اشاعتیں

اپریل, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رمضان میں سحری

رمضان المبارک میں فجر کی اذان سے پہلے سحری کے لۓ اذان دینا سنت ھے سحری کھانے میں برکت ھے حضرت عائشه سے روایت ھے که حضرت بلال رات کو (سحری سے قبل) آذان دے دیا کرتے تھے چنانچه رسول الله نے فرمایا اس وقت تک کھاؤ پیو جب تک ابن ام مکتوم آذان نه دے دیں اس لۓ که ابن ام مکتوم اس وقت تک آذان نهیں دیتے تھے جب تک فجر نه ھو جاۓ (بخاری و مسلم) حضرت انس سے روایت ھے که رسول الله نے فرمایا سحری کھاؤ کیونکه سحری میں برکت ھے (بخاری و مسلم رسول الله صلّی اللّہُ عَلَیہِ وَسَلّم نے فرمایا افطار کے وقت روزہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی(ابن ماجہ1753 الدعاء یا اللہ ہم تجھ سے معافی کے طلبگار ہیں۔ یا اللہ تعالی ہم تیرے بندے ہیں ہمیں کرونا کی وبا سے بچا لے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینئر نذیر ملک Please visit us at www.nazirmalik. com

زکواۃ کے متعلق اہم معلومات

� زکوٰۃ کے متعلق اہم معلومات تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا ہر مسلمان صاحبِ نصاب پر اس کے مال سے جس پر سال گُزر گیا ھو مال کا چالیسواں حصہ یعنی %2.5 زکوٰة کی ادایئگی فرض ھے. اور اس کو مستحق تک پہنچانا لازمی ھے .تفصیلات کے لیئے علماء سے رابطہ کریں. عوام، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں،سب کے لیے 📝زکوۃ ان چیزوں پر واجب ہے📝 ✅سونا چاندی ✅سونے چاندی کے زیورات ✅نقدی یا نقد پذیر دستاویزات ✅مال تجارت ✅بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیاپلاٹ ✅کاروبار کی نیت سے خریدی گئی تمام چیزیں ✅کمیٹی کی جمع کرائی گئی اقساط ✅دیا گیا قرض جس کی واپسی کی امید ہو ✅انشورنس اور پرائز بانڈ کی اصل رقم ✅ شئیرز ✅زمین کی پیداوار ✅باہر چرنےوالےجانور 📝ان چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں📝 ➖ضروریات زندگی ➖رہنے کا مکان ➖واجب الادا قرضے ➖استعمال کی گاڑیاں ➖ضرورت سے زائد سامان جو تجارت کے لیے نہ ہو ➖پہننے کے کپڑے ➖یوٹیلیٹی بلز ➖ملازمین کی تنخواہیں 🔥زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال🔥 📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر6-7) 📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)...

جائیں تو جائیں کہاں

جائیں تو جائیں کہاں؟ تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا جو لوگ دین سمجھے بغیر دین پر عمل کرتے ہیں انھیں کہتے ہیں جاہل لکیر کے فقیر۔ جو لوگ سوچ سمجھ کر دین پر عمل کرتے ہیں انھیں کہتے ہیں بے استادے۔ جو مدارس سے پڑھکر آتے ہیں ان کو کہتے ہیں فرقہ پرست ملاں۔ اگر اعلی تعلیم یافتہ طبقہ دین پڑھکر دین کی روح کو سمجھتے ہوۓ اس پر عمل یا بیان کرے تو اس سے پوچھتے ہیں کہ میاں کس مدرسے سے فارغ التحصیل ہو؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فقط مدارس دینیہ سے ہی دین کی تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟ جبکہ مدارس دینیہ کسی نہ کسی مکتب فکر یا فرقے سے منسلک ہوتے ہیں اور جو کسی فرقے یا مسلک سے منسلک نہ ہوں اور دینی احکامات کو ڈاریکٹ قرآن و حدیث اور سنت سے لیکر من و عن عمل کرتا ہو اس پر غیر مقلد ہونے کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے یوں ایک صاحب بصیرت سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کون سا اسلام قبول کرے اور اسی تذبذب میں کسی نا کسی فرقے کی ٹوکری میں گر جاتا ہے اور پھر اسلام نہیں بلکہ فرقہ پرستی کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے۔ سوچنے کا مقام ہے کہ ہمارے کالج اور یونیورسٹی جو اسلامیات کی ڈگریاں دیتے ہیں ان کی کیا والیو ہے؟ سوال یہ پید...

دیو بندی، بریلوی اور دیگر مکاتب فکر

دیو بندی، بریلوی اور دیگر مکاتب فکر تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا تاریخ کے اورق گردانی سے پتہ چلتا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں 30 مئی 1867 سے قبل کوئی دیو بندی نہیں تھا اور 1880 سے قبل کوئی بریلوی نہیں تھا دیوبند اور بریلی ہندوستان کے دو شہر ہیں۔ ان دونوں شہروں میں ترویج دین کے لئے دینی مدارس کی بنیاد رکھی گئی جوکہ بعد میں مکتب فکر بن کر ابھرے اور دین کی زبردست خدمت کی مگر بعد کے آنے والوں نے ان دونوں مکاتب فکر کو دو فرقوں کی شکل دے دی۔ بڑی دلچسپ بات ہے کہ یہ دونوں مکاتب فکر مسلک کے اعتبار سے اپنے آپ کو حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ علیہ کے مقلد مانتے ہیں اور حنفیت کے دعویدار ہیں مگر مسلکی طور پر ان دونوں میں شدید اختلاف دیکھنے میں آیا ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ دونوں ایک ہی امام کے مقلد ہیں مگر ان میں مسلکی اختلاف کیوں اور کیسے یہ کہنا قدر مشکل ہے کہ اصل حنفی کون ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان دونوں مکاتب فکر کے معرض وجود میں آنے سے قبل ہندوستان کے مسلمانوں کا کیا مسلک تھا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جو مسلمان بزرگ اولیاء اللہ بلاد عرب وشام سے حجرت کرکے تبلیغ دین یا تجارت کی غرض سے ہندوستان تشریف لاۓ ...

حصول علم دین

حصول علم دین۔ قرآن و احادیث یا علماء دین تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا حصول علم کے تین مبدا ہیں اساتذہ یعنی علماء دین کتب دینیہ ماحول دینیہ قرآن کریم میں اللہ تعالی کا یہ فرمان کہ "اگر نہیں معلوم تو اہل ذکر سے پوچھ لیا کرو " اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ جب کوئی دقت ہو تو کامل فن علماء سے رجوع کیا جائے اور جب آپ کی عقل فراست میں کوئی ابہام نہیں یعنی دین کی باتیں آپکو بخوبی سمجھ میں آ رہی ہوں تو آپ اپنا کام جاری رکھیں اور خامخواہ الجھن میں نہ پڑیں۔ فرمان ربانی ہے کہ ہم نے قرآن آسان اتارا تاکہ تم سمجھ سکو۔ اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ قرآن بہت آسان ہے کوئی جملہ ایسا نہیں جو سمجھ میں نہ آتا ہو خاص طور پر جو با محاورہ اچھے تراجم اور آپکی زبان میں تفاسیر آپکی علمی تشنگی احسن طریقے سے دور کر دیتی ہیں۔ بس تھوڑی سی محنت چاہیئے اس طریقہ آپکی دینی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں اور رہی بات مسائل کی تخریج یہ کام آپ کا نہیں اسکے لۓ ماہر فن اساتذہ کی خدمات لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ علم تو علم ہے چاہے اساتذہ سے سیکھا جاۓ یا کتابوں سے۔ مدارس حرف آخر نہیں بلکہ ایک ذریعہ تعلیم ہیں کیو...

دعاء

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِO رَبَّنَا اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍO رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ أَنْ آمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئآتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِO رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَO } (آل عمران ۱۹۱-۱۹۴) ترجمہ اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے کار نہیں بنایا- تیری ذات پاک ہے تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا- اے اللہ! جسے تونے دوزخ میں داخل کر دیا‘ اسے تو نے رسوا کیا اور مشرکوں کا کوئی مددگار نہیں-اے ہمارے رب!ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز کو سنا(جو کہہ رہا تھا) کہ اپنے رب پر ایمان لائو تو ہم ایمان لے آئے- اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور فرما اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت دے- (ہمارا حشران کے ساتھ ہو) ہمارے مال...

سفید پوش پاکستانی کے دل کی آواز

سفید پوش پاکستانی کے دل کی آواز لاک ڈاؤن کے باعث مارکٹیں بند ہیں۔ گھریلو سامان مل نہیں رہا۔ مہنگائی کا تو پتہ تب چلے گا جب سامان میسر ہو گا۔ زکواۃ فنڈ کے رجسٹرڈ لوگوں کو BSP کی رقم دیکر حکومت سمجھ رہی ہے کہ عوام کے مسائل ہو گۓ ہیں۔ یہ حکومت عوام کا درد کیا جانے۔ ہمارے کاروبار بند پڑے ہیں آمدنی ختم ہو گئ ہے گھر کے خرچے وہیں ہیں مذید یہ کہ رمضان میں اخراجات اور بڑھ گۓ ہیں۔ بھوک اور افلاس دروازوں پر دست دے رہی ہے اس حکومت کی بلا سے کوئی مرتا ہے تو مرے انھیں تو چندہ مانگنے کی بچپن سے عادت ہے ہے۔ کبھی اسپتال کے نام پر کبھی ڈیم کے نام پر اور اب بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا اور کرونا آگیا لوگ مرنا شروع ہو گۓ ہیں اب مرنے والوں کی تعداد پر حکومت چلتی رہے گی۔ عوام کا بس ایک ہی سوال ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو کیا ترقی دی ہے؟ کیا کوئی نیا بجلی گھر بنایا؟ یاکوئی نیا کارخانہ لگایا؟ کیا کوئی نئ سڑک بنی یا پرانی سڑک کی مرمت ہوئی؟ میرے ہم وطنو! یاد رہے اس حکومت کا کوئی ویژن نہیں ہے انھوں نے مانگ تانگ کر دوسرے ممالک سے نا تجربہ کار یار دوستوں کی ٹیم اکٹھی کر لی ہے اور ان کے حواری پجاری حکومت کی...

کیا عمر گھٹتی بڑھتی ہے

قرآن مجید میں ہے۔ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ ٣٨﴾ يَمْحُو اللَّـهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ ۔ یعنی ہر ایک چیز ک لئے وقت مقرر ہے۔ اللہ جو چاہتا ہے مٹادیتا ہے۔ اور جو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے۔ اس آیت کو اس مطلب کےلئے علماء نے پیش کیا ہے۔ خدا کی معلق تقدیر ان اسباب کے ساتھ جو اس کے لئے مقرر ہیں۔ خدا کے حکم سے ہی تبدیل ہوجاتی ہے۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ صلہ رحمی کرنے سے عمر بڑھتی ہے۔ وغیرہ اس لئےاس میں کچھ اختلاف نہیں اللہ کی معلق کی ہوئی تقدیراللہ کے ہی مقرر کردہ اسباب سےاسی کی حسب منشا ء متغیر ہوسکتی ہے وَيَفْعَلُ اللَّـهُ مَا يَشَاءُ ﴿٢٧﴾۔ (18 مئی 1923) فتاویٰ ثنائیہ جلد 01 ص 392

کرونا کے مسلم دنیا میں اعداد و شمار

20 اپریل 2020 تک کرونا کے غور طلب اعداد شمار Data from Worldometers.info/coronavirus آج تک دنیا بھر میں کرونا کےکل مریض۔ 2436804 کرونا سے کل اموات۔ 167278 اسلامی دنیا سے موازنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلامی دنیا کے ممالک میں کل مریض 233614 اسلامی ممالک میں کل اموات۔ 8902 حاصل شدہ نتائج۔۔۔۔۔ الحمدللہ مسلمان ممالک میں ابھی مریضوں کی کل تعداد اور اموات باقی دنیا کے ممالک سے بہت کم ہے یعنی تقریبا" کل دنیا کا پانچ فی صد ہے۔ یاد رہے صرف برطانیہ میں کل مریض 124743 ہیں اور 16509 اموات ہو چکی ہیں اور یہ تعداد پوری اسلامی دنیا سے تقریبا" دگنی ہے۔ اسلامی دنیا میں مریضوں کی تعداد اور کل اموات الحمد للہ کل دنیا کا فقط پانچ فی صد ہے۔ اسلامی دنیا میں مریضوں کی کل تعداد اور اموات کے اعداد و شمار سے کچھ ممکنہ وجوہات کے اشارے مل رہے ہیں ملاحظہ فرمائیں 1- مسلمانوں میں عقیدہ توحید کی وجہ سے اللہ تعالی پر ایمان بڑا پکا اور مضبوط ہے اور مسلمان اللہ تعالی کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔  2۔ مسلمان اللہ تعالی سے بہت ڈرتے ہیں اور ی...

نماز تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا

سوال: نماز تراویح کے دوران قرآن مجید کھول کر تلاوت کرنے کا حکم جواب کا متن الحمد للہ: نماز میں قرآن مجید سے دیکھ کر تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام رمضان المبارک میں قرآن مجید سے دیکھ کر انکی امامت کرواتا تھا، امام بخاری (1/245) نے اس واقعہ کو معلق ذکر کیا ہے۔ ابن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں: "ابن شہاب رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ: ہمارے بہترین ساتھی رمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھا کرتے تھے""المدونۃ" (1/224) امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں: "اگر کوئی قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرے تو اسکی نماز باطل نہیں ہوگی، چاہے اسے قرآن مجید یاد ہو یا نہ یاد ہو، بلکہ ایسے شخص کیلئے دیکھ کر تلاوت کرنا واجب ہوگا جسے سورہ فاتحہ یاد نہیں ہے، اس کیلئے اگر اسے بسا اوقات صفحات تبدیل کرنے پڑیں تو اس سے بھی نماز باطل نہیں ہوگی۔۔۔ یہ ہمارا [شافعی] مالک، ابو یوسف، محمد، اور امام احمد کا موقف ہے" انتہی مختصراً "المجموع" (4/27) سحنون [امام مالک رحمہ اللہ کے شاگرد] کہتے ہیں: "امام مالک کہتے تھے: رمضان اور نفلی عبادات میں لوگوں کی قرآ...

غرور و تکبر سے جامہ ٹخنوں سے نیچے

غرور و تکبر سے ٹخنوں سے نیچے  کپڑا لٹکانا تخلیص انجینیئر نذیر ملک سرگودھا مغرور و متکبر لوگوں کی بد اعمالیوں اور بے اعمالیوں کی یہ ادنی سی مثال ہے، ورنہ سفینہ چاہیے اس بحر بیکراں کے لیے۔ غرور و تکبر کا اظہار، بیاہ شادی، ولادت، موت، دفتر، دکان، گھر، بازار ہر جگہ دیکھا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : لا يدخل النار احد فی قلبه مثقال حبة من خردل من ايمان ولا يدخل الجنة احد فی قلبه مثقال حبة من خردل من کبر. (صحيح مسلم) کوئی ایسا شخص دوزخ میں نہیں جائے گا جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی ایمان ہوا اور جنت میں نہیں جائے گا، کوئی ایسا شخص جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی غرور و تکبر ہوا۔ دوسرے موقع پر فرمایا : من جر ثوبه خيلاء لم ينظر الله اليه يوم القيامة.(بخاری و مسلم) جو شخص غرور و تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نگاہ کرم نہیں فرمائے گا۔ نیز فرماتے ہیں ما اسفل من الکعبين من الازار فی النار.(بخاری) غرور و تکبر سے چادر (یا شلوار، پینٹ، پاجامہ وغیرہ) کو جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہے، جہنم میں ہوگا۔ وضاحت مسئلہ ان ارشادات پر بار بار غور کری...

مشکل وقت کی دعاء

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ "اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأُنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ"، اے رب کریم اے رب العالمین اے رحمن الرحیم اے مالک یوم الدین ہم تیرے شکر گزار بندے تجھے تیری کبریائی کا واسطہ دیتے ہیں کہ اسلام کے جو انعامات تو نے ہمیں عطا کۓ تھے وہ ہم سے نہ چھین اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ یا الہی ہم سے اپنی عبادت کا حق نہ چھین۔ اپنے گھر کے دروازے ہم پر بند نہ کر یا اللہ کرونا کی وباء کے خوف نے ہم سے اسلامی شعار چھین لۓ ہیں۔ تیری مسجدیں، دین کے مراکز بے آباد ہو گئے ہیں۔ یا اللہ ہم سے جو خطائیں، گناہ سرزد ہو گۓ ہیں وہ سب ہمیں معاف کر دے اور ہمارے دلوں سے یہ ان دیکھا سا خوف دور کر دے۔ ہم تجھ سے بخشش کی بھیک مانگتے ہیں ہماری دعائیں قبول فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک Please visit us at www.nazirmalik. com

قنوت نازلہ

قنوت نازلہ وقت کی اہم ضرورت تخلیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا حقیقت حال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا میں کرونا کی وباء اور معاشی بد حالی کی وجہ سے قنوت نازلہ وقت کی اہم ضرورت ہے قنوت نازلہ کا ہر مسجد میں اہتمام کیا جاۓ تاکہ اللہ تعالی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق اس مصیبت زدہ وقت میں وبا سے محفوظ رہنے کی اللہ تعالی سے دعاء مانگی جاسکے۔ حکومت سے اپیل۔۔ اس مقصد کے لئے مساجد کو فورا " کھولا جاۓ تاکہ قوم اللہ تعالی سے معافی اور مدد مانگ سکے۔ ذیل میں درود نازلہ کی شرعی حیثیت اور مثالی وڈیو دی جا رہی ہے۔ علماء اکرام سے گذارش ہے کہ اپنی اپنی مساجد میں فوری اہتمام کریں۔ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔آمین بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ اللہ تعالی کے حضور خشوع وخضوع کو’’قنوت‘‘ کہتے ہیں اور نازلہ کا معنی مصیبت میں گرفتار ہونا ہے لہٰذا زمانے کے حواد ثات میں پھنسے وقت‘ نماز میں عجز و انکساری کے ساتھ مصائب سے نجات پانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگنا’’قنوت نازلہ‘‘ کہلاتا ہے- دنیا میں مصائب وآلام کئی طرح کے ہوتے ہیں مثلاً دنیا کے کسی خطہ میں مسلمانوں پر کفار ومشرکین یا ...

حجر اسؤد

حجر اسؤد حجر اسؤد کے بارے میں یہ روایت کہ یہ پتھر پہلے سفید تھا اور لوگوں کے گناہ چوس چوس کر کالا ہو گیا ہے یہ درست بات نہیں ہے کیونکہ عقلی دلیل یہ بھی ہے کہ اس کا نام روز اول سے حجر اسؤد ہے اور اسؤد کے معنی کالے کے ہوا کرتے ہیں یاد رہے کہ کبھی بھی اس پتھر کا نام " حجر ابیض" یعنی سفید پتھر نہیں رہا، مزید برآں یہ سیاہی چوس ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک شہاب ثاقب ہے جو آسمانوں سے آیا تھا اور سچ یہ ہے کہ شہاب ثاقب کبھی سفید نہیں ہوتے کیونکہ جب یہ زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہیں تو فرکشن کیوجہ سے جل اٹھتے ہیں اور جلنے والے مادے جل کر راکھ ہو جاتے ہیں اور باقی کالا پتھر رہ جاتا ہے اس دلیل کا ذکر مولانا مودودی رحمۃ اللہ نے اپنی کتاب تفہیم القران میں بھی کیا ہے۔ واللہ علم بصواب۔ طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.com

ایک پریشان حال شہری کے دل کی آواز

ایک پریشان حال شہری کے دل کی آواز آفرین ہے اس مجاہد پر جس نے ببانگ دھل سچی سچی باتیں کہہ دییں مگر افسوس ہے اس ہٹ دھرم پر جو اپنے انجام سے بے خبر وہی پرانا راگ الاپ رہا ہے بڑا تیر مارا بینظیر سپورٹ کا نام بدل کر پرانے زکواۃ خواہوں کو تنخواہ داروں کی تنخواہ سے کاٹے ہوئے پیسے بانٹ دیۓ۔ سوال یہ ہے کہ ان کے علاوہ پاکستان میں کوئی اور حق دار نہیں رہے؟ یاد رکھو سفید پوش لوگوں کے چولہے ٹھڈے پڑ رہے ہیں اور چند دن انتظار کرو اور نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھ لینا۔ لوگ سڑکوں پر بھوکے مرنے لگیں گے کیونکہ لوگوں کے پاس پیسے ختم ہوگۓ ہیں جن کے پاس کچھ بنک بیلنس تھا انکا بیلنس روزانہ کم ہو رہا ہے۔ حضرات حالات سامنے نظر آرہے ہیں تنگ آکر لوگ چوری چکاری اور راہزنی پر اتر آئیں گے ڈر لگتا ہے کہیں افراتفری اور انارکی نہ پھیل جاۓ اور چھینا جھپٹی نہ شروع ہو جاۓ۔۔۔۔۔۔۔ آگے کے حالات آپ خود سمجھ جائیں۔۔۔۔

کرونا وائرس، عذاب الہی یا اللہ کی ناراضگی

کرونا وائرس، عذاب الہی یا اللہ کی ناراضگی؟ یہ کہنا ہرگز غلط نہ ہو گا کہ کرونا عذاب ہے ان مظالم کی وجہ سےجو یہود ونصارہ و ہنود نے نہتے مسلمانوں پر ڈھاۓ ہیں اور یاد رکھو رب کے عذاب کا کوئی علاج یا تریاق نہیں ہوا کرتا اور یہود و نصارا اور ہنود کو تو اللہ تعالی نے یہ وائرس بھیج کر الارمنگ چانس دیا ہےکہ مسلمان ہو کر اللہ تعالی کے سامنے جھک جاؤ۔ اور یقینا" یہ انھی کے لئیے بہتر ہے وگرنہ جس ویکسین کا یہ انتظار کر رہے ہیں وہ اگلے سال تک بھول جاؤ اور اگر مرنے والوں کی رفتار یہی رہی تو ویکسین آتے آتے آدھی دنیا مر چکی ہو گی مسلمان بھائیو! اللہ تعالی ہم سے سخت ناراض ہو گۓ ہیں اس نے ہم سے اپنے گھر میں نماز با جماعت کی توفیق بھی چھین لی ہے۔ مرنے سے پہلے ہم پر ایسے لوگوں مسلط کر دیۓ ہیں جنھوں نے ہماری عبادت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔توبہ کے راستے بند کر دیۓ ہیں۔ اب بس مذید دیر نہ کرو اور اپنے رب کے تابع ہو کر راہ راست اختیار کرلو اور توبۃالنصوع کر لو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی موجودہ حرکتوں کی پاداش میں تم پر بھی یہی عذاب مسلط کر دیا جاۓ۔ یاد رکھو تمہیں تو چھوڑ ہی اس لیئے رکھا ہے کیونکہ ہمارے نبی ن...

عذاب ٹالنے کی دعاء

عذاب ٹالنے کی دعاء شہر نینویٰ پر جب عذاب کے آثار ظاہر ہونے لگے اور یونس علیہ السلام لوگوں کو نہیں ملے تو شہر والے گھبرا کر اپنے ایک عالم کے پاس گئے تو انہوں نے حکم دیا کہ تم لوگ یہ وظیفہ پڑھ کر دعاء مانگو یَاحَیُّ حِیْنَ لاَ حَیَّ و َیَاحَیُّ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَیَاحَیُّ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ چنانچہ لوگوں نے یہ پڑھ کر دعاء مانگی تو عذاب ٹل گیا۔ لیکن مشہور محدث فضیل بن عیاض علیہ الرحمۃ کا قول ہے کہ شہر نینوا کا عذاب جس دعاء کی برکت سے دفع ہوا وہ دعاء یہ تھی اَللّٰھُمَّ اِنَّ ذُنُوْبَنَا قَدْ عَظُمَتْ وَجَلَّتْ وَاَنْتَ اَعْظَمُ وَاَجَلُّ فَافْعَلْ بِنَا مَا اَنْتَ اَھْلُہٗ وَلاَ تَفْعَلْ بِنَا مَانَحْنُ اَھْلُہٗ(طبرانی یا اللہ ہماری دعائیں قبول فرما اور کرونا کی وباء سے ہمیں محفوظ فرما۔ یا حئ و یاقیوم برحمتک استغیث طالب دعاء انجینیئر نذیر ملک

سنت رسول زندہ ہوئیں

سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم زندہ ہوئیں السلام علیکم ورحمۃ اس وائرس زدہ زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کچھ سنتیں ابھر کر سامنے آ گئ ہیں جن کو لوگ اس وائرس کے آنے سے قبل مانتے ہی نہ تھے بلکہ ان سنتوں پر عمل کرنے والوں کو عمل کرنے سے روکتے ہی نہیں بلکہ ان سے لڑتے تھے اور آج سب مکاتب فکر ان سنتوں کو زندہ کیۓ ہوۓ ہیں۔الحمد للہ رب العالمین 1۔ مسجد میں اسی وقت کی نماز کیلیے دوسری جماعت(مسند احمد) 2۔ گھروں میں نماز با جماعت( الصلاة في الرحال روی بخاری) 3۔ تراویح کی نماز باجماعت گھروں پر ادائیگی۔ 4۔ نماز جمعہ کی ادائیگی جہاں بھی معقول مجمع جمعہ ہو جاۓ۔(سورۃ جمعہ آیت نمبر 9) تعداد کم از کم تین نمازی 5۔ نماز عید کے اجتماعات کا حکم بھی متوقع ہے۔ 6۔ میرے نبی کے سب اقوال سچے اور قابل عمل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قول ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اس کو سو شہیدوں کا ثواب (طبرانی) اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سب چھوڑی ہوئی سنتوں کو پھر سے زندہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حکومت پاکستان سے اپیل

حکومت پاکستان سے اپیل۔ جب تک کرونا کے حالات نارمل نہ ہو جائیں، عوام الناس کو مندرجہ ذیل سہولتیں دی جائیں۔ 1۔ ہر گلی محلے میں تنور کھولے جائیں جہاں روپیئہ روٹی دال مفت دی جاۓ تاکہ عوام پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں (جیسے صدر ایوب خان کے دور میں آنہ روٹی دال مفت اسکیم تھی)۔ 2۔ سب دوکانوں کے کراۓ معاف کۓ جائیں۔ 3۔ گیس اور بجلی کے بل معاف کۓ جائیں۔ 4- اسکول کی فیسیں معاف کی جائیں۔ 5۔ ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فی صد مہنگائی الاؤنس دیا جاۓ۔ 6۔ ہر سینیئر سٹیزن کو دس ہزار روپۓ مہینہ مدد دی جائے۔ 7۔ حالات نارمل ہونے پر بے روزگاروں کو روزگار مہیا کیا جاۓ اور سکلڈ مین پاور دوسرے ممالک کو بھجوائی جائے۔ ملتمس عوام دوست تنظیم

مومن کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں

مومن کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مفہوم جب کوئی مسلمان کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں گناہ اور قطع رحمی نہ ہو تو اللہ تعالی اس وجہ سے تین چیزوں میں سے کوئی ایک اسے عطا فرما دیتا ہے 1۔ یا تو اس کی دعا فوراً قبول فرما لیتا ہے 2۔ یا اسے اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر لیتا ہے 3- یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور فرما دیتا ہے صحابہ نے عرض کیا تب تو ہم زیادہ دعائیں کریں گے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی(کے پاس عطا کرنے کو) بہت زیادہ ہے (مسند احمد نمبر 10749) یا اللہ ہمیں کرونا کی وبا سے بچا۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik.com

کرونا کےپھیلاؤ کی وجہ

یا اللہ! بیشک کرونا وائرس کی وبا غیر مسلموں کے حرام جانور کھانے کی وجہ سے پھیلی ہے لیکن ہم تو تیرا دیا ہوا پاک اور طیب رزق کھا کر تیرا شکر ادا کرتے ہیں بیشک تو ہی اس وبا سے ہمیں بچانے والا ہے یا رب! ساری دنیا کے لوگ اس وبا سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں یا اللہ تجھے تیری کبریائی کا واسطہ ہے کہ ہم مسلمانوں کو اس وبا سے محفوظ فرما۔ یا اللہ ہم مسلمان تیرے حضور التجا کرتے ہیں کہ دنیا بھر کے غیر مسلموں کے دلوں میں اپنا خوف ڈال۔ ان کے سینوں کو اسلام کے لئے ایسا کھول دے کہ یہ سب ایمان لے آئیں اور مسلمان ہو جائیں کیونکہ ہم ان کو مسلمان کرنے سے قاصر ہیں تو ہی ان کو مسلمان کرسکتا ہے لہذا انکے دل اسلام کی طرف پھیر دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

فتوی براۓ مساجد بند

جامعہ فاروقیہ کراچی کا قرآن و سنت کی روشنی میں کرونا وائرس پر یہ بڑا مدلل فتوی ہے لہزہ اس فتوی کوجلد از جلد یقین کے ساتھ پڑھ اور سمجھ کر آگے شیر کریں۔ آج اور ہمیشہ کی طرح اس ایمان کی ضرورت ہے بندہ نا چیز نے اس فتوے کو بغور پڑھا ہے اور موجودہ حالات میں اس پر عمل کرنے کی اشد ضروت ہے۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہم سب کو اس موذی وبا سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین دعاء گو انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *کرونا وائرس کی ڈر سے کیا مساجد بند ہونے چاہئے تفصیلی فتوی* بسم الله الرحمن الرحيم. شیخ احمد کوری حفظه الله ورعاه ( موريتانى) کا فتویٰ: ترجمہ: فیصل احمد خان۔ فاضل جامعہ فاروقیہ کراچی۔ سوال: کیا صحت مند مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ " کورونا وائرس" کے خوف سے جمعے اور جماعت کی نمازوں کو ترک کر دیں؟ جواب: وبالله التوفيق. پہلی بات: یہ بات یقینی طور پر ثابت شدہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے راستے میں دشمن کے سامنے جہاد کے دوران بھی جماعت کی نماز ساقط نہیں ہوتی تو یہ کیسے سمجھ لیا جائے کہ صرف ایک بیماری کے وہم سے جمعہ اور جماعت کو ترک کر دیا جائے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد...

دعاایسی کہ فرشتہ بھی آمین پکار اٹھے

دعاء ایسی کہ فرشتہ بھی آمین پکار اٹھے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کسی کی عدم موجودگی میں اگر دعاء کی جاۓ تو وہ قبول ہوتی ہے اور اس کی دعا پر ایک فرشتہ کہتا ہے اے اللہ! اس آدمی کی دعاء قبول کر اور جو کچھ یہ اپنے بھائی کے لئے مانگ رہا ہے اسے بھی وہی عطا فرما(رواہ مسلم273) الدعاء یا اللہ میرے بھائیوں کو تجھ سے ڈرنے والا دل اور ایمان کامل عطا فرما اور مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

گناہگار بندوں کی اپنے رب کے حضور دعا

گناہگار بندوں کی اپنے رب کے حضور دعاء اے اللہ رب العزت 💧اے ساری کائنات کے شہنشاہ 💧اے ساری مخلوق کے پالنے والے 💧اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے 💧اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک 💧اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک 💧اے انسانوں اور جناتوں کے معبود 💧اے عرشِ اعظم کے مالک 💧اے فرشتوں کے معبود 💧اے عزت اور ذلت کے مالک 💧اے بیماروں کو شِفا دینے والے 💧اے بادشاہوں کے بادشاہ 💧اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں 💧تیرے خطاکار بندے ہیں 💦ہمارے گناہوں کو معاف فرما 💦ہماری خطاؤں کو معاف فرما 💦اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں 💦اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما 💦اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشُکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں. 💦تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے 💦تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے 💦تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے 💦ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں 💦تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف ک...

حضرت ابراہیم علیہ سلام کی چار سنتیں

حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جاری کردہ چار سنتیں حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام نے سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی، سب سے پہلے ختنہ کی، سب سے پہلے موچھیں کتروائیں، سب سے پہلے سفید بال دیکھے اور عرض کی یا اللہ! یہ کیا ہے؟ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔ یہ عزت اور وقار ہے حضرت ابراہیم نے فرمایا۔ میرے رب ! میری عزت اور وقار میں اضافہ فرما(رواہ مالک پائجامہ پہننا سنت ابراہیمی اور سنت محمدی ہے حضرت سوید بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور پائجامہ خرید فرمایا(ابن ماجہ الدعاء یا اللہ تعالی ہمیں انبیاء اکرام کی سنت سے محبت کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

وبا سے حفاظتی دعائیں

وبا سے حفاظتی دعائیں 1- بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْئٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَائِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ 2- أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ 3- اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ 4- اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئْ الْأَسْقَامِ 5- اَلْحَمْدُاَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِهِ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِيْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا 6- أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ (بخاری) 7- اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ مُذْهِبَ الْبَاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا (بخاری) 8- أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَشْفِیَكَ 3106)ابن داوُد 9- لَا اله اِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَرُ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَ...

آفات و وبا میں آذان کی شرعی حیثیت

*آفات، وبا میں اذان کی شرعی حیثیت* جمع وترتیب : *عثمان بن خالد مرجالوی* خويدم العلم وأهله 📌اذان نماز کی طرف بلانے کے لیے ہے، مصیبت، آٖفت اور پریشانی، شیاطین کو بھگانے، جادو توڑنے کے لیے اذان کہنا قرآن وسنت سے ثابت نہیں۔ 📌 اس حوالے تین روایات نشر ہو رہی ہیں، جن سے ثابت کیا جا رہا ہے کہ وبا کی صورت میں اذان کہنا مستحب ہے۔ 📌 وہ تین روایات مع التحقیق پیش خدمت ہیں: 1⃣ پہلی روایت: *" إذا أذن في قرية آمنها الله من عذابه ذلك اليوم ".* ❒ مفہوم : جب کسی بستی میں اذان دی جائے تو اللہ تعالی اس دن اسے اپنے عذاب سے امن دے دیتا ہےـ ❒ تخریج: رواه الطبراني (رقم 746) ، وفي الصغير (رقم 499) ، وفي " الأوسط " (54/2) ، وأبو موسى المديني في " اللطائف " (40/2) عن بكر بن محمد القرشي: حدثنا عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد عن صفوان بن سليم عن أنس بن مالك مرفوعا. وقال الطبراني: " لم يروه عن صفوان إلا عبد الرحمن، تفرد به بكر أبو همام ". ❒ حکم: قال الشيخ الألباني: ولم أجد من ترجمه، وشيخه عبد الرحمن بن سعد ضعيف، كما في " التقريب " ، وبه أعله الهيثمي (1/328) ، و...

فتوی براۓ خواتین

فتوی براۓ خواتین سماحۃ الشیخ عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز ؒ سابق مفتی اعظم سعودی عرب عورت اگرعصریا عشاء کے وقت حیض سے پاک ہوتوکیا اسے عصر کے ساتہ ظہراورعشاء کے ساتہ مغرب کی نمازیں بھی پڑھنا ہوگا ,کیونکہ بحالت عذران نمازوں کے درمیان جمع کیا جاتا ہے ؟ جواب: عورت اگرعصریاعشاء کے وقت حیض یانفاس سے پاک ہو تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق اسے عصر کے ساتہ ظہراورعشاء کے ساتہ مغرب کی نمازبھی اداکرنا ضروری ہے ,کیونکہ دیرسے پاکی حاصل ہونے کیوجہ سے یہ بھی مسافراورمریض کی طرح معذور ہے , اورمعذور کیلئے دونوں نمازوں کا وقت ایک ہے ,صحابۂ کرام کی ایک جماعت کا یہی فتوى' ہے- طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

مقبولیت دعاء کے لۓ جائز واسطے اور وسیلے

مقبولیت دعاء کے لۓ جائز واسطے اور وسیلے تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا سب سے پہلے ایک اصول یاد رکھیں کہ جو خود اپنی دعاء کی مقبولیت کا اختیار نهیں رکھتا وه آپ کا مددگار کیسے ھو سکتا ھے؟ جائز وسیلے مندرجہ ذیل ہیں 1- الله تعالی کے نیک ناموں کا وسیله (اسم اعظم کا وسیله) 2- اپنے نیک اعمال کا وسیله (بحواله غار والی حدیث) 3- زنده نیک آدمی کا وسیله (بحواله حضرت عباس اور حضرت اویس قرنی والی احادیث) انتباه باقی سب وسیلے شرک کا راسته کھولتے ھیں اور نا جائز ھیں دعاؤں کی مقبولیت فقط الله تعالی کے اختیار میں ھے دعاء الله تعالی سے ڈاریکٹ مانگیں کیونکه وهی نیک و بد سب کا رب ھے دعاء الله تعالی سے مقبولیت کے یقین کے ساتھ مانگنی چاھیۓ کیونکه وھی سب کی سنتا ھے : سب سے بڑا وسیله الله تعالی کے اسماء حسنه عمل صالح اور دعا سے بڑھ کر کوئ وسیله نهیں آپ کیسے سوچ سکتے ھیں که آپ الله کے فرمانبردار ھوں اس کے احکام پر عمل کریں اس سے محبت کریں اور وه آپکی نه سنےاور وه آپکو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لۓ چھوڑ دے (معاذالله اس سوچ کا هونا بھی گناه ھے بس هم سب اپنی بد اعمالیوں اور گناهوں سے بھری زندگی کو چھوڑ کر اس ایک ...

یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں

یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں تخلیص: انجینیئر نذیر ملک یونس علیہ السلام کی قوم سے عذاب ٹل جانے کے بعد جب یونس علیہ السلام شہر کے قریب آئے تو آپ نے شہر میں عذاب کا کوئی اثر نہیں دیکھا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ اپنی قوم میں تشریف لے جایئے۔ تو آپ نے فرمایا کہ کس طرح اپنی قوم میں جا سکتا ہوں؟ میں تو ان لوگوں کو عذاب کی خبر دے کر شہر سے نکل گیا تھا، مگر عذاب نہیں آیا۔ تو اب وہ لوگ مجھے جھوٹا سمجھ کر قتل کر دیں گے۔ آپ یہ فرما کر اور غصہ میں بھر کر شہر سے پلٹ آئے اور ایک کشتی میں سوار ہو گئے یہ کشتی جب بیچ سمندر میں پہنچی تو کھڑی ہو گئی۔ وہاں کے لوگوں کا یہ عقیدہ تھا کہ وہی کشتی سمندر میں کھڑی ہو جایا کرتی تھی جس کشتی میں کوئی بھاگا ہوا غلام سوار ہوجاتا ہے۔ چنانچہ کشتی والوں نے قرعہ نکالا تو یونس علیہ السلام کے نام کا قرعہ نکلا۔ تو کشتی والوں نے آپ کو سمندر میں پھینک دیا اور کشتی لے کر روانہ ہو گئے اور فوراً ہی ایک مچھلی آپ کو نگل گئی اور مچھلی کے پیٹ میں جہاں بالکل اندھیرا تھا آپ مقید ہو گئے۔ مگر اسی حالت میں آپ نے آیت کریمہ لَآ اِلٰہَ اِلآَّ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِ...

مساجد میں نماز با جماعت پر پابندی

پاکستان میں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی۔ الدعاء بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ یارب ہم گنہگار ضرور تھے مگر تیری مساجد کو ہم نے آباد تو کر رکھا تھا پانچ وقت مساجد سے اللہ اکبر کی آوازیں تو بلند ہو رہیں تھیں۔ یا اللہ تعالی ہم مانتے ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگ مسلمان ہونے کے باوجود نمازیں نہیں پڑھتے تھے مگر بہت سے لوگ باقاعدگی سے نماز با جماعت ادا کرتے تھے اور تیرے گھروں کو رونق بخشتے تھے۔ رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے ساتھ سجدہ کر رہے تھے اے ہمارے رب! آخر ہم سے کیا خطا ہو گئی کہ تو نے اپنے گھروں میں ہمارا داخلہ ہی بند کر دیا۔ اپنے گھر کے دروازے ہم پر بند کر دیۓ اور ہمارے دلوں پر اپنی نہ دکھنے والی مخلوق کا ڈر ہم پر مسلط کر دیا۔ یا رب کریم ہم تو تیرے نام لیوا ہیں، تیرے پیارے اور آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت ہیں۔ یا اللہ تو جانتا ہے اور ہم بھی جانتے ہیں کہ ہم اس کائنات میں تیرے آخری نبی کی آخری امت ہیں۔ یا اللہ ہمیں بچا لے اور جو کوتاہیاں ہم سے سرزد ہو گئ ہیں ان سے در گزار فرما کر اس وبا سے ہماری حفاظت فرما اور اس کائنات میں جتنے بھی ا...

گھروں میں نماز باجماعت ں

گھروں میں نماز باجماعت قرآن و سنت کی روشنی میں تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا کرونا کے خوف کیوجہ سے مساجد میں نماز باجماعت پر حکومت نے پابندی لگا دی ہے یہ ایک شرعی حکم ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس پر ہمیں سختی سے عمل کرنا چاہئیے تاکہ کرونا کے ممکنہ خطرات اور اس وبائی مرض سے بچا جا سکے لیکن اپنی نمازوں کی اس عرصے میں حفاظت ضرور کریں اور پانچوں وقت نمازوں کو آپ اپنے گھروں میں با جماعت ادا کریں اور باجماعت نمازوں کا ثواب پائیں۔ مردوں کےلئے نماز باجماعت مسجد میں پڑھنا واجب ہے اور یہ واجب مندرجہ ذیل شرعی وجوہات کی بنا پر ساقط ہو جاتا ہے 1- تیز بارش برس رہی ہو(بخاری 2۔ رفع حاجت کی ضرورت ہو(مسلم) 3۔ سخت بھوک لگی ہو اور کھانا تیار ہو۔(مسلم) 4۔ راستہ پر خطر یعنی مسجد جانا غیر محفوظ ہو۔(وبا کا ڈر) 5۔ کسی قرض خواہ کے ملنے کا اندیشہ ہو اور قرض ادا کرنے کی قدرت نہ رکھتا ہو۔ 6۔ گھر میں مریض کی دیکھ بھال کے لئے کوئی نہ ہو۔ ترتیب نماز با جماعت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔ گھر کا سربراہ یا امامت کا اہل مرد امامت کراۓ۔ 2۔ گھر کے دوسرے مرد یا لڑکے امام کے پیچھے صف بنائیں گے۔ 3۔ دوسری صف میں خ...

مشکلات سے بچنے یا دور کرنے کے لئیے

مشکلات سے بچنے یا دور کرنے کے لیے بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِی ْلَا إِلٰہَ إلاَّ أَنْتَ اے اللہ، میرے بدن میں راحت وعافیت دے، اے اللہ، میرے کانوں اور میری آنکھوں میں آرام دے۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِلَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ اے اللہ، میں کفر اور فقر سے تیری پناہ میں آنا چاہتا ہوں۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ اے اللہ، میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آنا چاہتا ہوں۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ (ابی داؤد۵۰۹۰) الدعاء یا اللہ تعالی ہم تیرے بندے ہیں اور تو ہی اکیلا ہمارا رب ہے تیرے علاوہ ہم کسی کی عبادت نہیں کرتے اور فقط تجھ سے ہی دعامانگتے ہیں تو ہی ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا۔ یا اللہ ہماری دعائیں قبول فرما۔ کرونا سے ہمیں محفوظ رکھ اور ہمیں ہر بیماری سے شفاء عطا فرما۔ اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائیاں عطا کر اور ہمیں جہنم کی آگ سے بچا...

کرونا سے بچنے کی دعاء

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ "اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأُنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ"، اے رب کریم اے رب العالمین اے رحمن الرحیم اے مالک یوم الدین ہم تیرے شکر گزار بندے تجھے تیری کبریائی کا واسطہ دیتے ہیں کہ اسلام کے جو انعامات تو نے ہمیں عطا کۓ تھے وہ ہم سے نہ چھین اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ یا الہی ہم سے اپنی عبادت کا حق نہ چھین۔ اپنے گھر کے دروازے ہم پر بند نہ کر یا اللہ کرونا کی وباء کے خوف نے ہم سے اسلامی شعار چھین لۓ ہیں۔ تیری مسجدیں، دین کے مراکز بے آباد ہو گئے ہیں۔ یا اللہ ہم سے جو خطائیں، گناہ سرزد ہو گۓ ہیں وہ سب ہمیں معاف کر دے اور ہمارے دلوں سے یہ ان دیکھا سا خوف دور کر دے۔ ہم تجھ سے بخشش کی بھیک مانگتے ہیں ہماری دعائیں قبول فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک Please visit us at www.nazirmalik. com

بہترین حاکم

بہترین حاکم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تمہارا بہترین حاکم وہ ہے جو تمہارا بھلا چاہے اور تم اس کے لئے دعاء کرو اور تمہارا برا حاکم وہ ہے جو تمہارا برا چاہے اور تم اس کے لئے بد دعاء کرو(مفہوم الحدیث پاکستان میں کرونا آیا تو غربت عروج پر بے روزگاری عروج پر افراط زر عروج پر فیکٹریاں بند، کارخانے بند، اسکول بند، کالج بند، یونیورسٹیاں بند، ٹریفک بند، اور تو اور عبادت گاہوں اور مساجد میں نماز باجماعت پر پابندی جو کہ توبہ اور دعاؤں کی مقبولیت اور رحمت خداوندی کے حصول کا اہم ذریعہ ہو سکتی تھیں۔ یا اللہ تیری رحمت کے وسیلے سے تجھ سے دعاء کرتے ہیں کہ اے رب کائینات اس وائرس سے اس ناگہانی آفت سے ہماری حفاظت فرما اور پوری دنیا سے اسے ختم کردے۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

مشکل وقت میں کام آتا ہے بس مشکل کشاءمشکل وقت

مشکل وقت میں کام آتا ہے بس مشکل کشاء آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت پر مشکل کی گھڑی آن پڑی ہے اور اس مشکل وقت پر تمام دربار اور آستانے بند ہو گۓ ہیں ان کے سب متولیان، پیر، فقیر اور ملنگ سب غائب ہو چکے ہیں ذرا سوچو! اب کون رزق دے گا؟ کون اولاد دے گا؟ کون بگڑی بناۓ گا؟ کون شفاء دے گا؟ کون اس وبا سے ہماری حفاظت فرمائے گا؟ اس مشکل گھڑی میں بھی حقیقی مشکل کشاء اپنے بندوں کو پکار پکار کر کہہ رہا ہے. (سورۃ البقرہ آیت 186) بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَ لۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ۔ جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے فرمان ربانی: اے عقل و دانش والو میری آیات پر غور کیوں نہیں کرتے۔ یا اللہ ہم بھولے بھٹکے ہیں ہمیں سیدھا راس...

ہماری دعوتہماری

ہماری دعوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امت کو جس بات کا حکم دیا یا جسے خود کیا یا جسے کرنے کی اجازت دی، اسے من و عن کیجئے اور جس بات سے آپ نے منع فرمایا اس سے رک جایۓ فرمان ربانی ہے جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے منع کرے اس سے رک جاؤ(59:7 حضرت محمد صلعم نے دین کے معاملے میں جو کام ساری حیات طیبہ میں نہیں کیا وہ کام کرکے اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھیں ارشاد باری تعالی ہے اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو، اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو (49:1 ارشاد باری تعالی ہے اے لوگو! جو ایمان لاۓ ہو، اللہ کبھی اطاعت کرو، رسول کی اطاعت کرو (اور کسی دوسرے کی اطاعت کرکے) اپنے اعمال برباد نہ کرو (33:47 دعاء اے اللہ ہمیں دین محمدی پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے۔ یا اللہ ہم تیرے آخری نبی کی امت ہیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ یا اللہ ہم تجھ سے دست بدستہ دعاء کرتے ہیں کرتے ہیں کہ کرونا کی ناگہانی بیماری سے ہماری حفاظت فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

تین اپریل تک کرونا کے اعداد و شمار

3 اپریل 2020 تک کرونا کے غور طلب اعداد شمار Data from Worldometers.info/coronavirus دنیا بھر میں کرونا کےکل مریض۔ 1016310 کل اموات۔ 53،236 اسلامی دنیا فقط ایران کل مریض 59648 کل اموات۔ 31160 باقی اسلامی دنیا 23 ممالک کل مریض 29997 کل اموات۔ 560 الحمدللہ مسلمان ممالک میں ابھی مریضوں کی تعداد اور اموات باقی دنیا کے ممالک سے بہت کم ہے یاد رہے صرف برطانیہ میں کل مریض 33718 ہیں اور 2921 اموات ہو چکی ہیں اور یہ تعداد پوری اسلامی دنیا سے کہیں زیادہ ہے۔ الدعاء اے اللہ ہمیں دین محمدی پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے۔ یا اللہ ہم تیرے آخری نبی کی امت ہیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ یا اللہ ہم تجھ سے دست بدستہ دعاء کرتے ہیں کرتے ہیں کہ کرونا کی ناگہانی بیماری سے اے ہمارے رب ہماری حفاظت فرما۔ یا اللہ ایرانی بھائیوں پر رحم فرما۔ آمین یا رب العالمین طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا

نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا ہمارے ہاں اکثر لوگ نوافل بیٹھ کر پڑھتے ہیں اور ان کا بیٹھ کر پڑھنا سنت سے ثابت نہیں الا عشاء کے وتروں کے بعد کے دو نفل آپ بیٹھ کر پڑھتے تھے لہذا یہ بیٹھ کر پڑھنا سنت ہے لیکن عام حدیث ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا آدھا ثواب اور لیٹ کر پڑھنے کا چوتھائی ثواب۔ آج کی دعاء اے اللہ تعالی ہماری جان، مال، ایمان، آبرو، روزی، رزق، علم، عمل، صحت، گھر بار، اھل و عیال، آل اولاد میں، کاروبار میں، دسترخوان، زندگی، عبادات، تقوی، اخلاص، اخلاق، سادگی، عاجزی، انکساری، عمر میں برکتیں، رحمتیں، وسعتیں، رفعتیں، عروج و بلندیاں عطا فرما۔ یا اللہ ہمیں دین،دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرما آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔ طالب الدعاء انجینیئر نذیر ملک سرگودھا Please visit us at www.nazirmalik. com

اللہ کی مخلوق کو بے گناہ مارنے کی سزا

اللہ تعالی کی مخلوق کو بے گناہ مارنے کی سزا تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا ارشاد باری تعالی ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے یاد رہے کہ پچھلی صدی میں یہود و نصارا اور ہنود نے مسلمانوں کا جو قتل عام کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اللہ تعالی اپنے پیارے نبی کی امت کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا؟ نہ دیکھ دیر گیری اسکی کہ سخت ہے گرفت اس کی قطع نظر اسکے کہ امریکہ اور دوسرے یہود و نصارا نے جنگ عظیم اؤل اور دوئم میں کتنے انسانوں کا خون ناحق کیا جس کی نظیر کائنات میں نہیں ملتی۔ لٹل بواۓ نامی ایٹم بم جاپان پر گرا کر تقریبا" دو لاکھ سے زیادہ انسان ابدی نیند سلا دیۓ گۓ اور 1947 میں یہود و نصارا کے ایماں پر ہندؤں اور سکھوں نے نہتے مسلمنان ہند کے خون سے دریاۓ ستلج اور بیاس کا پانی سرخ کیا۔ ہزاروں مسلمان خواتین کی عزتیں پامال کیں اور باقائدہ خواتین کے نازک کٹے اجزا کے ڈھروں پر ہندو و سکھ نوجوان رقص کرتے رہے اور وہی کہانی مظلوم کشمیری پر پچھلے بہتر سال سے دھرائی جا رہی ہے۔ کیا 1990 کی گلف وار میں عراقی مسمانوں پر پوری دنیا بھر کے یہود ونصارا...