تبادلہ شہباز ولد عبدلغفار
جناب کرنل قیصر برقی صاحب 45 بلوچ رجمنٹ LAT بٹالین کوئٹہ جناب عالی برخوردار شہباز علی غفار ولد عبدالغفار میرا بیٹا ہے اور میں ریٹائرڈ ستر سالہ فوجی ہوں میرے سارے بچے اپنے اپنے گھر بار کے ہو ہوگۓ ہیں اور گھر میں ہم دو عمر رسیدہ میاں بیوی رہتے ہیں اور ہمارا خیال رکھنے والا گھر میں کوئی نہیں ہے۔ حالات کا تقاضہ ہے کہ اس بڑھاپے میں ہمارا کوئی پرسان حال ہو تاکہ بوقت ضرورت ہماری ضرورت پوری کرتے ہوۓ خدمت کر سکے۔ لہزہ مودبانہ گزارش ہے کہ میرے بیٹےشہباز غفار کا تبادلہ سرگودھا یا کسی قریبی اسٹیشن پر کیا جاۓ تاکہ بوقت ضرورت ہمارے بیٹے کی جلد از جلد ہم تک رسائی ہو سکے اور یہی بوڑھے والدین کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ امید واثق ہے کہ انسانی بنیادوں پر مجھ پاک آرمی کے پرانے خادم کی دار رسی کی جاۓ گی اللہ تعالی آپ کا اقبال بلند کرے۔ عرضے نیاز حاجی عبدالغفار ایکس ڈرائیو پاکستان آرمی سلانوالی ضلع سرگودھا موبائل نمبر۔ 03468643693