الشیخ عبدلوہاب نجدی کی دینی خدمات
الشیخ عبدلوہاب نجدی کی دینی خدمات تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا وہابی ازم نہ تو کوئی فرقہ ہے نہ ہی فقہ اور نہ ہی مذھب ہے۔ شیخ عبدلوہاب نجد کے رہنے والے تھے اور اہل سنت والجماعت تھے اپنے وقت کے مجدد تھے اور انکی تعلیمات خالصتا" توحید پر مبنی تھی اور انھوں نے سعودی عرب میں توحید کو اجاگر کیا۔ شیخ عبدلوہاب کے ماننے والوں کو لوگوں نے وہابی کہنا شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ یہ بات کنگ فہد بن عبدلعزیز اکثر کہا کرتے تھے کہ ہم وہابی نہ کہا جاۓ بلکہ ہمیں اہل سنت والجماعت کہا جاۓ اور یہی بات موجودہ کنگ نے دہرائی ہے اس سے سعودی عرب کی حکومتی پالیسی پر کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ یاد رہے کہ شیخ عبدلوہاب سے قبل سعودی عرب میں بھی قبور کو سجدے ہوا کرتے تھے اور مزاروں پر چڑھاوے چڑھا کرتے تھے سعودی عرب کے دارلخلافہ الریاض کے ایک محلہ منفوحہ قدیم میں ایک بیری کے درخت کو شادی کی منت کے طور پر دھاگے باندھے جایا کرتے تھے ایک دوسرے محلہ الغبیرہ میں ایک لمبی قبر پر چڑھاوے چڑھتے تھے اور انتہا یہ کہ حجر اسود کے کئی ٹکڑوں کو کئی قبائل کعبۃ اللہ سے اٹھا کر لے گۓ تھے یہ شیخ عبدلوہاب نجدی کا ہی کارنامہ تھا کے حجر اس...