٹ جانے پر سجدہ سہو نہیں ہے فتوی شیخ مقبول احمد اسلامی دعوة سنٹر طائف سعودی عرب الدعاء۔ اے اللہ تعالی اپنی مخلوق کو کرونا کے موذی وائرس سے بچا لے۔ اَللّٰھُمَّ عَافِنِی فِی بَدَنِی اَللّٰھُمَّ عَافِنِی فِی سَمعِی اَللّٰھُمَّ عَافِنِی فِی بَصَرِی لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنتَ۔ ترجمہ اے اللہ میرے جسم کو عافیت دے۔ اے اللہ میرے کانوں کو عافیت دے۔ اے اللہ میری آنکھوں کو عافیت دے۔ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں(روی ابوداؤد:۳/۳۵۹ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.com محترم انجینئر صاحب کو چاھیئے کہ سعودی علماء کے مسئلے یہاں مت پھیلائیں ، یہ اختلا...